عشق خدا سے دل مرا سر شار ہو گیا - سید حامد حسین باقری

کاشفی

محفلین
نعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

(سید حامد حسین باقری - ہندوستان)

عشق خدا سے دل مرا سر شار ہو گیا
کردارِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے مجھے پیار ہو گیا

ایمان گر خدا پہ ہو، اعمال نیک ہوں
بے شک وہ شخص خلد کا حق دار ہو گیا

ہونے لگے ہیں لوگ منافق پہ مہرباں
مومن ہر ایک سمت سے لاچار ہو گیا

دشمن ہماری جان کا مارہ نفس ہے
قابو جو اس پہ پا گیا، دیں دار ہو گیا

دیکھو پنپنے لگ گئے ظالم جہان کے
مومن کا سانس لینا بھی دشوار ہو گیا

یہ کائنات صدقہ ہے احمدصلی اللہ علیہ وسلم کے نور کا
جس سمت آنکھ اُٹھ گئی دیدار ہو گیا

نقشِ قدم پہ احمد مرسلصلی اللہ علیہ وسلم کے چل کے میں
فضل خدا سے صاحب کردار ہو گیا

عقبیٰ بھی مل گئی مجھے، دنیا بھی مل گئی
حامد اجل کے واسطے تیار ہو گیا
 

محمد وارث

لائبریرین
سبحان اللہ، شکریہ کاشفی صاحب شیئر کرنے کیلیے!

ایک استدعا یہ کہ عموماً اشعار کے درمیان میں درود شریف نہیں لکھا جاتا بلکہ پہلے یا آخر میں لکھ دیتے ہیں، خیر۔
 
Top