خرم شہزاد خرم
لائبریرین
شام کا وقت تھا تقربیاََ 4 بج رہے تھے موبائیل کی آواز سے میری آنکھ کھل گی دیکھا تو اسد کا فون تھا بات کرنے کے بعد پتہ چلا کے اس کے کوئی عزیز ہسپتال میں ہیں اور ان کو خون کی ضرورت ہے میرے بہت ہی پیارا دوست ہے ہر مشکل میں میرے کام آتا ہے میں نے نوید کو فون کیا اور دونوں ہسپتال کی طرف چل نکلے نوید نے کہا میں نے کبھی خون نہیں دیا مجھے خون دینے دو میں نے اس کو کہاں نہیں یار میں پہلے بھی خون دے چکا ہوں تم پھر کبھی دینا ویسے میری طبعیت بھی کچھ ٹھیک نہیں تھی بخار تھا تھوڑا سا اور میں نے کھایا بھی کچھ نہیں تھا خیر خون چیک کیا گیا ٹیسٹ ہوا سب ٹھیک تھا میں اندر چلا گیا کچھ دیر کے بعد خون کی ایک بوتل فل ہو گی اور ڈاکٹر نے مجھے کہا تھوڑا آرام کرو پھر چلے جانا اتنے میں مجھے ابو جی کا فون آ گیا انھوں نے مجھے کچھ کام کہا جو بہت ضروری تھا میں اٹھ کر جانے لگا تو ڈاکٹر نے کہا نہیں بیٹا ابھی لیتے رہو میں پھر لیٹ گیا اسی دوران چچا جی کا فون آ گیا اب گھر میں کسی کو پتہ نہیں تھا کہ میں خون دینے گیا ہوا ہوں اور نا ہی آج تک پتہ چلا ہے چچا نے بھی ایک کام کہاں جو کرنا ضروری تھا میں نے ڈاکٹر کو کہا میں ٹھیک ہو مجھے جانے دو باہر نکلا تو اسد کے رشتےدار جن کو خون کی ضرورت تھی کہنے لگے بیٹا ابھی تھوڑا آرام کرو پھر چلے جانا اور کچھ کھا لو انھوں نے جوس اور کچھ پھل مجھے دیے لیکن میرے پاس وقت نہیں تھا میں نے نوید کو کہا چلتے ہیں جلدی سے نکلے تیز تیز قدم اٹھاتے ہوئے ہسپتال سے باہر نکلنے لگے تھوڑا سا ہی آگے گے تھے کے اچانک مجھے چکر آ گے ۔ میں نے نوید کو بتایا یار مجھے چکر آ رہے ہیں نوید نے مجھے پکڑا لیا اس کے بعد مجھے کچھ ہوش نہیں کیا ہوا جب آنکھ کھولی تو سامنے وہی ڈاکٹر کھڑے تھے اور مجھے غصہ ہو رہے تھے میں خاموش رہا ہوش آنے کے بعد ایسا لگا کہ میں ٹھیک ہوں میں پھر اٹھا جانے کے لیے ڈاکٹر صاحب نے غصے سے میری طرف دیکھا اور نوید نے فوراََ مجھے پکڑ لیا اور کہا آرام سے لیٹ جاؤ بس پھر کم ازکم ایک گھنٹہ آرام کرنے کے بعد مجھے گھر آنے کی اجازت ملی گھر آ کر میں نے ابو جی اور چچا جان کے بتائے ہوئے کام کیے اور پھر رات کو سو گیا صبح طبعیت اور خراب تھی اب پتہ نہیں کسی وجہ سے تھی دوسرے دن یونیوسٹی آیا تو یونیوسٹی کے ڈاکٹر کو ساری صورتِ حال کا بتایا تو انھوں نے کہا پرشانی کی کوئی بات نہیں ایک دو دن آرام کرو اور کچھ جوس وغیرہ پیا کرو میں نے ایک دن میں چار پانچ دفعہ جوس پینا شروع کر دیا 2 دن کے بعد گلہ خراب بخار اور پتہ نہیں کیا کیا ہو گیا میں گھر ہی تھا تو میں اپنے فیملی ڈاکٹر کے پاس چلا گیا اس کو بھی ساری صورتِ حال کا بتایا تو انھوں نے پھر بتایا ایسا کرو ایسا کرو ایسا کرو پھر اس کے بعد آج ٹھیک ہوں
میری سب دوستوں نے درخواست ہے خون دینے سے پہلے یہ دیکھ لے کے میرے اندر کتنا خون ہے میں خون دینے کے بعد ٹھیک رہوں گا کہ نہیں خون دنے کے بعد طبعیت ٹھیک رہے گی یا نہیں خون دینے سے پہلے اور خون دینے کے بعد کچھ نا کچھ کھا لے پھل اور جوس وغیرہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو خون کا عطیہ دینے کے توفیق عطا فرمائے خون دینا ثواب ہے صدقہ ہے خون ضرور دینا چاہے لیکن اس طرح کے آپ کی صحت پر کچھ اثر نا پڑے اور آپ اپنے لیے اور گھر والوں کے لیے پرشانی کا سبب نا بنے بہت شکریہ
میری سب دوستوں نے درخواست ہے خون دینے سے پہلے یہ دیکھ لے کے میرے اندر کتنا خون ہے میں خون دینے کے بعد ٹھیک رہوں گا کہ نہیں خون دنے کے بعد طبعیت ٹھیک رہے گی یا نہیں خون دینے سے پہلے اور خون دینے کے بعد کچھ نا کچھ کھا لے پھل اور جوس وغیرہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو خون کا عطیہ دینے کے توفیق عطا فرمائے خون دینا ثواب ہے صدقہ ہے خون ضرور دینا چاہے لیکن اس طرح کے آپ کی صحت پر کچھ اثر نا پڑے اور آپ اپنے لیے اور گھر والوں کے لیے پرشانی کا سبب نا بنے بہت شکریہ