عطیہ فیضی - اردو ڈائجسٹ

جناب عالی! صوفی ہر چیز و ہر معاملہ میں یعنی حسن و قبائح میں اسی کا جلوہ دیکھتا ہے۔بقول شاہ نیاز بریلوی رحمۃ اللہ علیہ یار کو ہم نے جا بجا دیکھا ۔۔۔ ۔
کہیں وہ بادشاہ تخت نشیں(کہاں تو یہ حال کہ امراء و فضلاء دین و دنیا ایک نظر پر لٹاتے پھرتے تھے۔۔تری ایک نظر کی قیمت میری ساری زندگانی)
کہیں کاسہ لیئے گدا دیکھا (کہاں پچاس روپے مانگے جارہے ہیں ۔۔۔ ۔آنکھوں میں پڑ رہی ہے لٹی محفلوں کی دھول۔۔۔ ۔)
کیاکہنے جناب :)
مشہور خطاط صادقین کی ایک رباعی ہے
ہر نقش میں جلوہِ ایماں تھا ساقی
زاہد ہوئے آ کے مایوس و پریشاں ساقی
کال میری نمائش میں بڑے مولوی آئے
سنا جو تصویریں عریاں ہیں ساقی

نظر اور صاحب نظر میں فرق ہوتا :)
 
مشہور خطاط صادقین کی ایک رباعی ہے​
ہر نقش میں جلوہِ ایماں تھا ساقی​
زاہد ہوئے آ کے مایوس و پریشاں ساقی​
کل میری نمائش میں بڑے مولوی آئے​
سنا جو تصویریں عریاں ہیں ساقی​
نظر اور صاحب نظر میں فرق ہوتا ہے :)
جناب عالی! غالب نے بہت عرصہ پہلے ہی کہہ دیا تھا​
شوق ہر رنگ رقیب سرو ساماں نکلا​
قیس تصویر کے پردے میں بھی عریاں نکلا​
جہاں تک نظر اور صاحب نظر (بصارت اور بصیرت)کی بات ہے جناب تو اقبال کا یہ شعر پیش خدمت ہے​
جو بادہ کش تھے پرانے، وہ اٹھتے جاتے ہیں
کہیں سے آب بقائے دوام لے ساقی
کٹی ہے رات تو ہنگامہ گستری میں تری
سحر قریب ہے، اللہ کا نام لے ساقی
اب پتہ نہیں آپ نے مجھے کس درجہ میں رکھا ہے نیلے رنگ کی شعر میں یا پھر سبز رنگ کے شعر میں؟؟؟؟​
 
آپ کا درجہ میرے نزدیک دونوں کے بین بین ہے :)
ہے پرے سرحد ادراک سے اپنا مسجود
قبلے کو اہل نظر قبلہ نما کہتے ہیں
آپ جمال پر توجہ دیں
اور جلال پر ہتھ ہولا رکھیں
تو کیا بات ہے آپ کی
 
آپ کا درجہ میرے نزدیک دونوں کے بین بین ہے :)
ہے پرے سرحد ادراک سے اپنا مسجود
قبلے کو اہل نظر قبلہ نما کہتے ہیں
آپ جمال پر توجہ دیں
اور جلال پر ہتھ ہولا رکھیں
تو کیا بات ہے آپ کی
کتنی دشوار ہے پیرانِ حرم کی منزل
اک طرف فتنہ ابلیس اک طرف رب جلیل
جناب عالی کبھی کبھی رگ دوست آجاتی ہے آخر کو ہمارا دوست ہی تو ہے وہ لباس والا(ذومعنی بات ہے عقل مند را اشارہ است)
بے حد رمزاں دس دا میرا ڈھولن ماہی
۔۔۔۔۔
میں اس بات پر حیران ہوں کہ آپ اس محفل میں نئے ہو تو آپ کو کیسے پتہ کہ ہم جلالی مزاج رکھتے ہیں ؟؟؟؟
 
