عشق کاجام سرِ عام پیا جاتا ہے

صابرہ امین

لائبریرین
کیا کو ک تقطیع کرنا درست ہے، اس کی ی تو ویسے بھی تقطیع میں آتی ہی نہیں، صرف الف کا اسقاط ہے جو گوارا ہے۔
ہاں، 'ہیں ہم' میں تنافر کی بات سے متفق ہوں

پہلے مصرع میں "کیا" وزن میں نہیں آ رہا، دوسرے مصرع میں "ہیں ہم" میں تنافر ہے

ملاحظہ کیجیے

طاقِ نسیاں میں چھپا رکھتے ہیں سب داغِ جگر
دردِ پنہاں کو تو بس یونہی سہا جاتا ہے

طاقِ نسیاں میں ہیں موجود سبھی داغِ جگر
دردِ پنہاں کو تو بس یونہی سہا جاتا ہے
 
صابرہ امین

لائبریرین
کیا کو ک تقطیع کرنا درست ہے، اس کی ی تو ویسے بھی تقطیع میں آتی ہی نہیں، صرف الف کا اسقاط ہے جو گوارا ہے۔
ہاں، 'ہیں ہم' میں تنافر کی بات سے متفق ہوں
اگرچہ آپ کی وضاحت کافی ہے مگر یہ کچھ اشعار ذہن میں آہی گئے ۔ جو آپ کو بہتر معلوم ہو استادِ محترم ۔

بےرخی کا ہمیں الزام دیا جاتا ہے
اس کے بن کوئی بھلا ہم سے جیا جاتا ہے

بےرخی کا ہمیں الزام دیا جاتا ہے
اسے بن دیکھے بھلا ہم سے جیا جاتا ہے

بےرخی کا ہمیں الزام دیا جاتا ہے
اس کے بن کیسے بھلا ہم سے جیا جاتا ہے
 
Top