سید ذیشان
محفلین
تقریباً پانچ ماہ پہلے اسی سیکشن میں عروض سافٹوئر کے بارے میں ایک لڑی شروع کی تھی جس کو آپ نے سراہا۔ (جن کو نہیں معلوم تو میں www.aruuz.com کی بات کر رہا ہوں۔)
اسی لڑی میں چند ایک مسائل کی بھی نشاندہی کی گئی تھی۔ جن میں سے ایک آدھ کو اسی ورژن میں حل کر لیا گیا ہے۔ (ہندی بحر اور زمزمہ بحر)
لیکن ابھی بھی یہ مسائل سے بھر پور ہے۔
اس ویبسائٹ کو اُس وقت لانچ کرنے کا بنیادی مقصد آپ کی فیڈ بیک سے آگاہی حاصل کرنا تھی جو کہ کافی مقدار میں ملی اور اس کو مدِنظر رکھ کر ایک نئے ورژن کی منصوبہ بندی شروع ہو گئی۔
اس لڑی کو شروع کرنے کا بھی یہی مقصد ہے کہ اس نئے ورژن کے لئے ائیڈیاز فراہم کئے جائیں۔
آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ تمام بڑی رکاوٹوں (تھیوری اور پریکٹیکل دونوں) کا حل تلاش کر لیا گیا ہے۔ جن میں سر فہرست یہ ہیں:
1۔ ڈکشنری میں غیر موجود الفاظ کی درست تقطیع (اس کے لئے پہلے رول بیسڈ طریقہ کار اپنایا گیا تھا لیکن مشین لرننگ کے الگوردھم کے نتائج کافی بہتر ہیں تو فائنل ورژن میں اسی کو ہی استعمال کیا جائے گا۔)
2- کلام موزوں نہ ہونے کی صورت میں قریب ترین بحر کی نشاندہی۔
3۔ اسی بحر کے مطابق اغلاط کی نشاندہی۔ اور درست کئے جانے پر دوبارہ تقطیع کی سہولت۔
4۔ مفرد الفاظ کی تقطیع۔
5۔ آزاد شاعری کی تقطیع۔ (اصلاح پر ابھی کام جاری ہے۔ یہ مسئلہ نسبتاً زیادہ مشکل ہے۔)
6- درست قوافی کی فراہمی۔ (اس کا بنیادی ڈھانچہ مکمل ہے لیکن اس پر ابھی کام باقی ہے۔)
7- نتیجے میں معرب الفاظ کی فراہمی۔
سب سے بڑا مسئلہ وقت کی تنگی ہے۔ اور سافٹ ویئر انجنئر میں قطعاً نہیں ہوں تو ویب ڈیزائننگ کا یہ پہلا تجربہ تھا اور ابھی بھی نئی چیزیں سیکھ رہا ہوں۔
اتنی بڑی تمہید کے بعد چند ایک تصاویر ہیں جو کہ نئے ورژن کی کچھ جھلک دکھا سکیں گی۔
(پس تحریر: مجھے شائد بعد میں ایک والنٹیئر کی ضرورت پڑے جن کو عروض کا علم ہو، اگر کوئی صاحب وقت نکال سکیں تو مجھے خوشی ہو گی)

آخری تدوین: