شاعری سیکھئے
تخیل اور فطرت ِانسانی کو مؤثر ، دلکش انداز اور مناسب الفاظ میں پیش کرنے والا شاعر کہلاتا ہے۔ شاعری میں یہ بات تسلیم کرلی گی ہے کہ شاعری اکتساب سےحاصل نہیں ہوتی بلکہ جس میں شاعری کا مادہ پہلے سے موجود ہو وہی شاعر ہے۔ کہا گیا ہے کہ شاعر بنتا نہیں پیدا ہوتا ہے۔
ا س مبالغہ کی ابتدا پچھلے زمانے میں ہوئی اور آج جولوگ اپنےآپ کو کُہنا شاعر سمجھتے ہیں انہوں نےاس افواہ کوآج کےدور میں بھی پھیلایا۔ ہر فن میں اس کا فنکا ر چاہتا ہے کہ اس فن میں کم سے کم لوگ اس کے ہم مقابل ہوں اس لئے وہ نئے فنکاروں کے راستوں میں بلند دیواریں کھڑی کرتا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ شاعری کے استاد صرف چُنے ہوئےشاگردوں کوعلم عروض تھوڑا تھوڑا کر کے سکھاتے ہیں اور باقی شاعری کو سیکھنے والوں سے یہ کہہ دیتے ہیں کہ " تمہارا کلام نا قابلِ اصلاح ہے"۔ علم عروض سے موزوں اور ناموزوں کلام میں تمیز کی جاتی ہے۔
عشق انسانیت کا سب سے بڑا جذ بہ ہے۔ غزل اس جذ بہ کا اظہار خوبصورتی سے کرتی ہے۔ شاعری میں غزل کے معنی " سخن با محبوب گفتاں" ہیں۔ زیادہ تر لوگ شاعری میں غزل کی طرف مائل ہوتے ہیں۔ یعنی وہ اپنے محبوب سے باتیں کر نا چاہتے ہیں۔ یہ غزل کی بصیرت ہے جو پنہاں اشارے کنائے اور استعاری علامت کھنچتی ہے ۔ دلیل دینا دماغ کی زبان ہے جہاں استعارہ، الہام ربانی ہے۔ شاعر کی بصیرت باطنی ہے جب وہ معمولی سی چیزوں کو دیکھتا ہے تو وہ انکو ایک رنگ میں ڈھال لیتا ہے۔ غزل شعروں کا مجموعہ ہے ۔ شعرکی خوبی یہ ہے کہ وہ سادہ ہو اور جوش سے بھرا ہوا اورعقیدہ پر مبنی ہو ، مگرشعر کو بحور، اوزان ، ردیف اور قافیہ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ نظم میں یہ چیزیں معتبر ہیں۔غزل کی دنیا کے اپنے اصول ہوتے ہیں۔ جسطرح ایک زبان کواسکی گرامر جانے بغیرسمجھنے میں مشکل ہوتی ہے اسی طرح غزل سے لطف انداز ہونےکے لئے اسکی باریکیاں جانا ضروری ہیں۔ یہ باریکیاں بحر، وزن، قافیہ اور ردیف کہلاتی ہیں۔اگر آپ دلی میں رہنا چاہتے ہیں تو آپ کودلی کے طریقہ کار سیکھنے ہونگے اگر لکھنو میں لکھنو کے۔ لہذا پیدائشی شاعروں کی دنیا میں ایک شاعر بنّے کے لے آپ کو ان کی شاعری کے اصولوں کو سیکھنا ہوگا ۔ یہ آپ مجھ اکتسابی شاعر سے سیکھئے۔اگر آپ نے مجھکو ہم سفر بنانے کی جرات کی تو میں آپ کو ر اہ مستقیم پرلگا دوں گا اس کے بعد راہ پر قائم رہنا اور سفر کو مکمل کرنا آپ کا کام ہے ۔
تفسیر
لاس انجیلس، کیلیفورنیا
پروفیسر سید تفسیر احمد
مور پارک کالج ۔ مور پارک