علمِ عروض پہ کتاب

کیا آپ برقی کتاب پی ڈی ایف یا ٹیکسٹ فائیل کی بات کر رہے ہیں؟ یا پھر حقیقی کتاب کی شکل میں کوئی کتاب لینا چاہتے ہیں؟
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
  • فاعلات از محمد یعقوب آسی
  • بحر الفصاحت از حکیم نجم الغنی رامپوری
  • محمد وارث کا بلاگ

پہلی دو تو ٹھیک ہے، مگر وارث بھائی کا بلاگ آف لائن ریڈ نہیں کیا جا سکتا ہے۔
اوپر والی دو میں سے زیادہ سلیس اور جامع کونسی ہے؟
 
پہلی دو تو ٹھیک ہے، مگر وارث بھائی کا بلاگ آف لائن ریڈ نہیں کیا جا سکتا ہے۔
اوپر والی دو میں سے زیادہ سلیس اور جامع کونسی ہے؟

فاعلات ٹھیک رہے گی آپ کے لیئے۔
بحرالفصاحت تو پانچ جلدوں میں ہے۔ جسے ڈھونڈتے مجھے آج تین ماہ سے زیادہ ہوئے۔ کوئی بک سٹال کوئی دکان کوئی ہو جو چھوڑی ہو کراچی میں۔ پر نہیں ملی۔
 
الف نظامی

لائبریرین
پہلی دو تو ٹھیک ہے، مگر وارث بھائی کا بلاگ آف لائن ریڈ نہیں کیا جا سکتا ہے۔
اوپر والی دو میں سے زیادہ سلیس اور جامع کونسی ہے؟
بحر الفصاحت کلاسیکی کتاب اور فاعلات حالیہ دور میں لکھی گئی ریاضیاتی نظام پر مبنی۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
فاعلات ٹھیک رہے گی آپ کے لیئے۔
بحرالفصاحت تو پانچ جلدوں میں ہے۔ جسے ڈھونڈتے مجھے آج تین ماہ سے زیادہ ہوئے۔ کوئی بک سٹال کوئی دکان کوئی ہو جو چھوڑی ہو کراچی میں۔ پر نہیں ملی۔

جب آپ کو کراچی میں نہیں ملی تو مجھے ساہیوال میں کہاں سے ملے گی؟
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
بحر الفصاحت کلاسیکی کتاب اور فاعلات حالیہ دور میں لکھی گئی ریاضیاتی نظام پر مبنی۔

ریاضیاتی نظام والی زیادہ اچھی ہے۔ وارث بھائی نے بھی یہی نظام استعمال کیا ہے۔
پھر فاعلات ڈھونڈتے ہے۔ اللہ کرے مل جائے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ویسے بھی ساہیوال میں نئی کتاب ملنا تو بہت مشکل ہے، ہمارے شہر میں ایک پروفیسر ہیں اردو کے ریٹائرڈ جناب مظفر وڑائچ صاحب،
ان کے پاس کتب کا بہت بڑا ذخیرہ ہے، نئی بھی اور پرانی بھی، وہاں سے لازمی مل جائے گی۔
 
Top