عزت۔ از ناعمہ عزیز

ناعمہ عزیز

لائبریرین
برسوں بیت جائیں گے۔
معتبر ہونے میں
عزتیں بنانے میں
لیکن
اِک خطا کی قیمت کا
اتنا سود بھر دو گے
عزتوں کی چادر کو
چاک چاک کر دو گے

پگڈنڈی پہ چلنا یوں
کہ پاؤں پھسل جائے
گر جو بھول ہوجائے
عمر بھر کی محنت کا
ساری نیک نامی کا
پردہ فاش کر دو گے۔
از ناعمہ عزیز
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
نا کہیں فہیم بھائی ، میں نے عائشہ کو سنائی تو وہ کہتی کہ ذرا اچھی نہیں ہے، تم سے زیادہ ادبی شخصیت تو میں ہوں(n)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت خوب ناعمہ بہت اچھا لکھا۔ عائشہ كو تنقيد كا صلہ دے دیا کریں فورا ادبى مان جائیں گی بلكہ آپ كى شاعرى میں نئی نئی جہتیں تلاش كر كے ديں گی۔
 
Top