الف نظامی
لائبریرین
عطائے رحمت پروردگار آپ کا دیں
سرور آنکھ کا ، دل کا قرار ، آپ کا دیں
ضیائے شمس و قمر ہے ، جمالِ ارض و سما
مدارِ گردشِ لیل و نہار ، آپ کا دیں
بجا ہیں خُلد کے انعام اور اکرامات
بہارِ خلد سے بالا بہار آپ کا دیں
خدا بھی اس کا یقینا، رسول بھی اس کا
وہ جس نے دل سے کیا اختیار آپ کا دیں
یہ ایک مخزنِ عالی ہے جلوہ ہائے نگاہ
دکھائے عشق میں روئے نگار ، آپ کا دیں
یہ راز کیا ہے کوئی اہلِ ذکر سے پوچھے
دلائے کون سے قرب و جوار ، آپ کا دیں
یہ کیسے ممکن ہے سالک نہ پا سکے منزل
ہے جبکہ راہ میں روشن منار ، آپ کا دیں
مقامِ عرشِ علی بھی ہے پل دو پل کی بات
براق لے اڑے سدرہ کے پار ، آپ کا دیں
خدا نے اس کو ہمارے لیئے پسند ہے جو کیا
خدا کے پیار کا پرتو ہے پیار ، آپ کا دیں
خدا وطن میں ہمارے کرے نفاذ اس کا
دلا گیا ہے ہمیں یہ دیار ، آپ کا دیں
از صوبیدار محمد افضل تحسیں
سرور آنکھ کا ، دل کا قرار ، آپ کا دیں
ضیائے شمس و قمر ہے ، جمالِ ارض و سما
مدارِ گردشِ لیل و نہار ، آپ کا دیں
بجا ہیں خُلد کے انعام اور اکرامات
بہارِ خلد سے بالا بہار آپ کا دیں
خدا بھی اس کا یقینا، رسول بھی اس کا
وہ جس نے دل سے کیا اختیار آپ کا دیں
یہ ایک مخزنِ عالی ہے جلوہ ہائے نگاہ
دکھائے عشق میں روئے نگار ، آپ کا دیں
یہ راز کیا ہے کوئی اہلِ ذکر سے پوچھے
دلائے کون سے قرب و جوار ، آپ کا دیں
یہ کیسے ممکن ہے سالک نہ پا سکے منزل
ہے جبکہ راہ میں روشن منار ، آپ کا دیں
مقامِ عرشِ علی بھی ہے پل دو پل کی بات
براق لے اڑے سدرہ کے پار ، آپ کا دیں
خدا نے اس کو ہمارے لیئے پسند ہے جو کیا
خدا کے پیار کا پرتو ہے پیار ، آپ کا دیں
خدا وطن میں ہمارے کرے نفاذ اس کا
دلا گیا ہے ہمیں یہ دیار ، آپ کا دیں
از صوبیدار محمد افضل تحسیں