علمائے دیوبند اور طالبان

آبی ٹوکول

محفلین
نہیں قیصرانی بھائی برگیڈئیر یوسف کی کتاب پر ایسا بھی کیا انحصار بات کچھ ہضم نہیں ہوئی اگرچہ یہ میرا شعبہ نہیں مگر ہم نے تو انٹرنیٹ اور میڈیا پر وہ ویڈیوز بھی دیکھی ہیں اور تصاویر بھی کہ جن میں افغانی مجاہدین امریکی صدر ریگن کے ساتھ بیٹھے گپ شپ کررہے ہیں اور امریکی صدر انکا والہانہ استقبال کرتے ہوئے انھے اپنے
" فاؤنڈنگ فادر" (جانے یہی اصطلاح تھی یہاں راوی آبی ٹوکول کو شک ہے ) قرار دے رہا ہے اگر آئی ایس آئی نے سی آئی اے کا مشن جہاد اتنا ہی خفیہ رکھا تھا مجاہدین سے تو پھر وہ سارے مجاہدین جنکو امریکی اپنا گم شدہ ابا قرار دے رہے تھے وہاں انب لینے گئے تھے؟؟؟
 
قیصرانی

لائبریرین

جی برگیڈیئر یوسف نے آئی ایس آئی میں کچھ عرصہ گذارا تھا اور اس دوران وہ اس جنگ کے انچارج تھے۔ جنگی حکمت عملی، ٹارگٹ چننا، ان پر حملہ کرانا، اسلحہ کا انتخاب، ان کی فراہمی اور پھر ان کی ترسیل، وغیرہ سب کچھ ان کے ہاتھ تھا۔ آپ کتاب کا مطالعہ کیجئے تو آپ کو بہتر اندازہ ہو سکے گا کہ ایسا کیوں تھا۔ باقی جہاد کے آخری وقت میں جب روس کا جانا ٹھہر گیا تھا، اس وقت پھر ساری احتیاطیں بالائے طاق رکھ دی گئی تھیں :)
جب تک سٹنگر میزائل چوری نہیں ہوئے، تب تک سب کچھ خفیہ تھا۔ لیکن سٹنگر میزائل "مجاہدین" کو جب ملے تو ان میں سے ایک صاحب نے تو باقاعدہ پریس کانفرنس کر ڈالی تھی کہ یہ ہمارے پاس امریکی سٹنگر میزائل ہے اور اس طرح ہم نے حملہ کیا اور پھر ایک "مجاہد" کو سٹنگر میزائل کے ساتھ بھی دکھایا گیا۔ واضح رہے کہ یہ میزائل اس وقت کی جدید ترین ٹیکنالوجی تھی اور پہلی بار اسے میدان جنگ میں "مجاہدین" نے ہی استعمال کیا تھا۔ بعد میں یہ میزائل پہلے ایران اور پھر روسیوں کے ہاتھ لگے تھے
مزے کی بات یہ ہے کہ اسی باب میں محترم فرماتے ہیں کہ "مجاہدین" کے نشانوں کی درستگی ہماری فوج سے کہیں زیادہ تھی اور پاکستانی فوج کے چلائے گئے 28 سٹنگر میں سے ایک بھی ہٹ نہیں کر سکا وغیرہ وغیرہ اور پھر اس کی لولی لنگڑی سی وضاحت بھی دیتے تھے
 
سویدا

محفلین
آئی ایس آئی اوردیگر پاکستانی ایجنسیوں کے ذریعے ماضی میں جو کچھ افغانستان میں کیا گیا
آج وہی سب کچھ پاکستان میں ہورہا ہے
ٹی ٹی پی کے پیچھے افغانستان ہے
جس طرح ایک زمانے میں افغانی طالبان کے پس پردہ پاکستان تھا
شاید یہی مکافات عمل ہے
طالبان افغانستان اور پاکستان تینوں کے اوپر مائی باپ امریکہ ہے
 
مزے کی بات یہ دیکھیں کہ طالبان کی مہارت جو بھی ہے، ان میں سے 80 فیصد وہی ہے جو برگیڈیئر یوسف نے اپنی کتاب میں بتایا ہے کہ انہوں نے "مجاہدین" کو اس چیز کی بھی تربیت دلوائی تھی :)
 
Top