علامہ دہشتناک : صفحہ 10-11 : دوسرا صفحہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
جوجو نے اپنی پروف ریڈنگ یہاں پیش نہیں کی۔۔۔!!
لیکن مجھے مل چکی تھی فائل۔ چنانچہ تیسری اور آخٌر پروف ریڈنگ:

خنجر سنبھال کر ٹوٹ نہیں پڑا تھا دشمنوں پر۔۔۔۔۔ وہ کیڑے مکوڑوں میں سے نہیں تھا، ذہین تھا۔ اس نے پوری حویلی ویران کر دی لیکن قانون کا ہاتھ اس تک نہیں پہنچ سکا تھا۔ “
ایک نوجوان نے اپنا ہاتھ اُٹھایا۔
ہاں کہو۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔ کیا کہنا چاہتے ہو ۔۔۔۔۔ قد آور آدمی نے اُس کی طرف دیکھ کر کہا۔ ۔۔۔۔۔
“حویلی والوں تک بھی تو قانون کا ہاتھ نہیں پہنچ سکا تھا۔۔۔۔۔“ نوجوان بولا۔ ۔۔۔۔۔
قانون کے محافظوں کی چشم پوشی اس کی وجہ تھی۔ اگر جلی ہوئی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جاتا تو ایک آدھ کے جسم سے گولیاں ضرور بر آمد ہوتیں۔ لیکن اس بچے کے انتقام نے کوئی ایسا نشان نہیں چھوڑا تھا جس سے اس کا سراغ قانون کے محافظوں کو مل سکتا۔ اس کے مقابلے میں حویلی والے بھی کیڑے مکوڑے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ تو کہنے کا مطلب یہ کہ ذہانت ہی برتری کی علامت ہے ۔
"کوئی اور سوال؟“
فوری طور پر کسی نے کچھ نہیں پوچھا تھا پھر ایک لڑکی نے ہاتھ اٹھایا۔
“ہاں۔۔۔۔۔ ۔ ۔ پوچھو۔ ۔۔۔۔۔“
“کیا اب اس حویلی کا کوئی فرد زندہ نہیں۔۔۔۔؟ “
“صرف ایک فرد۔۔۔۔۔ ۔ جس کی موت سے پورے ملک میں تہلکہ مچ جائے گا۔ تم دیکھ ہی لو گے ۔ ۔۔۔۔۔“
“ اور اس کا سراغ بھی کوئی نہ پا سکے گا؟ “
“ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ “
کیا وہ کوئی اہم شخصیت ہے ؟ “
“ بہت زیادہ اہم بھی نہیں ہے ۔ حکمران جماعت کی بساطِ سیاست کا ایک مہرہ سمجھ لو۔ ۔۔۔۔۔“
“ تب تو اس کا امکان ہے کہ انہیں سراغ مل جائے ۔ اُس سے وہ چشم پوشی نہیں کر سکیں گے ۔ ۔۔۔۔۔“
“اس بچے کی طرف کسی کا دھیان نہیں گیا۔ اب بھی یہی ہو گا۔ ۔۔۔۔۔ “
“میں نہیں سمجھ سکی جناب۔ ۔۔۔۔۔ “
“ ان کی توجہ صرف اپوزیشن کی طرف مبذول ہو گی۔ ۔۔۔۔۔ “
“ ہاں یہ تو ہے ۔۔۔۔۔۔“ کسی نے کہا۔
قد آور آدمی نے ہاتھ اٹھا کر کہا۔ "اس بچے کو کوئی نہیں جانتا کیونکہ وہ بہت چھوٹی عمر میں نانہال سے بھی بھاگ نکلا تھا۔ بڑی دشواریوں سے اس نے اعلٰی تعلم حاصل کی لیکن طبعیت کا یہ عالم تھا کہ شاعری شروع کی تو دہشت تخلص کیا۔۔۔۔۔ ۔ اور اب بھی یونیورسٹی میں علامہ دہشت کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ۔ اور اس کی غیبت میں بعض طالب علم سے علامہ دہشت ناک بھی کہتے ہیں۔۔۔۔۔۔ ہاں۔۔۔۔۔۔ لڑکی تم کیا کہنا چاہتی ہو؟
آپ نے یہ کہانی ہمیں کیوں سنائی ہے ؟
جن پر اعتماد ہو جاتا ہے انہیں یہ کہانی ضرور سناتا ہوں۔۔۔۔۔ ۔ تم جیسے بے شمار شاگرد پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں اور جہاں بھی ہیں، ذہانت کو بروئے کار لا کر بڑی بڑی پوزیشنیں حاصل کر چکے ہیں۔۔۔۔۔ کیا تم دسوں میرے اعتماد کو ٹھیس پہنچا سکتے ہو؟
ہرگز نہیں۔ “ سب بیک زبان بولے ۔ “ آپ ہماری زندگی ہیں۔ “
اس سال پانچ ہزار میں سے تم دس منتخب کئے گئے ہو۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ دس جو دس لاکھ پر بھی بھاری رہو گے ۔۔۔۔۔ اچھا۔۔۔۔۔ عہد۔ ۔۔۔۔۔ “ وہ ہاتھ اٹھا کر بولا۔۔۔۔۔۔
دسوں پھر قطار میں کھڑے ہو گئے اور بیک آواز کہنے لگے ۔ "ہماری ذہانت کا سر چشمہ آپ ہیں۔۔۔۔۔۔۔ ہم کبھی آپ سے غداری نہیں کریں گے ۔۔۔۔۔۔"
"لیکن مجھے اپنے سوال کا جواب نہیں ملا جناب۔۔۔۔۔۔" لڑکی پھر ہاتھ اٹھا کر بولی۔
"کس سوال کا جواب؟"
"ہمیں یہ کہانی کیوں سنائی گئی ہے ۔"
"یہ بتانے کے لئے کہ جرم کی پردہ پوشی دو ہی طریقوں سے ممکن ہے ۔ یا تجوریوں کے دہانے کھول دو یا ذہانت کو بروئے کار لاؤ۔۔۔ دولت کے بل بوتے پر کیے جانے والے تمام اقدام کا اثر دیر پا نہیں ہوتا۔ اس لئے اسے کیڑے مکوڑوں کے لیے چھوڑ دو۔۔۔۔۔ حویلی والوں نے دولت کے بل بوتے پر صرف اپنا تحفظ کیا تھا لیکن دوسرے ذہنوں سے اپنے جرائم کے نقوش نہیں مٹا سکے تھے ۔ بے شک وہ عدالت تک نہ پہنچ سکے لیکن گاؤں کا بچہ بچہ جانتا تھا کہ کچا مکان کس طرح تباہ ہوا۔ اب ذہانت کا کارنامہ دیکھو ۔۔۔۔۔ کوئی نہیں جانتا کہ حویلی کیسے تباہ ہوئی اور حویلی والوں کی اموات میں کس کا ہاتھ تھا۔۔۔۔ “
"میں سمجھ گئی جناب ۔۔۔۔۔“ لڑکی نے طویل سانس لے کر کہا۔
 
Top