عشق مجازی

پاکستانی

محفلین
اس سلسلے میں میں نے علیم الحق حقی کا ایک ناول پڑھا تھا ‘عشق کا عین‘ اس کا بھی مطالعہ کر کے دیکھیں آپ۔
 

سپینوزا

محفلین
میں نے تو سنا تھا کہ شادی کے لئے فریقین ملاقات کر سکتے ہیں مگر آپ تو یہاں عشق و محبت کی نئی فوک کہانیاں شروع کرنے کا سامان پیدا کر رہے ہیں۔
 

دوست

محفلین
یوں تو محبت کا دشمن زمانہ ہے
پھر بھی جوانی نے دل تو لگانا ہے۔۔۔۔
مقصد اس شعر کے لکھنے کا یہ تھا کہ جوانی یہ نہیں دیکھتی۔۔۔
بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو اس پر عمل کرتے ہیں۔
بہرحال اگر توفیق ہو تو کیا ہی بات ہے۔۔۔
لیکن اگر ایسا نہ ہو تو کم از کم فریقین کو صاف ذہن کے ساتھ ایک دوسرے سے ملنا چاہیے۔۔۔
فلرٹ اور ڈیٹ بازی۔۔۔بکواس ہے یہ سب۔۔۔
 

رضا

معطل
منصور حلاج نے کہا:
میں نے تو سنا تھا کہ شادی کے لئے فریقین ملاقات کر سکتے ہیں مگر آپ تو یہاں عشق و محبت کی نئی فوک کہانیاں شروع کرنے کا سامان پیدا کر رہے ہیں۔
نکاح کی نیت سے دیکھنے کی اجازت ہے۔بلکہ کیمیائے سعادت میں امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ دیکھ کر ہی نکاح کرنا چاہیے۔ملاقات کا آپ نے کہاں سن لیا منصور بھیا؟ابھی وہ نامحرم ہے اور نامحرم سے شریعت نے پردہ رکھاہے(اللہ کرے اس میں میرا اور آپ کا عمل ہوجائے پھر دیکھیں مسلمان کیسے ترقی کرتے ہیں،اللہ عزوجل بھی راضی ہوگا اور آخرت میں وارے نیارے ہوں گے)
میرا ارادہ یہاں عشق و محبت کی نئی فوک کہانیاں شروع کرنے کا سامان پیدا کرنے کا نہیں ہے۔فقط شریعت کا ایک مسئلہ لکھا ہے ۔
اب کسی کو کچھ کا کچھ سمجھ آئے تو اس میں میرا کیا قصورہے؟
 

رضا

معطل
شاکر بھائی توفیق ہی ہونی چاہیے۔
ملنے کا اتنا ہی شوق ہے تو نکاح کرلو نا بھیا!
ویسے ملنا فتنے سے خالی نہیں۔نامحرم عورت کو دیکھنا اور ملنا زبردست فتنے کا باعث ہے۔اگر آپ نے کمپیوٹر میں Real Playerہے تو درج ذيل واقعہ ضرور سن لیجئے کہ صاف ذہن سے ملنے پر کیا ہوتا ہے؟
http://www.dawateislami.net/media/detail.aspx?clpid=clp-1244
 
Top