عشق جس کو ملنگ کرتا ہے

وقار..

محفلین
عشق جس کو ملنگ کرتا ہے
دیوتاؤں سے جنگ کرتا ہے
اُس فرشتے کے ہاتھ چوموں جو
آسمانوں کو رَنگ کرتا ہے
‏ہر لباس اُس کلی پہ سجتا ہے
رَبّ جسے شوخ و شنگ کرتا ہے
بھنورا پیدائشی نہیں دِل پھینک
رَنگ غنچوں کا تنگ کرتا ہے
‏ماسوا حُسن کے ہر آفت سے
ماں کا تعویذ جنگ کرتا ہے
شعر پر دَنگ سوچتے ہیں دوست
قیسؔ کو کون دَنگ کرتا ہے
 
Top