سب باتوں کا ایک جواب
کچھ علوم کے لئے تعلیم کے ساتھ تجربہ ضروری ہے
فزکس کیمسٹری اور بیالوجی کی تھیوری کے ساتھ پریکٹیکل ضروری ہوتا ہے اور جب تک پریکٹیکل نہ کیا جائے تب تک تھیوری ثابت نہیں ہوتی تجربہ عمر کے ساتھ ساتھ ہی آتا ہے میں اپنی فیلڈ کی مثال دوں گا کبھی کبھی ایسی صورتحال بن جاتی ہے کہ ہمیں ڈرائینگ سے ہٹ کر کام کرنا پڑتا ہے کیونکہ صورتحال ایسی بن جاتی ہے یہ سب تجربے سے ہی آتا ہے مثال کے طور پر بنیاد کی مطلوبی گہرائی تک کھدائی ممکن نہیں ایسے میں انجئنیر کا تجربہ ہی کام آتا ہے اور وہ اپنے تجربے سے بنیاد کو اس طرح ڈیزائن کرتا ہے کہ موقع کے مطابق بنیاد بن سکے یہ درست ہے کہ اس میں بھی تھیوری استمعال ہوتی ہے مگر تھیوری کو ثابت کرنے کے لئے تجربہ کرنا لازمی ہے