محب علوی
مدیر
جو دوست احباب پچھلے ہفتہ بلکہ ایک عرصہ سے لائبریری میں شمولیت اور ٹائپنگ کے لیے بے چین تھے ان کے انتظار کے دن تمام ہوئے اور اب آنے والے دنوں میں فورم پر دھڑا دھڑ کتابوں کی ٹائپنگ ہونے والی ہے۔
عظیم بیگ چغتائی کے افسانے کی کتاب کا انتخاب کیا ہے۔ لائبریری کی نئی تشکیل میں مقابلہ کی فضا پیدا کرنے کے لیے مختلف ٹیمیں اور مختلف کتابوں پر بیک وقت کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قیصرانی کی ٹیم ایک کتاب مکمل کر چکی ہے اس لیے ہمیں (میں اور ٹیم کے متوقع اراکین) پھرتیاں دکھانے اور عمدہ پرفارمنس دینے کی ضرورت ہے۔ خوشی کی خبر یہ ہے کہ شمشاد ہمارے ہی ٹیم کے رکن ہیں (شمشاد اب انکار نہیں بنتا) اس لیے کامیابی کے امکانات انتہائی روشن ہیں۔
ایک رکن کا ایک ہی ٹیم میں کام کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے یعنی ایک رکن بیک وقت کئی ٹیموں میں کام کر سکتا ہے۔
کتاب کا لنک یہ ہے
عظیم بیگ چغتائی کے افسانے
جو جو اراکین اس کتاب کو ٹائپ کرنا چاہتے ہیں اور ٹیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں وہ اس دھاگے پر اپنی رضامندی اور صفحات کی تعداد کے بارے میں لکھ کر مطلع کریں۔
کتاب کے تقریبا دو سو چالیس صفحات ہیں۔