نایاب

لائبریرین
زمین کھا گئی آسمان کیسے کیسے ۔۔۔۔۔۔۔۔
کچھ تو خاص تھا ہی محترمہ عطیہ فیضی میں ۔۔۔۔۔۔۔
جناب مولانا ایسے ہی تو " منسوب افسانہ " نہیں ہوئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
کتنی دشوار ہے پیرانِ حرم کی منزل
۔1اک طرف فتنہ ابلیس اک طرف رب جلیل
جناب عالی کبھی کبھی رگ دوست آجاتی ہے آخر کو ہمارا دوست ہی تو ہے وہ لباس والا(ذومعنی بات ہے عقل مند را اشارہ است)
بے حد رمزاں دس دا میرا ڈھولن ماہی
۔۔۔ ۔۔

2۔میں اس بات پر حیران ہوں کہ آپ اس محفل میں نئے ہو تو آپ کو کیسے پتہ کہ ہم جلالی مزاج رکھتے ہیں ؟؟؟؟
1۔باطل دوئی پسند ہے حق لاشریک ہے
شرکتِ میانہ حق و باطل نہ کر قبول
2۔تیری محفل میں یہ عجب رنگ ہم نے دیکھا
جو خاموش رہے وہی صاحب گفتار ہوئے
زندگی اپنی اور ہی ادوار سے گزری
ہوئے جب خاک نشیں،صاحبِ اسرار ہوئے
 
1۔باطل دوئی پسند ہے حق لاشریک ہے
شرکتِ میانہ حق و باطل نہ کر قبول
2۔تیری محفل میں یہ عجب رنگ ہم نے دیکھا
جو خاموش رہے وہی صاحب گفتار ہوئے
زندگی اپنی اور ہی ادوار سے گزری
ہوئے جب خاک نشیں،صاحبِ اسرار ہوئے
1۔ جناب ہم جزویات کی بات کررہے ہیں آپ اچانک لانگ جمپ کرے کُل تک کیسے پہنچ گئے ۔بچپن میں لڈو کے پیچھے بنا سانپ سیڑھی والا کھیل کھیلتے تھے اس میں اچانک لمبی سیڑھی کے زریعے 100 تک پہنچ کر جیت جایا کرتے تھے غالبا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہوگا۔ہم نے تو جب جمپ مارنے کی کوشش کی اژدھے (افعیٰ) نےنگل لیا۔
کہیں ایسا تو نہیں کہ فخرالدین عراقی کے بقول
صنما رہ قلندر سزاوار بمن نمائی (مجھے ایک نظر سے پار کردے)
کہ دراز و دور دیدم رہے رسم و پارسائی (کیونکہ راستہ بہت لمبا اور دشوار گزار ہے)
یا کہیں ایسا تو نہیں ہے
جو لا کہا، وہ لا ہوا
وہ لا بھی اس میں لا ہوا
جز لا ہوا، کل لا ہوا
پھر کیا ہوا اللہ ہوا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
2۔ اس پر جناب نصیر الدین نصیر گولڑوی کی ایک رباعی یاد آگئی
خاموشی سخن کی آبرو ہوتی ہے
داناؤں کو اس کی جستجو ہوتی ہے
دیا فطرت نے اسے تقدم کا شرف
چپ رہنے کے بعد گفتگو ہوتی ہے۔ (عقل مند را اشارہ است)
۔۔۔۔۔۔۔۔
3۔ جناب عالی ہمیں تو آپ فوق تراب ہی نظر آرہے ہیں اب وہ الگ بات ہے کہ حضور موتو قبل انت موتو کے مقام سے گزر چکے ہیں یعنی فنا فی اللہ بقا باللہ ہوچکے ہیں کیا بات ہے حضور کی۔
 
