علمائے فونٹ سازی سے سوال : نستعلیق فونٹ میں کشیدہ کیسے؟

pawel1976

محفلین
سب رفقائے محفل کی خدمت میں سلام
علمائے فونٹ سازی سے ایک مسئلے کا حل چاہیے
ایک فونٹ پر کام کرتے ہوئے سوال پیدا ہوا کہ نستعلیق فونٹ میں کشیدہ کی سپورٹ کیسے دی جاسکتی ہے؟

میری نظر میں اس کے مندرجہ ذیل طریقے ہو سکتے ہیں
1- عربی کیریکٹر تطویل کو استعمال کیا جائے
مثلا
میں لمبی ب لکھنا چاہتا ہوں تو ب کے فوراً بعد تطویل ٹائپ کر دوں اور اوپن ٹائپ ٹیبل میں اس کی تبدیلی کا رول مہیا کر دوں کہ جب بھی ب کے فوری بعد تطویل آئے تو ب کو لمبی ب میں تبدیل کر دیا جائے
 یہ رول میں نے اردو عماد نستعلیق میں دیکھا اور کافی حد تک ٹھیک کام کرتا ہے
لیکن اس میں ایک خرابی یہ ہے کہ بعض اوقات جب آپ اپنا متن ڈیٹا بیس میں لے جاتے ہیں تو تطویل بھی ساتھ میں جائے گی
اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ جب کوئی دوسرا اپنی مرضی کے فونٹ میں اس متن کو دکھائے گا تو تطویل علیحدہ ہی نظر آ رہی ہو گی
دوسری بڑی خرابی یہ ہے کہ کوئی لفظ تلاش کرنے میں تطویل رکاوٹ بن جائے گی
مثلا میں نے لفظ محکم کو کشیدہ کر کے لکھا تو م ح تطویل ک م لکھنا پڑا
لفظ تو بہت خوبصورت لکھا گیا لیکن جب یہ ڈیٹا بیس میں سٹور ہوا اب میں نے تلاش کرنا ہے محکم لیکن مجھے نہیں معلوم کہ محکم کشیدہ ہے یا نہیں تو تلاش میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں
ویب پر البتہ یہ طریقہ اس لیے بہتر ہے کہ اس میں جو چیز آپ جس انداز میں دکھانا چاہتے ہیں اسی انداز میں رہے گی

2- دوسرا طریقہ کشیدہ کی سپورٹ کا جو مجھے نظر آیا وہ وہی ہے جو جمیل نستعلیق فونٹ نے اپنایا، یعنی دو مکمل فونٹ الگ الگ بنا لیے جائیں ایک مکمل کشیدہ اور ایک سادہ
اب جہاں کشیدہ چاہیے وہاں کشیدہ والا فونٹ لگا لو، اور جہاں سادہ لفظ کی ضرورت ہو وہاں نارمل فونٹ سے کام چلاؤ

لیکن اس میں بار بار فونٹ بدلنے کی زحمت بھی ہے اور دوسری خرابی یہ ہے کہ ڈیٹا بیس سے اگر ٹیکسٹ لایا جائے گا تو وہ واپس سادہ حالت میں ہو گا اور تمام کشیدہ دوبارہ کرنے پڑیں گے

تو سوال یہ ہے کہ کوئی ایسا طریقہ ہو کہ فونٹ بھی ایک ہی ہو، جو سادہ الفاظ بھی لکھے اور کشیدہ بھی کر دے اور دوسری بات جو سب سے زیادہ اہم ہے کہ ایپلیکیشن کی حاجت سے آزاد ہو، یعنی یہ نہ ہو کہ اگر کشیدہ دیکھنا ہے تو ورڈ میں یا انڈیزائن میں ہی دیکھ سکتے ہیں اور HTML یا ویب پر ممکن نہیں
یا آپ نے ٹیکسٹ کو کسی دوسرے فونٹ میں بدلا اور جب واپس نستعلیق میں لائے تو سب کشیدہ غائب

میری نظر میں اس کا حل علمائے فونٹ سازی ہی نکال سکتے ہیں اور یقینا کوئی صورت نکالی جا بھی چکی ہو گی

