حکومت کہتی ہے کہ ہم کیا کرسکتے تھے۔ جتنی بڑی یہ لینڈ سلائیڈ تھی ہم تین ماہ میں صرف تیرہ میٹر ملبہ صاف کرسکے، تیس میٹر ہدف تھا۔ مزید کرتے تو اطراف سے ملبہ گرنے لگتا۔ تربیلا کو اس سے کوئی خطرہ نہیں اس ساری جھیل میں موجود پانی تربیلا کا دو یا تین فیصد بنتا ہے۔ اور بند ٹوٹنے کے انتظار کے علاوہ کیا کِیا جاسکتا ہے؟ بند خود توڑ دیا جائے؟ پانی کا پگھلاؤ بند کردیا جائے؟ لینڈ سلائیڈ کو بموں سے اُڑا کر صاف کردیا جائے؟