یہ فیچر کافی عرصے سے الماری میں بند تھا اب چند دن پہلے اس پر کام شروع کیا تو کچھ اچھے نتائج موصول ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مقطع بحور کا بگ جو پہلے دن سے چلا آ رہا تھا، اس کو بھی ٹھیک کیا (یہ ابھی پبلش نہیں کیا)۔
شاعر بھائیوں اور بہنوں کے لئے:
(
الف عین محمد وارث سید عاطف علی ظہیراحمدظہیر فاتح نمرہ )
اس کے علاوہ ایک اہم سوال بھی ہے: میں چاہتا ہوں کہ روانی کے لئے سکور بنایا جائے تاکہ نئے شاعرصرف بحر فٹ کرنے کے چکر میں نہ پڑیں بلکہ شعر کی روانی کو بھی دیکھیں۔ اس سکور میں الف اور ی گرانے کی penalties ڈالی ہیں۔ الف کی زیادہ اور ی کی اس سے کم۔ اگر لفظ فارسی یا عربی کا ہو تو بڑی پینلٹی ہے اور اگر ہندی کا ہو تو بہت کم۔
کیا آپ اس طریقہ کار سے متفق ہیں یا پھر اس کا کوئی اور بہتر طریقہ ہونا چاہیے؟
اگر آپ ٹیسٹ کرنا چاہیں تو مکالمے میں ربط بجھوا سکتا ہوں!