3- یونی کوڈ میں Custom Code points کے نام سے کچھ مخصوص ایریا ہے جس کاکوڈ یوزر اپنی مرضی سے سیٹ کر سکتے ہیں
میرے خیال میں اس ایریا کا استعمال نستعلیق کشیدہ کے لیے ناگزیر ہو چکا ہے
اس کی وجہ یہ ہے کہ یونی کوڈ میں ہر کیریکٹر کے لیے کوڈ پوائنٹ موجود ہیں لیکن لمبی ب لمبے ش یا لمبے ک کے لیے کوئی علیحدہ سے کوڈ پوائینٹ نہیں ہے حالانکہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ باکل اپنی جگہ واضح اپنی الگ پہچان رکھنے والے حرف ہیں
اگر ایسا ہو سکے کہ نارمل ب اور لمبی ب کے لیے علیحدہ علیحدہ کوڈ پوائنٹس مل جائیں تو سارا مسئلہ ہی حل ہو جاتا ہے
لیکن جب تک یونی کوڈ میں یہ حرف شامل نہیں ہوتے، کسٹم کوڈ پوائنٹس سے ایک فونٹ میں کام تو چلایا جاسکتا ہے لیکن مسئلہ پھر وہی ہو گا کہ جہاں وہ فونٹ نہیں ہو گا وہاں کچھ بھی نظر نہیں آئے گا
دوسرا مسئلہ گوگل سرچ کا ہے کہ نان سٹینڈرڈ کوڈ پوائنٹس سرچ میں مشکل ہی نظر آسکیں گے

اگر کوئی دوست مزید رہنمائی فرما سکیں تو یقینا میرے لیے آسانی ہو جائے گی
شکریہ
 

arifkarim

معطل
شاکرالقادری بھائی آجکل اس معمہ کو حل کرنے کے چکر میں ہیں۔ اور فی الحال اردو کوما“،“ کو ہی کشیدہ کے طور پر رکھنے کا ارادہ ہے۔ کیونکہ یونیکوڈ میں موجود خفیہ اسپیسز رینڈرنگ میں فیل ہو جاتی ہیں۔
 
مجھے یہ جاننا ہے کہ کسی لفظ کو تطویل کیسے کرتے ہیں مثلاًمجھے لکھنا ہے محکم ۔ تو میں محکم کے کاف کو کیسے لمبا کروں؟؟؟؟؟ اور فراز کے ف کو۔ اورغلام کے غین کو لمبا کرنے کا کیا طریقہ ہے۔ واضح ہوکہ میں اردو کمپوزنگ میں نووارد ہوں ۔کو یٴ مدد کریں تومہربانی ہوگی
 
مجھے یہ جاننا ہے کہ کسی لفظ کو تطویل کیسے کرتے ہیں مثلاًمجھے لکھنا ہے محکم ۔ تو میں محکم کے کاف کو کیسے لمبا کروں؟؟؟؟؟ اور فراز کے ف کو۔ اورغلام کے غین کو لمبا کرنے کا کیا طریقہ ہے۔ واضح ہوکہ میں اردو کمپوزنگ میں نووارد ہوں ۔کو یٴ مدد کریں تومہربانی ہوگی
اس میں ایک طریقہ جو اوپر بیان کیا گیا ہے کہ کشیدہ فونٹ کا استعمال کیا جائے اور دوسرا طریقہ جو کچھ مواقع پر میں بھی استعمال کرتا ہوں کہ حروف کو کورل ڈرا میں اپنی مرضی سے توڑ موڑ لیں،
 

الف عین

لائبریرین
نسخ فانٹ میں تطویل آسانی سے دی جا سکتی ہے۔ یہ یونی کوڈ کا ایک کیریکٹر ہی ہے۔ اردو دوست کی بورڈ میں یہ آلٹ جی آر اور ہائفن پر ہے۔ نستعلی۔۔۔۔ق فانٹ میں یہ ترکیب کام نہیں کرتی۔ جمیل نوری نستعلیق فانٹ میں البتہ یہ ترکیب لگائی گئی ہے کہ اس کی فارمیٹنگ میں تبدیلی کر کے اٹیلکس کر دیں، خود بخود تطویل یا کشیدہ ہو جائے گا÷
 

افضل حسین

محفلین
نسخ فانٹ میں تطویل آسانی سے دی جا سکتی ہے۔ یہ یونی کوڈ کا ایک کیریکٹر ہی ہے۔ اردو دوست کی بورڈ میں یہ آلٹ جی آر اور ہائفن پر ہے۔ نستعلی۔۔۔۔ق فانٹ میں یہ ترکیب کام نہیں کرتی۔ جمیل نوری نستعلیق فانٹ میں البتہ یہ ترکیب لگائی گئی ہے کہ اس کی فارمیٹنگ میں تبدیلی کر کے اٹیلکس کر دیں، خود بخود تطویل یا کشیدہ ہو جائے گا÷
موبائل میں تطویل کیسے کریں؟
 
Top