نایاب

لائبریرین
کتنی دشوار ہے پیرانِ حرم کی منزل
اک طرف فتنہ ابلیس اک طرف رب جلیل

محترم روحانی بابا جی ۔ اک سوال سامنے آیا کہ یہ " پیران حرم " منزل کو دشوار کیوں بنا لیتے ہیں ۔ فتنہ ابلیس اور رب جلیل کو یکساں رکھتے۔۔ ؟
یہ ابلیس ہے کیا ۔۔؟ کہاں سے آیا ۔ اور کیوں کر مہلت عظیم کا حقدار ٹھہرا ۔۔۔۔۔۔۔۔؟
جسے دیکھو مفاد میں الجھا نفس پرستی کرتا ابلیس کو قصوروار ٹھہراتا دکھتا ہے ۔۔؟
 
1۔ جناب ہم جزویات کی بات کررہے ہیں آپ اچانک لانگ جمپ کرے کُل تک کیسے پہنچ گئے ۔بچپن میں لڈو کے پیچھے بنا سانپ سیڑھی والا کھیل کھیلتے تھے اس میں اچانک لمبی سیڑھی کے زریعے 100 تک پہنچ کر جیت جایا کرتے تھے غالبا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہوگا۔ہم نے تو جب جمپ مارنے کی کوشش کی اژدھے (افعیٰ) نےنگل لیا۔
کہیں ایسا تو نہیں کہ فخرالدین عراقی کے بقول
صنما رہ قلندر سزاوار بمن نمائی (مجھے ایک نظر سے پار کردے)
کہ دراز و دور دیدم رہے رسم و پارسائی (کیونکہ راستہ بہت لمبا اور دشوار گزار ہے)
یا کہیں ایسا تو نہیں ہے
جو لا کہا، وہ لا ہوا
وہ لا بھی اس میں لا ہوا
جز لا ہوا، کل لا ہوا
پھر کیا ہوا اللہ ہوا
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
2۔ اس پر جناب نصیر الدین نصیر گولڑوی کی ایک رباعی یاد آگئی
خاموشی سخن کی آبرو ہوتی ہے
داناؤں کو اس کی جستجو ہوتی ہے
دیا فطرت نے اسے تقدم کا شرف
چپ رہنے کے بعد گفتگو ہوتی ہے۔ (عقل مند را اشارہ است)
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
3۔ جناب عالی ہمیں تو آپ فوق تراب ہی نظر آرہے ہیں اب وہ الگ بات ہے کہ حضور موتو قبل انت موتو کے مقام سے گزر چکے ہیں یعنی فنا فی اللہ بقا باللہ ہوچکے ہیں کیا بات ہے حضور کی۔
توبہ توبہ نہ ہی میں نے کوئی دعویٰ کیا نہ ہی اپنے آپ کو حضور سے برتر سمجھا
جناب آپ کا تو وہ ہی حساب ہے
حق کی کہنا اناالحق کی صدا سے پہلے
ایسی معراج ملی تھی تجھے منصور کبھی
روحانیت الجھاتی نہیں سلجھاتی ہے ذہن کی گرہیں کھولتی ہے سمجھ نہیں آتی کہ اتنے معالعے کے بعد بھی ایسی الجھی الجھی گفتگو کیوں شاید دوسروں پر اپنی علمیت کا رعب ڈالنا مقصود ہے
میں نے صرف آپ کی اس بات کا جواب دیا تھا کہ مجھے محفل پر نیا ہونے کے باوجود کیسے پتہ چل گیا کہ آپ صاحب جلال ہیں تو جناب انسان کا طرز گفتگو سب کچھ ظاہر کر دیتا ہے
الٹا مجھ پر الزام لگ گیا کہ میں نے یہ کہا ہے
"تجھے واسطہ ہے ظاہر سے
اور باطن سے آشنا ہوں میں"
جناب میں تو ابھی معرفت کی راہ پر چند قدم ہی چلا ہوں آپ نے تو پتہ نہیں کتنی کٹھن منزلیں طے کی ہیں آپ کی تحاریر میری نظر سے گزری ہیں
ماشاء اللہ آپ کی علمیت میں کوئی کلام نہیں مگر جمال پس پردہ اور جلال مثل آئینہ روبرو کیوں؟
آپ لوگوں کو اپنے جمال سے متاثر کریں جلال دکھائیں گے تو لوگ آپ سے دور ہو جائیں گے میری کوئی بات اگر آپ کو ناگوار گزری تو پیشگی معذرت اور یہ میرا آپ کے ساتھ آخری مراسلہ ہے اس کے بعد میں آپ کے کسی مراسلے کا جواب نہیں دوں گا کہ کہیں کوئی ایسی بات منہ سے نہ نکل جائے جو ناگوار گزرے
شاد و آباد رہیں
 
