فہیم میرے خیال میں گولڈن ایگل کی ایک قسم پاکستانی ہمالیہ میں بھی پائی جاتی ہے
اسکے پروں کا پھیلاؤ تقریبا دو میٹر ہوتا ہے
مجھے یاد پڑتا ہے کہ پہلے برفانی تیندوے (snow leapord )کے بارے میں جو ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی اس میں اسکی بھی ویڈیو آئی تھی
چھوٹا ایگل کراچی میں کافی پایا جاتا ہے ایمپریس مارکیٹ کی فضاؤں میں تیرتا اور تقریبا کراچی کی تمام بڑی گوشت کی مارکیٹوں پر ان کی کثیر تعداد پائی جاتی ہے اور نڈر اس قدر کے آپ ایسا شاندار غوطہ ماریں گے اور آپ کے ہاتھ سے گوشت کا تھیلا لے کر غائب ہو جائیں گے کہ آپ کو خبر تک نہ ہو گی۔ ۔۔ اور یہ چھوٹا ایگل ہے چیل ۔۔ عزیز یہ بتائیں کہ چیل کا عقاب کے خاندان سے کوئی تعلق ہے ؟ آپ کے ذمہ دو سوال ہو چکے ہیں ۔۔
وسلام
جناب صرف 25 مراسلے ہیں جن میں سےتصاویر کو چھوڑ کر 5/6 مراسلے میرے ہونگے ، دوسرا سوال انھیں میں ملے گا ۔۔ پہلے سوال کا تسلی بخش جواب دیں ، خصوصی طور آپ سے پوچھنے کا مطلب آپ کی پرندوں سے دلچسپی ۔۔
وسلام