علامہ اقبال کا خیالی سفرنامہ کونسا ہے؟

محمد وارث

لائبریرین
ظہور صاحب ان میں سے کوئی بھی (خیالی) سفر نامہ نہیں ہے بلکہ یہ اقبال کی شہرہ آفاق فارسی کتاب "جاوید نامہ" ہے۔

جاوید نامہ کو اقبال بھی اپنا ماسٹر پیس سمجھتے تھے اور وہ ہے بھی اور ان کو اس کتاب پر فخر تھا۔

مختصراً، اقبال کو ایک دن مولانا رومی آسمانوں کے سفر پر لے جاتے ہیں، جہاں وہ مختلف سیاروں اور آسمانوں کی سیر کرتے ہیں اور جلیل القدر ارواح (مشاہیر، ادیب، شاعر، فلاسفہ وغیرہ) سے ملاقات کرتے ہیں اور انکے خیالات جانتے ہیں اور ان سے سوال و جواب کرتے ہیں۔

انسانی (خیالی) معراج کا موضوع نیا نہیں ہے، سب سے پہلے قرونِ اولٰی کے ملحد نابینا شاعر ابوالعلا معری نے اس موضوع پر ایک کتاب لکھی تھی، پھر ابنِ عربی نے ایک کتاب لکھی اور دانتے کی ڈیوائن کامیڈی (جو اب ثابت ہو چکا ہے کہ معراجِ نبوی اور ابن عربی کی کتاب سے متاثر ہو کر لکھی گئی تھی) بہت مشہور ہے۔ اسکے علاوہ بھی ایک آدھ کتب اس موضوع پر ہیں۔

بہرحال، جاوید نامہ ایک لاجواب کتاب ہے اور کئی سالوں سے میں اسکے سحر میں گم ہوں :)
 
Top