اس سورس کوڈ کو لوکل سرور پر کیسے انسٹال کرسکتے ہیں؟
اگر ڈویلپمنٹ کی بجائے لوگ اسے لوکل سرور پر محض اوزان کی "پیمائش" کے لیے استعمال کریں تو کیا انہیں کسی قسم کے Bugs کا سامنا کرنا پڑے گا؟اس کے لئے وژول سٹوڈیو 2013 درکار ہے۔ اس کے علاوہ mySql سرور پر ڈیٹا بیس انسٹال کرنا پڑے گا۔
لیکن یہ کوئی پریکٹیکل حل نہیں ہے۔ صرف ڈیویلپمنٹ کے لئے ایسا کیا جا سکتا ہے۔
جی نہیں۔ اس کے لئے آئی آئی ایس(Internet Information Services ) انسٹال کرنا پڑے گا۔اگر ڈویلپمنٹ کی بجائے لوگ اسے لوکل سرور پر محض اوزان کی "پیمائش" کے لیے استعمال کریں تو کیا انہیں کسی قسم کے Bugs کا سامنا کرنا پڑے گا؟
گویا آئی آئی ایس، وژول اسٹوڈیو اور مائی ایس کیو ایل کے بعد اوزان لوکلی دیکھے جاسکتے ہیں؟جی نہیں۔ اس کے لئے آئی آئی ایس(Internet Information Services ) انسٹال کرنا پڑے گا۔
فیسبک پیچ پر یہ تحریر لگائی ہے۔ یہاں بھی پوسٹ کر رہا ہوں۔
عروض ڈاٹ کام کی سائٹ نئے شاعروں کی آسانی کے لئے بنائی گئی سائٹ ہے۔ اس کا الگورتھم اگرچہ 95 فی صد سے زیادہ صورتوں میں درست نتیجہ دیتا ہے لیکن 5 فی صد غلطی کا بھی امکان موجود ہے۔ جہاں بھی آپ کو تقطیع کی غلطی نظر آئے اس غلطی کو فوراً سائٹ پر یا بھر اس فیسبک پیج پر رپورٹ کریں تاکہ اس کو درست کیا جا سکے۔ اس سے سب کا بھلا ہو گا۔ یہی مثبت طرز عمل بھی ہے۔
تنقید کرنا بہت آسان ہے لیکن دوسروں کے لئے آسانی پیدا کرنا مشکل کام ہے۔ آپ بھی اس کام میں اپنا حصہ، غلطیوں کو رپورٹ کر کے، ڈال سکتے ہیں۔
اگر آپ وضاحت کرسکیں کہ وہ کون سے معاملات ہیں جن میں ایسی غلطیوں کا امکان ہوسکتا ہے تو ہم وہ غلطیاں ڈھونڈنے کی کوشش بھی کرسکتے ہیں۔فیسبک پیچ پر یہ تحریر لگائی ہے۔ یہاں بھی پوسٹ کر رہا ہوں۔
عروض ڈاٹ کام کی سائٹ نئے شاعروں کی آسانی کے لئے بنائی گئی سائٹ ہے۔ اس کا الگورتھم اگرچہ 95 فی صد سے زیادہ صورتوں میں درست نتیجہ دیتا ہے لیکن 5 فی صد غلطی کا بھی امکان موجود ہے۔ جہاں بھی آپ کو تقطیع کی غلطی نظر آئے اس غلطی کو فوراً سائٹ پر یا بھر اس فیسبک پیج پر رپورٹ کریں تاکہ اس کو درست کیا جا سکے۔ اس سے سب کا بھلا ہو گا۔ یہی مثبت طرز عمل بھی ہے۔
تنقید کرنا بہت آسان ہے لیکن دوسروں کے لئے آسانی پیدا کرنا مشکل کام ہے۔ آپ بھی اس کام میں اپنا حصہ، غلطیوں کو رپورٹ کر کے، ڈال سکتے ہیں۔
مثلا کسی لفظ کا درست تقطیع نہ ہونا یا اس لفظ کا ڈکشنری میں موجود نہ ہونا۔ یا پھر کسی بحر کا سسٹم میں موجود نہ ہونا۔ جس کی مثال آپ نے دی ہے۔اگر آپ وضاحت کرسکیں کہ وہ کون سے معاملات ہیں جن میں ایسی غلطیوں کا امکان ہوسکتا ہے تو ہم وہ غلطیاں ڈھونڈنے کی کوشش بھی کرسکتے ہیں۔
محمد یعقوب آسی صاحب کا شعر ہے:
یوں خیالوں کی تصویر قرطاس پر کیسے بن پائے گی؟
لفظ کھوجائیں گے فن کی باریکیاں ڈھونڈتے ڈھونڈتے
عروض ڈاٹ کام پر اس کی تقطیع نہیں ہوتی، بلکہ یہ بحر ہی موجود نہیں ہے۔
کیا اس کا کچھ مداوا ممکن ہے؟
مثلا کسی لفظ کا درست تقطیع نہ ہونا یا اس لفظ کا ڈکشنری میں موجود نہ ہونا۔ یا پھر کسی بحر کا سسٹم میں موجود نہ ہونا۔ جس کی مثال آپ نے دی ہے۔
یہ نظام پہلے سے ہی موجود ہے۔ تقطیع ایڈیٹر میں آزاد نظم کا آپشن سیلیکٹ کرنے سے اس کی درست تقطیع ہوگی۔ بحر کا نام البتہ درست نہیں ہو گا۔یہ بحر تو سسٹم میں موجود ہے۔ صرف ارکان کی تعداد کا مسئلہ ہے۔ کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ ارکان کی تعداد کی ویریئیشنز کو ایپلکیشن میں پروگرام کردیا جائے؟اس سے آزاد نظم کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔
ایک اور ایپلیکیشن میں اس کی ویب سروس استعمال کی گئی ہے۔کیا عروض ڈاٹ کام آن لائن ایپلیکیشن کی صورت میں بھی دستیاب ہے؟
ایک اور ایپلیکیشن میں اس کی ویب سروس استعمال کی گئی ہے۔
ہمارے محفل کے ہی ایک ممبر نے poet perfect کے نام سے ایپلیکیشن بنائی ہے۔ جس میں عروض انجن استعمال کیا ہے
سید ذیشانکیا عروض ڈاٹ کام آن لائن ایپلیکیشن کی صورت میں بھی دستیاب ہے؟
آج ایک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔
ایک صاحب نے ایک شعر لکھا، جس میں ایک عروضی غلطی موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ عروض ڈاٹ کام پر درست ہے۔
میں نے چیک کیا تو عروض ڈاٹ کام پر "کو" کا وزن "فعو" لے رہا تھا۔ تفصیل کچھ یوں ہے۔
لفظ کو
زبان سنسکرت ، مقامی ، فارسی ، پراکرت
معرب کو ، کَو ، کَوِ ، کُو
کوڈ x
=
-=
رکن فِع ، فَعَل
ایک تجویز یہ ہے کہ
جہاں یہ صورتحال ہو کہ ایک لفظ مختلف زبانوں میں مختلف ادائیگی کے ساتھ موجود ہو، تو اس کو ہائی لائٹ ہونا چاہیے، تاکہ شاعر تفصیل دیکھ کر درست یا غلط ہونے کا فیصلہ کر سکے۔
کیا عروض ڈاٹ کام آن لائن ایپلیکیشن کی صورت میں بھی دستیاب ہے؟
جی، بنیادی طور پر تو یہ شاعر ہی کا کام ہے کہ تقطیع کے بعد اس کی تفصیل بھی دیکھے۔ آنکھیں بند کر کے عروض ڈاٹ کام نہ استعمال کرے۔اچھی تجویز ہے۔ اگرچہ یہ سب باتیں اکثر پوچھے جانے والے سوالات میں تفصیل سے بیان کی گئی ہیں۔
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
سوال نمبر 6 میں اس پر روشنی ڈالی ہے:
الفاظ کی تقطیع غلط کر رہا ہے۔
بعض الفاظ کی تقطیع کئی طریقوں سے ہو سکتی ہے۔ مثلاً لفط 'علم' کو بروزن فعْل اور فَعَل دونوں طرح باندھا جا سکتا ہے۔ اسی طرح لفط 'کیا' کو بروزن فع اور فَعَل باندھا جا سکتا ہے۔ تو ہو سکتا ہے آپ نے اپنے شعر میں علْم برون فعْل استعمال کیا ہو لیکن تقطیع عَلَم بروزن فَعَل ہوتا ہو۔ اس کے لئے تمام الفاظ جن کے اوزان کے متعلق معلومات موجود ہیں ان کو خط کشیدہ کیا گیا ہے۔ ان الفاظ پر ماؤس سے کلک کرنے سے ان الفاظ کے تمام ممکنہ اوزان دکھائے جائیں گے۔ مزید معلومات کے لئے لغت کا ربط بھی فراہم کیا گیا ہے۔ یہ سب کرنے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ آپ کو معلوم ہو کہ کن الفاظ کے مختلف اوزان موجود ہیں اور کون سا وزن اس وقت تقطیع میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ 'علم' کی تقطیع دیکھیں:اسی طرح سے اس مصرع کو دیکھیں جس میں مرزا غالب نے 'کیا' کے دونوں اوزان استعمال کئے ہیں۔
جی، بنیادی طور پر تو یہ شاعر ہی کا کام ہے کہ تقطیع کے بعد اس کی تفصیل بھی دیکھے۔ آنکھیں بند کر کے عروض ڈاٹ کام نہ استعمال کرے۔
مگر نئے شعراء بہت سہل پسند واقع ہوئے ہیں۔ خاص طور پر عروض کہہ دے کہ آپ کا کلام موزوں ہے تو خوشی کے مارے باقی تفصیل پر دھیان نہیں دیتے۔
ایک مسئلہ اور ہے، وہ یہ کہ بہت سے الفاظ میں شعراء الف، ی، ے، و کو گرا دیتے ہیں، تو ایسی صورت میں بسا اوقات عروض ڈاٹ کام اس کو غلط کہہ رہا ہوتا ہے۔
یہ بڑا مسئلہ ہے کہ ٹیکنالوجی کو لوگ محض مددگار کی حیثیت سے نہیں بلکہ استاد کی حیثیت سے دیکھ رہے ہوتے ہیں۔
عروض اشعار کا اسپیل چیکر ہے، استاد نہیںخاص طور پر عروض کہہ دے کہ آپ کا کلام موزوں ہے تو خوشی کے مارے باقی تفصیل پر دھیان نہیں دیتے۔