علامہ اقبال اور ملالہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
علامہ اقبال اور ملالہ

(محمد خلیل الرحمٰن)

کوئی جوان یہ کہتا تھا کل ملالہ سے
تجھے ہو شرم تو پانی میں جاکے ڈوب مرے

تو لڑکی ذات ہے اور یہ غرور کیا کہنا
یہ ’’گُل مکئی ‘‘ کی سمجھ ، یہ شعور کیا کہنا

خدا کی شان ہے ، ناچیز چیز بن بیٹھیں
بس ایک آن میں سب کو عزیز بن بیٹھیں

تری بساط ہے کیا طالبان کے آگے
زمیں ہے پست جوانوں کی شان کے آگے

جو بات اُن میں ہے تُجھ کو بھلا نصیب کہاں
کہ طالبان کہاں اور تو غریب کہاں

کہا یہ سُن کے ملالہ نے منہ سنبھال ذرا
یہ کچی باتیں ہیں دل سے انہیں نکال ذرا

جو میں قوی نہیں اُن کی طرح تو کیا غم ہے
میں لڑکی ذات ہوں ، یہ بات بھی بھلا کم ہے

ہر ایک جان سے پیدا خدا کی قدرت ہے
میں پڑھنے لکھنے کی شیدا، یہ اُس کی حکمت ہے

تجھے زمانے میں جاہل بنادیا اُس نے
مجھے کتاب جو پڑھنا سِکھادیا اُس نے

مجھے پڑھانے کی ہمت نہیں ذرا تجھ میں
نری بڑائی ہے، خوبی ہے اور کیا تجھ میں

جو تو بڑا ہے تو مجھ سا ہنر دِکھا مجھ کو
یہ اِک کِتاب ذرا کھول کر دِکھا مجھ کو

نہیں ہے نار نکمی کوئی زمانے میں
کوئی بُرا نہیں قدرت کے کارخانے میں
 
ندیم مراد

محفلین
واہ واہ واہ
کیا بات ہے
خوش رہیں
میں نے ابھی حال ہی میں محفل جوئن کی ہے کچھ باتیں سمجھ نہیں آرہیں
چوں کہ آپ کا عہدہ مدیر کا ہےاس لئے دریافت کرنے کی جسارت کر رہا ہوں اگر آپ جواب دینا چاہیں تو نحایت مہربانی ہوگی
1- پچھلے ایک ہفتے سے وہی کلام پہلی سطروں میں نظر آتا ہے جب میں (آپ کی پابند شاعری ) پر کلک کرتا ہوں، تازہ کلام کیسے دیکھیں اور کہاں
2-جب میں کوئی تبصرہ کرتا ہوں تو وہ سب سے آخر میں چلا جاتا ہے جو مجھ سے بعد میں تبصرہ کرتے ہیں وہ مجھ سے آگے ہو جاتے ہیں
3-حتٰی کہ تازہ ترین پر کلک کیا تو وہاں بھی ترتیب تاریخ کے اعتبار سے نہیں نظر ائی،
4-کوئی شاعر پسند آئے اور کے بقیہ اشعار ایک ہی جگہ دیکھنا چاہیں تو کہاں کلک کریں امید ہے مطلع فرمائیں گے اگر آن لائن نہ سہی تو میل کر دیں
میل ایڈریس ہے

شکریہ
 
مدیر کی آخری تدوین:

جواب ذاتی پیغام میں ملاحظہ فرمائیے۔
 
الف عین

لائبریرین
واہ خلیل میاں۔ ملالہ بے چاری کو گلہری بنا دیا!!
ندیم مراد÷ شاید آپ صفحہ رفریش نہیں کر رہے ہیں، یہ بھی ممکن ہے کہ پچھلے ہفتے میں کسی نے اپنی شاعری پوسٹ نہ کی ہو۔
تبصرے انی ترتیب میں ہی ہوتے ہیں۔ ہاں اگر دو سرا صفحہ ہو چکا ہو اور آپ پہلے پر ہی تبصرہ کریں تو فوری طورپر پیغام وہیں نظر آتا ہے،لیکن اگلی بار اپنی جگہ پر پہنچ جاتا ہے۔
ایک ہی شاعر کے دوسرے اشعار کا لنک راست تو تب ہی ملے گا جب شاعر نے اپنے نام کا ٹیگ دیا ہو۔ ورنہ دوسری صورت یہ ہے کہ آپ اس کے اوتار پر کلک کر کے اس کے شروع کردہ سارے مراسلے تک پہنچ سکتے ہیں۔ ان میں اس کی شاعری کے مراسلوں کے علاوہ بھی دوسرت ہو سکتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top