یہ ہماری تاریخ کے گمشدہ کردار ہیں
اور آج کل کی نئی نسل کو ان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں

میں اپنی حد تک تو کہہ سکتا ہوں کہ مجھے عطیہ فیضی اور ان سے علامہ اقبال اور علامہ شبلی نعمانی کے تعلق کا علم ہے بلکہ میرے دفتر میں ایک دوست نے ایک دفعہ ان کے خطوط کی کتاب کا بھی دریافت کیا تھا۔
 
میں اپنی حد تک تو کہہ سکتا ہوں کہ مجھے عطیہ فیضی اور ان سے علامہ اقبال اور علامہ شبلی نعمانی کے تعلق کا علم ہے بلکہ میرے دفتر میں ایک دوست نے ایک دفعہ ان کے خطوط کی کتاب کا بھی دریافت کیا تھا۔
بہت خوشی ہوئی یہ سن کر :)
شاد و آباد رہیں
 
آپ کی پوسٹس بہت معلوماتی ہیں اور مجھے بڑی خوشی ہوتی ہے جب ایسی معلوماتی اور علمی تحاریر پڑھنے کو ملتی ہیں۔

ایسے ہی علم بانٹتے رہیں۔
 
توبہ توبہ نہ ہی میں نے کوئی دعویٰ کیا نہ ہی اپنے آپ کو حضور سے برتر سمجھا
جناب آپ کا تو وہ ہی حساب ہے
حق کی کہنا اناالحق کی صدا سے پہلے
ایسی معراج ملی تھی تجھے منصور کبھی
روحانیت الجھاتی نہیں سلجھاتی ہے ذہن کی گرہیں کھولتی ہے سمجھ نہیں آتی کہ اتنے معالعے کے بعد بھی ایسی الجھی الجھی گفتگو کیوں شاید دوسروں پر اپنی علمیت کا رعب ڈالنا مقصود ہے
میں نے صرف آپ کی اس بات کا جواب دیا تھا کہ مجھے محفل پر نیا ہونے کے باوجود کیسے پتہ چل گیا کہ آپ صاحب جلال ہیں تو جناب انسان کا طرز گفتگو سب کچھ ظاہر کر دیتا ہے
الٹا مجھ پر الزام لگ گیا کہ میں نے یہ کہا ہے
"تجھے واسطہ ہے ظاہر سے
اور باطن سے آشنا ہوں میں"
جناب میں تو ابھی معرفت کی راہ پر چند قدم ہی چلا ہوں آپ نے تو پتہ نہیں کتنی کٹھن منزلیں طے کی ہیں آپ کی تحاریر میری نظر سے گزری ہیں
ماشاء اللہ آپ کی علمیت میں کوئی کلام نہیں مگر جمال پس پردہ اور جلال مثل آئینہ روبرو کیوں؟
آپ لوگوں کو اپنے جمال سے متاثر کریں جلال دکھائیں گے تو لوگ آپ سے دور ہو جائیں گے میری کوئی بات اگر آپ کو ناگوار گزری تو پیشگی معذرت اور یہ میرا آپ کے ساتھ آخری مراسلہ ہے اس کے بعد میں آپ کے کسی مراسلے کا جواب نہیں دوں گا کہ کہیں کوئی ایسی بات منہ سے نہ نکل جائے جو ناگوار گزرے
شاد و آباد رہیں
جناب عالی آخری شعر جو آپ نے لکھا اور میں نے اس کاجواب دیا تو اس میں حضور کو بندہ سے کچھ غلط فہمی ہوگئی جناب آپکے بارے میں بندہ حسن ظن رکھتا تھا لیکن صد افسوس کہ آپ نے میرے حسن ظن کو سوءِ ظن قیاس کیا ۔۔۔۔۔۔ میں نے شروع سے لیکر آخر تک ساری تحریر پڑھی ہے مجھے تو کوئی ایسی سخت ،ترش یا بقول آپ کے جلالی کیفیت نظر نہیں آتی ہے۔
اگر میرے تمام تر صفائی کے باوجود جناب کو میرے تحریر میں کوئی نشتر کوئی تیزی کوئی تلخی کوئی چرپرا پن دکھائی دیتا ہے تو بندہ معذرت طلب کرتا ہے جناب عالی آپ تو بہت صابر شاکر درگزر پر یقین رکھنے والے صاحب عفو انسان دوست شخصیت ہیں پتہ نہیں کیوں آج محفل میں شائد پہلی بار آپ کی تحریر کی سختی شائد سب نے محسوس کی ہو۔ ایک بار بہت بہت معذرت اور ہاں آپ میری گُڈ بکس شخصیات میں سے ہیں ورنہ میں کسی کو اتنی صفائی نہیں پیش کیا کرتا ہوں سیدھا سادا تڑختا ہوا جواب دیتا ہوں یا پھر سیدھا اگنور پر ڈال دیتا ہوں۔ والسلام آپ کا چاہنے والا آپ کے لیئے دعائے خیر کرنے والا روحانی بابا۔
 
