السلام علیکم میں نے ایک او سی آر سافٹ وئیر کی مدد سے تصویر سے متن نکالا ہے جو یونی کوڈ میں ہے۔
Arial Font میں وہ ٹھیک دکھائی دیتا ہےلیکن جب علوی فونٹ کیا جا ئےتو الفاظ بہت دور دور ہو جاتے ہیں ۔ یہ کیسے ٹھیک ہوں گے۔نیچے تصویر میں دیکھیں
یہ دیکھیںبھائی اس او سی آر سے ایک مکمل صفحہ کے متن کا نتیجہ تو دکھائیں
نوٹ پیڈ میں ایسا کرکے دیکھیں
باسم بھائی میں تو ابھی کمپیوٹنگ میں مبتدی ہوں معلوم نہیں کہ یہ سافٹ وئیر او سی آر کے زمرے میں بھی آتا ہے یا نہیںبہت شکریہ یہ کون سا او سی آر ہے ؟
اور میں یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ نوٹ پیڈ میں فونٹ بدل کر دیکھیں کیا وہاں بھی ایسا ہوتا ہے۔
اسد بھائی تھوڑی و ضاحت کریں کہ کس طرح ان کو ٹھیک کروں آسان طریقے سے یہ طریقہ سمجھ نہیں آیا ؟تصویر سے تو ظاہر ہوتا ہے کہ او سی آر نے حروف کو انکے بیس کوڈ (u+0600 سے U+06ff)کے بجائے پریزنٹیشن فورمز کے کوڈز میں تبدیل کیا ہے، جو شاید نستعلیق فونٹس میں شامل نہیں ہوتے۔ اس کا حل شاید یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کسی سکرپٹ یا یوٹیلٹی (یا Find And Replace) کے ذریعے ٹیکسٹ کے حروف کو ان کے بیس کوڈ میں تبدیل کر دیا جائے۔ یعنی ب کے لئے u+fe8f; U+fe90; U+fe91; U+fe92; کی جگہ صرف U+0628 استعمال کیا جائے۔ پھر تمام فونٹس، بشمول نستعلیق، اسے درست ظاہر کریں گے۔
اسد بھائی تھوڑی و ضاحت کریں کہ کس طرح ان کو ٹھیک کروں آسان طریقے سے یہ طریقہ سمجھ نہیں آیا ؟