علماء کانفرنس میں شریک مفتی منیب اور دیگر کی طبیعت خراب،اسپتال منتقل

اسلام آباد میں علماء کانفرنس کے دوران چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان، مولانا عبدالغفور حیدری اور دیگر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ہے،جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق علماء کرام کا مولانا عبدالغفور حیدری کے پارلیمنٹ لاجز میں واقع رہائش گاہ میں اجلاس ہو رہا تھا،جس میں دہشت گردی کے خلاف متفقہ اعلامیہ جاری کرنے کے حوالے سے مشاورت کی جارہی تھی۔اس دوران انہیں ناشتا پیش کیا گیا،جس کے بعد مفتی منیب الرحمان،مولانا عبدالغفور حیدری،لیاقت بلوچ،حاجی حنیف طیب اور میاں اسلم کی طبیعت خراب ہوگئی ہے،جس پر انہیں پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ماخذ مختلف اخبارات
 
حلوہ تو تھوڑا سا کھایا تھا بے چاروں نے مگر سازش کافی گہری ہے۔

اللہ کا شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
 
Top