عمران القادری
محفلین
علوی امجد بھائی مجھے بہت خوشی ہےکہ فونٹ پہلے سے بہت بہتر ہو گیا ہے۔ اب تو میری آتشی لومٹری کی سپیڈ بھی کم نہیںپڑتی بلکہ وہ اپنی نارمل سپیڈ کے ساتھ چلتا رہتا ہے۔ ویری گڈ علوی امجد بھائی ۔
مثلاً؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟مجھے تو کوئی فرق نہیں لگا پہلے والے میں اور نئے والے میں خیر ماہریںبہتر بتا سکتے ہیں
مجھے تو کوئی فرق نہیں لگا پہلے والے میں اور نئے والے میں خیر ماہریںبہتر بتا سکتے ہیں
میں نے مونوٹائپ کو ای میل کر دی ہے۔ دیکھو کیا جواب آتا ہے۔
عارف، اس جلد بازی کی کیا ضرورت تھی؟ کیا تم نے اس سے پہلے امجد سے مشورہ کر لیا تھا؟ بغیر سوچے سمجھے اس طرح کے مراسلات سے ہمارے لیے کوئی مشکل بھی کھڑی ہو سکتی ہے۔
لاہور کے دو بھائی ضیا حمید طور اور دوسرے کا نام مجھے بھول گیا انہوں نے ایک پرگرام بنایا تھا ﴿شاہکار﴾ جو ان پیج سے پہلے ایک طویل عرصہ تک لوگوں کے زیر استعمال رہا اس فونٹ میں بھی مرزا جمیل احمد کے یہی ترسیمے استعمال کیے گئے تھے یہ پروگرام ایم ایس ڈاس بیسڈ تھا بعد میں اس کا ونڈوز ورزن بھی مارکٹ میں آگیا تھا اس کے علاوہ اس پروگرام کے ساتھ ایک لیڈمیکر بھی مہیا کیا گیا تھا کچھ عرصہ بعد طور برادران نے ایک اور پروگرام متعارف کرایا جس کا نام سقراط تھا اس میں بھی یہی ترسیمے استعمال کیے گئے ﴿طور برادران کے ایک اور پرگرام کی بھی بہت تشہیر کی گئی تھی اس پروگرام کو اردو کورل ڈرا کا نام دیا گیا تھا﴾میں نے شاہکار اور سقراط کو تو خوب استعمال کیا لیکن اردو کورل ڈرا کو استعمال کرنے کی نوبت نہ آئے میں نے ماڈل ٹائون لاہور میں رہائش پذیر طور برادران سے ایک ڈاس بیسڈ لائبریری پروگرام بھی لکھوایا تھا جس کے 1995ء میں انہوں نے مجھ سے دس ہزار روپے لیے تھے اس پروگرام میں بھی طور برادران نے یہی ترسیمے استعمال کیے تھے۔ ﴿ شاہکار اور سقراط ﴾ دونوں پرگراموں نے اپنے وقت میں خوب بزنس کیا ۔ بعد میں ان پیج مارکیٹ میں آیا
مزے کی بات ہے کہ یہ تینوں پرگرام پائریٹ ہوئے اور لوگوں نے اس کو فراخدلانہ تقسیم کیا، استعمال کیا اور دیکھنے والے دیکھتے رہے
شاہکار بریک ہوا ۔۔۔۔۔ سقراط کے ساتھ بھی یہی ہوا ۔۔۔۔ اور ان پیج تو آپ کے سامنے ہے
اب رہا پاک ڈیٹا والوں کا معاملہ
تو عرض ہے پاک ڈیٹا نے اپنے فونٹس کی سیکیورٹی کا مکمل بندوبست کیا ہوا ہے ۔۔ وہ ایک پلگ ان کے ذریعہ چلتے ہیں اور ونڈوز کی فونٹ ڈائریکٹری میں بھی پیسٹ یا انسٹال نہیں ہوتے بلکہ وہ اپنے پلگ ان کے ذریعہ نامعلوم لوکیشن سے رن ہوتے ہیں
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ
ان پیج کا پائریٹڈ ورزن استعمال ہو رہا ہے ۔۔۔۔۔ انہوں نے کیا کر لیا
شاہکار اور سقراط کے خالق لاہور میں موجود ہیں لیکن وہ کچھ کر نہیں سکے
جبکہ پاک ڈیٹا نے اپنی پراڈکٹ کو زیادہ محفوظ بنایا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے پائریٹڈ پرگرام سامنے نہیں آئے ۔۔۔۔۔ لیکن میں چند ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جن کے پاس ایسے انتظامات موجود ہیں اور وہ پاک ڈیٹا کے پروگراموں کو استعمال کرنے کے قابل ہیں
اور تو اور
خود حکومت پاکستان کے ایک مقتدر ادارے ۔۔۔۔۔۔۔ مقتدرہ قومی زبان نے پاک نستعلیق کے نام سے فونٹ ریلیز کیا جس کے تمام کیریکٹرز اور اس میں شامل تمام لگیچر﴿جتنے بھی ہیں﴾ نوری نستعلیق سے لیے گئے ہیں
کیا اب بھی یہ معاملہ یونہی موضوع گفتگو بنا رہے گا ۔۔۔۔۔ علوی صاحب گھبرایئے نہیں ۔۔۔۔ کوئی مسئلہ نہیں ہوگا
ترسیموں کی قانونی حیثیت پر کلام کرنے والے صاحبان ذرا بتائیں کہ ۔۔۔۔ شاہکار اور سقراط نے یہ لائسنس کہاں سے اور کیسے خریدا تھا

بجا فرمایا شاکر بھائی! آپ کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ پاک ڈیٹا کا جوہر پیکیج اور انکا اردو ای میل کلائینٹ دونوں ہیک ہو چکے ہیں
وہ تو ہیکر صاحب کو پاک ڈیٹا والوں کی اقتصادی حالت پر رحم آگیا ورنہ اگر ان پروگرامز کے کیجنز ریلیز ہو جاتے تو پاک ڈیٹا کے مالکان کو تو ہارٹ اٹیک ہو جاناتھا
۔۔۔۔۔ لیکن میں چند ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جن کے پاس ایسے انتظامات موجود ہیں اور وہ پاک ڈیٹا کے پروگراموں کو استعمال کرنے کے قابل ہیں
بالکل بالکل لیکن جب تک ہمیں کوئی پوچھتا نہیں ہمیں بھی چپ ہی رہنا چاہیے۔ علوی نستعلیق پر کام بے شک کم کردیا جائے لیکن اس میں لگیچرز کی غلطیاں کم از کم دور کی جاتی رہیں اور لاہوری علوی نستعلیق پر کام جاری رکھا جائے۔ مزید فونٹس میں لگیچر بیسڈ عماد نستعلیق زیر تعمیر ہے اور بھی فانٹس پر کام ہوتا رہے گا وقت کے ساتھ ساتھ۔ فی الحال یہ دو تو دستیاب ہونے چاہئیں۔ لوگوں کو نوری نستعلیق کی عادت ہے اصل میں اور تو کوئی بات نہیں۔ اعتراض کرنے کی صورت میں فونٹ کو ڈاؤنلوڈ سائٹ سے ہٹایا جاسکتا ہے، بڑا سادہ سا علاج ہے۔
تو پھر چلنے دو یار۔ اپنے علوی بھائی کو ذرا حوصلہ دو کہ کتے بھونکتے رہتے ہیں اور ہاتھی چلتے رہتے ہیں۔ پریشان نہ ہوں۔