محترم روحانی بابا جی ۔ اک سوال سامنے آیا کہ یہ " پیران حرم " منزل کو دشوار کیوں بنا لیتے ہیں ۔ فتنہ ابلیس اور رب جلیل کو یکساں رکھتے۔۔ ؟
یہ ابلیس ہے کیا ۔۔؟ کہاں سے آیا ۔ اور کیوں کر مہلت عظیم کا حقدار ٹھہرا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔؟
جسے دیکھو مفاد میں الجھا نفس پرستی کرتا ابلیس کو قصوروار ٹھہراتا دکھتا ہے ۔۔؟
یار اس کے لیئے تو ایک الگ تھریڈ بنانا پڑے گا عنوان آپ سوچ لیجئے میں اپنی تحریریں والے زمرے میں لکھتا ہوں کیونکہ جس طرح آپ نے سوال باندھا یہ بالکل مصرع طرح کی مانند ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
یار اس کے لیئے تو ایک الگ تھریڈ بنانا پڑے گا عنوان آپ سوچ لیجئے میں اپنی تحریریں والے زمرے میں لکھتا ہوں کیونکہ جس طرح آپ نے سوال باندھا یہ بالکل مصرع طرح کی مانند ہے۔

بہت شکریہ توجہ سے نوازنے پر محترم روحانی بابا جی
ایسا کرتا ہوں کہ محترم ساجد بھائی اور محترم شمشاد بھائی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ میری اس سوالیہ پوسٹ کو یہاں سے الگ کر کے اک الگ دھاگہ بنا دیں ۔ پھر گفتگو جاری رہے گی ۔
 
یار اس کے لیئے تو ایک الگ تھریڈ بنانا پڑے گا عنوان آپ سوچ لیجئے میں اپنی تحریریں والے زمرے میں لکھتا ہوں کیونکہ جس طرح آپ نے سوال باندھا یہ بالکل مصرع طرح کی مانند ہے۔
تو کچھ لکھیں نا اس بارے میں تا کہ ہم جیسے کم فہم لوگوں کو بھی کچھ شعور و آگہی حاصل ہو
 
Top