وقار..
محفلین
عشق جس کو ملنگ کرتا ہے
دیوتاؤں سے جنگ کرتا ہے
اُس فرشتے کے ہاتھ چوموں جو
آسمانوں کو رَنگ کرتا ہے
ہر لباس اُس کلی پہ سجتا ہے
رَبّ جسے شوخ و شنگ کرتا ہے
بھنورا پیدائشی نہیں دِل پھینک
رَنگ غنچوں کا تنگ کرتا ہے
ماسوا حُسن کے ہر آفت سے
ماں کا تعویذ جنگ کرتا ہے
شعر پر دَنگ سوچتے ہیں دوست
قیسؔ کو کون دَنگ کرتا ہے
دیوتاؤں سے جنگ کرتا ہے
اُس فرشتے کے ہاتھ چوموں جو
آسمانوں کو رَنگ کرتا ہے
ہر لباس اُس کلی پہ سجتا ہے
رَبّ جسے شوخ و شنگ کرتا ہے
بھنورا پیدائشی نہیں دِل پھینک
رَنگ غنچوں کا تنگ کرتا ہے
ماسوا حُسن کے ہر آفت سے
ماں کا تعویذ جنگ کرتا ہے
شعر پر دَنگ سوچتے ہیں دوست
قیسؔ کو کون دَنگ کرتا ہے