عروض ورژن 2 کا اجرا

سید ذیشان

محفلین
السلام علیکم

عروض کے نئے ورژن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ خلاصہ درج ذیل پوسٹ پر ہے۔ مسائل و مشکلات سے ضرور آگاہ کریں تاکہ بر وقت درست کیا جا سکے۔ کچھ چیزیں ابھی باقی ہیں جو گاہے بگاہے شامل کی جائیں گی۔

اپنی آراء سے ضرور آگاہ کریں۔

پوسٹ کا لنک: عروض ورژن 2 کا اجراء - عروض

تدوین: کل کافی تھکا ہوا تھا تو زیادہ نہیں لکھ پایا۔

سمری درج ذیل ہے:
1۔ ڈیٹابیس کو الفاظ کے لئے ایس کیو لائٹ پر کنورٹ کیا تھا تاکہ الفاظ میموری میں رہیں اور نتیجه جلد نظر آئے۔ اس سے تقطیع کی سپیڈ کافی تیز ہو گئی ہے۔ دو سال پہلے سی ایپ بنانے کے لئے ایسا کیا تھا جس کو اب ویب ایپ پر منتقل کر دیا ہے۔
2۔ الگورتھم کے کچھ بگز کا تدارک کیا ہے۔ جن میں مقطع بحروں کا ایک بگ تھا جس کو درست کیا ہے۔
3۔ موبائل پر رزلٹ بہتر بنانے کی کوشش کی ہے چونکہ زیادہ تر یوزرز موبائل سے ہی استعمال کرتے ہیں۔
4۔ پروگرامنگ لینگویج وہی سی شارپ اور اے ایس پی ہے اور ڈاٹ نیٹ کور 1۔3 کا استعمال کیا ہے جو کہ جدید ترین ہے۔
5۔ سرور لینوڈ ہے جو کہ اوبنٹو پر چل رہا ہے۔
6۔ تقطیع کے لئے نئے آوٹ پٹ کا اطلاق کیا ہے جس سے کہ بہتر طور پر تقطیع کی سمجھ آ سکتی ہے۔
7۔ کمنٹس اور یوزر پوسٹس کا بھی اضافہ کیا ہے، اس سے اصلاح سخن اور دیگر موضوعات میں یوزرز کو مدد ملے گی۔
8۔ گفتگو کا بھی زمرہ رکھا گیا ہے تاکہ صرف شاعری ہی نہ پوسٹ ہو دیگر ادب اور بلاگ وغیرہ بھی پوسٹ کئے جا سکیں۔
9۔ لاگ ان کا بھی انتظام ہے، جس سے یوزرز اپنے اکاونٹ بنا سکتے ہیں یا پھر فیس بک یا گوگل سے لاگ ان کر سکتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
موبائل پر زبردست لگ رہی ہے
22-F0-EED0-2573-4291-9440-38113-FCF9-BD1.jpg
 
سید ذیشان

محفلین
شکریہ بھائی۔
ما شاء اللہ۔ زبردست کام کیا پے آپ نے۔ روانی اسکور کے بارے میں کچھ بتائیں۔
پچھلے دنوں اس پر بات ہوئی تھی۔
یہ فیچر کافی عرصے سے الماری میں بند تھا اب چند دن پہلے اس پر کام شروع کیا تو کچھ اچھے نتائج موصول ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مقطع بحور کا بگ جو پہلے دن سے چلا آ رہا تھا، اس کو بھی ٹھیک کیا (یہ ابھی پبلش نہیں کیا)۔

g8PBGf9.png

شاعر بھائیوں اور بہنوں کے لئے:
(الف عین محمد وارث سید عاطف علی ظہیراحمدظہیر فاتح نمرہ )

اس کے علاوہ ایک اہم سوال بھی ہے: میں چاہتا ہوں کہ روانی کے لئے سکور بنایا جائے تاکہ نئے شاعرصرف بحر فٹ کرنے کے چکر میں نہ پڑیں بلکہ شعر کی روانی کو بھی دیکھیں۔ اس سکور میں الف اور ی گرانے کی penalties ڈالی ہیں۔ الف کی زیادہ اور ی کی اس سے کم۔ اگر لفظ فارسی یا عربی کا ہو تو بڑی پینلٹی ہے اور اگر ہندی کا ہو تو بہت کم۔
کیا آپ اس طریقہ کار سے متفق ہیں یا پھر اس کا کوئی اور بہتر طریقہ ہونا چاہیے؟

اگر آپ ٹیسٹ کرنا چاہیں تو مکالمے میں ربط بجھوا سکتا ہوں!
 
فاخر

محفلین
دل کی اتھاہ گہرائیوں سے میری طرف سے مبارک باد قبول کریں !
پہلے والے ورزن سے یہ ورزن زیادہ آسان اور سہل اور قریب الفہم ہے ۔ جزاک اللہ آنے والی نسلیں آپ کی خدمات کو یاد رکھیں گی۔ سلامت رہیں اور خوش رہیں۔
 
نور وجدان

لائبریرین
السلام علیکم

عروض کے نئے ورژن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ خلاصہ درج ذیل پوسٹ پر ہے۔ مسائل و مشکلات سے ضرور آگاہ کریں تاکہ بر وقت درست کیا جا سکے۔ کچھ چیزیں ابھی باقی ہیں جو گاہے بگاہے شامل کی جائیں گی۔

اپنی آراء سے ضرور آگاہ کریں۔

پوسٹ کا لنک: عروض ورژن 2 کا اجراء - عروض

تدوین: کل کافی تھکا ہوا تھا تو زیادہ نہیں لکھ پایا۔

سمری درج ذیل ہے:
1۔ ڈیٹابیس کو الفاظ کے لئے ایس کیو لائٹ پر کنورٹ کیا تھا تاکہ الفاظ میموری میں رہیں اور نتیجه جلد نظر آئے۔ اس سے تقطیع کی سپیڈ کافی تیز ہو گئی ہے۔ دو سال پہلے سی ایپ بنانے کے لئے ایسا کیا تھا جس کو اب ویب ایپ پر منتقل کر دیا ہے۔
2۔ الگورتھم کے کچھ بگز کا تدارک کیا ہے۔ جن میں مقطع بحروں کا ایک بگ تھا جس کو درست کیا ہے۔
3۔ موبائل پر رزلٹ بہتر بنانے کی کوشش کی ہے چونکہ زیادہ تر یوزرز موبائل سے ہی استعمال کرتے ہیں۔
4۔ پروگرامنگ لینگویج وہی سی شارپ اور اے ایس پی ہے اور ڈاٹ نیٹ کور 1۔3 کا استعمال کیا ہے جو کہ جدید ترین ہے۔
5۔ سرور لینوڈ ہے جو کہ اوبنٹو پر چل رہا ہے۔
6۔ تقطیع کے لئے نئے آوٹ پٹ کا اطلاق کیا ہے جس سے کہ بہتر طور پر تقطیع کی سمجھ آ سکتی ہے۔
7۔ کمنٹس اور یوزر پوسٹس کا بھی اضافہ کیا ہے، اس سے اصلاح سخن اور دیگر موضوعات میں یوزرز کو مدد ملے گی۔
8۔ گفتگو کا بھی زمرہ رکھا گیا ہے تاکہ صرف شاعری ہی نہ پوسٹ ہو دیگر ادب اور بلاگ وغیرہ بھی پوسٹ کئے جا سکیں۔
9۔ لاگ ان کا بھی انتظام ہے، جس سے یوزرز اپنے اکاونٹ بنا سکتے ہیں یا پھر فیس بک یا گوگل سے لاگ ان کر سکتے ہیں۔
بہت بہت مبارک ہو، موبائل یوزرز کے لیے اسکا رزلٹ بہت اچھا ہے، بہت قابل قدر کام کیا ہے. مزید کامیابیاں ملیں آپ کو. آزادی مبارک کا تحفہ!
 
ستائش صد ہزار۔ موبائل کا ورژن میں نے آج ہی دیکھا جو بہت اچھا لگ رہا ہے۔

عروض کی ویب سائٹ سے میں نے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔ میرے ایک کزن نے اپنی ایک غزل بھیجی جس کے تین چار اشعار تقطیع کے بعد بے وزن نکلے۔ میں نے اس جانب اشارہ کیا تو اس دن کے بعد مجھے کبھی پھر شاعری موصول نہ ہوئی حالانکہ میں نے نیک نیتی سے یہ کام کیا تھا اور امید تھی کہ شاید آگے سے بحث ہو کہ تم کہاں کے عروضی ہو ؟:)
 
ہاہاہا۔۔ یہ تو ہوگا پھر۔۔
 
Top