الف نظامی
لائبریرین
سطحی و توجیہی facile & causative اور تخلیقی و ایجادی creative & originating علم میں کیا فرق ہے؟
چند مثالیں:-
سطحی و توجیہی علم معاشیات میں اس سے بحث کرتا ہے کہ معاشی تخلیق کا عمل کیا ہے؟ دولت کی تخلیق ، تقسیم اور صرف کا عمل کیسے واقع ہوتا ہے؟
لیکن تخلیقی علم اس امر سے بحث کرتا ہے کہ معاشی تخلیق کو مزعومہ مفادات سے پاک کر کے وسائلِ تخلیق پر قابض محدود گروہوں کی اجارہ داری ختم کرنے اور فرد اور معاشرے کی تخلیقی جدوجہد سے معاشی تعطل کو رفع کرنے کی کیا صورتیں ہو سکتی ہیں کہ کوئی شخص حاجت مند نہ رہے۔
توجیہ تک محدود سطحی علم اَخلاق کی ماہیت اور معیارِ اَخلاق سے بحث کرتا ہے۔ لیکن تخلیقی علم اسے امر سے بحث کرتا ہے کہ انسانی زندگی مطلوبہ معیارِ اخلاق میں کس طرح ڈھل سکتی ہے۔ گویا سطحی علم فضائلِ اخلاق اور اخلاقی نصب العین کی ماہیت جاننے تک محدود ہے مگر تخلیقی علم ان کے حصول کے طریق سے بحث کرتا ہے۔
سطحی و توجیہی علم عمرانیات میں اس سے بحث کرتا ہے کہ معاشرہ کیا ہے؟ کیونکر وجود میں آتا ہے؟ اور اس کے انضباط و اختلال کے اسباب کیا ہیں؟
مگر تخلیقی علم اس امر سے بحث کرتا ہے کہ ہر اختلال کو رفع کر کے ہئیتِ عمرانی کو ایک موثر وحدت میں کیسے بدلا جا سکتا ہے؟
سطحی و توجیہی علم سیاسیات میں اس سے بحث کرتا ہے کہ ریاست کیا ہے؟ اس کی ماہئیت ، اجزائے ترکیبی اور وظیفہ کیا ہے؟ لیکن تخلیقی علم اس امر سے بحث کرتا ہے کہ حاکم و محکوم میں سیاسی تناقض (جو عدم استحکام کا باعث ہوتا ہے) رفع کر کے قومی نصب العین کو کس طرح حاصل کیا جاسکتا ہے۔
علم .... توجیہی یا تخلیقی از ڈاکٹر طاہر القادری سے اقتباس
متعلقہ:-
مذہبی و غیر مذہبی علوم کے اصلاح طلب پہلو
اسلام کا تصور علم

آخری تدوین: