میں تو پانچ چھے سآلوں سے آپکا یہی موُڈ دیکھتے چلی آرہی ہوں
یہ الگ بات کہ کچھ عرصہ '' موُڈ '' آف ہوگئے تھے تو بیچ میں آپکے موڈ کو گیپ مل گیا تھا ، اب موُڈ کے آتے ہی پھر سے مغموم
اسکی مغموم ہونے کی وجہ آخر کیا ہے
اس کے علاج مختلف طریقوں سے کیا جاتا ھے آج کل تو جدید علاج غالبا لیزر سے موجود ھو گا پہلے انٹی بائیٹک ادویات دی جاتی تھیں یا پھر سرجری کی جاتی تھی ، آپ کسی ڈاکٹر سے مشورہ کریں
ہیومیو پیتھی میں آرنیکا بھی دی جاتی ھے
کئی ڈاکٹرز سے مشوروں اور علاج کے باوجود آرام نہیں آسکا۔ لیزر سے علاج کافی پیچیدہ ہے اور خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔ اس مرض میں پلکیں مخالف سمت میں آنکھ کے اندر اگنے لگتی ہیں۔ فی الحال تو ہر چار چھ مہینے کے بعد انھیں کٹوا کر کام چلا رہے ہیں، لیکن پلکیں اگتے رہنے کی وجہ سے آنکھ میں مستقل نمی رہتی ہے اور وہ سرخ بھی رہتی ہے اور اس کی وجہ سے بینائی پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔
طبی علاج کے ساتھ ساتھ سورہ فاتحہ کا دم کر کے دیکھیے ۔ ان شاء اللہ ، بہتری ہو گی ۔ اسی طرح حدیث مبارک میں ہے کہ تین بار آیت کریمہ (لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین) پڑھ کر جو دعا مانگی جائے ضرور قبول ہوتی ہے ۔