وعلیکم السلام!
بھائی مزید کچھ تفصیل لکھیے،کن مسائل کا شکار ہیں؟ مارکیٹ کیسی ہے؟ گاہکوں کی روٹین کیا ہے؟ آس پاس مزید کتنے عطرفروش ہیں؟ اوسط کتنی سیل ہے روز کی؟ نقدمال بکتا ہے یا ادھار بھی دینا پڑتا ہے؟ دکان کا آغاز کرتے ہی قرض اٹھا لیا تھا؟ مقروض ہونے کا مطلب تو یہ ہوا کہ بیک اپ کی گنجائش نہیں ہے؟
صرف عطرتک محدود ہیں؟ جس علاقے میں دکان ہے وہاں مزید کن چیزوں کی ’’لاگت‘‘ زیادہ ہے؟
پہلے یہ میسج دیکھیں بعد میں آپ کے سوالوں کے جواب دیتا ہوں
عبدالباسط درویش کراچی جامعہ بنوریہ کا فاضل
سنہ 2015
عمر 25
شادی شدہ
ایک بچی
بندے نے تین ماہ قبل عطر کی دکان کھولی
اس سے قبل تدریس اور لنڈے کا کام کا کیا ہے
کام شروع کرنے کے لیے بندے نے فیس بکی احباب سے تقریباً ایک لاکھ پچاس ہزار قرض لیا، بندے کی امید تھی کہ اگست تک سارا قرض ادا کردیں گے لیکن ایسا نہ ہوسکا
پہلے ماہ 27000 سیل کی
دوسرے ماہ 28000* سیل کی
تیسرے ماہ جوکہ سیزن تھا یعنی رمضان المبارک تھا لیکن بلکل ہلکا رہا پورے ماہ پینتالیس ہزار سیل کی
جبکہ بعض لوگ رمضان ایک دن میں دس ہزار سے لیکر ایک لاکھ سیل کرتے ہیں
بندہ بہت پریشان سرمایہ ( جیب میں )کچھ بھی نہیں اگست میں 70 ہزار لوٹانے ہیں
دوکان بھی ابھی تک سہی نہیں چلی اکیلا بندہ ہوں دو بڑے بھائی لنڈے کا کام کرتے ہیں پولیسٹر وہ میرے بس میں نہیں مشقت والا کام ہے
اب مجھے کیا کرنا چاہیے