علوی نستعلیق بمقابلہ نفیس نستعلیق

الف نظامی

لائبریرین
کچھ عرصہ پہلے
متن رینڈر کرنے کا دورانیہ معلوم کرنے کا اطلاقیہ لکھا تھا۔
آج اس کی مدد سے نفیس نستعلیق ورژن ۱۔۰۱ اور علوی نستعلیق ورژن ۱۔۰۔۰ کا تقابلی جائزہ کیا تو معلوم ہوا کہ میرے کمپیوٹر پر علوی نستعلیق ، نفیس نستعلیق سے ۶ سیکنڈ تیز ہے۔

رینڈرنگ وقت برائے نفیس نستعلیق
7.72 سیکنڈ
رینڈرنگ وقت برائے علوی نستعلیق
1.04 سیکنڈ‌
 
مغزل

محفلین
مجھے اس اطلاقیہ کی خبر تو نہیں مگر میں نے بھی اسے دیگر رسم الخط (فونٹ) سے تیز تر پایا ہے ۔ نظامی صاحب بہت شکریہ
 
کچھ عرصہ پہلے
متن رینڈر کرنے کا دورانیہ معلوم کرنے کا اطلاقیہ لکھا تھا۔
آج اس کی مدد سے نفیس نستعلیق ورژن ۱۔۰۱ اور علوی نستعلیق ورژن ۱۔۰۔۰ کا تقابلی جائزہ کیا تو معلوم ہوا کہ میرے کمپیوٹر پر علوی نستعلیق ، نفیس نستعلیق سے ۶ سیکنڈ تیز ہے۔

آپ کی اس بات سے کوئی اندازہ نہیں ہو رہا۔ اگر ایک فانٹ ایک گھنٹۃ اور دوسرا ایک گھنٹہ چھ سیکینڈ کا وقت لے تو کوئی خاص فرق نہ ہو جب کہ ایک فانٹ ایک سیکینڈ‌اور دوسرا سات سیکینڈ کا وقت لے خاصہ فرق ہو گیا۔

میرے کہنے کا مطلب ہے یا تو پرفارمینس کو فیصد مین رپورٹ کرتے یا دونوں کا دورانیہ بتا دیتے نظامی بھیا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
شکریہ ابن سعید ، یہ اعداد و شمار کمپیوٹر کی کارکردگی سے مشروط ہیں۔ تیز رفتار کمپیوٹر پر یہ نتائج زیادہ بہتر ہوں گے ۔
 
علوی امجد

محفلین
کچھ عرصہ پہلے
متن رینڈر کرنے کا دورانیہ معلوم کرنے کا اطلاقیہ لکھا تھا۔
آج اس کی مدد سے نفیس نستعلیق ورژن ۱۔۰۱ اور علوی نستعلیق ورژن ۱۔۰۔۰ کا تقابلی جائزہ کیا تو معلوم ہوا کہ میرے کمپیوٹر پر علوی نستعلیق ، نفیس نستعلیق سے ۶ سیکنڈ تیز ہے۔

رینڈرنگ وقت برائے نفیس نستعلیق
7.72 سیکنڈ
رینڈرنگ وقت برائے علوی نستعلیق
1.04 سیکنڈ‌
جی ہاں نظامی صاحب!
یہ وہ اصل چیز تھی جس کے لئے اس فانٹ پر محنت کی گئی تھی ۔ کیا آپ یقین کریں گے کہ میرے پاس انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 تھا جس پر اس کا رزلٹ دیکھ کر مجھے اس کے ویب پر کارکردگی کا کوئی یقین نہ تھا۔ لیکن آج یعنی 3نومبر کو فانٹ کے ریلیز کے ایک دن بعد جب میں نے آپ دوستوں سے سن کر انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 انسٹال کیا تو میں اس فانٹ کی کارکردگی دیکھ کر میں خود بھی حیران و پریشان رہ گیا ۔ ایسا رزلٹ تو میرے اپنے وہم و گمان میں نہ تھا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
امجد حسین علوی آپ نےواقعی کمال کردیا۔
ازراہ کرم ایک پوسٹ علوی نستعلیق کی تکنیکی خوبیوں کے بارے میں بھی لکھ دیں۔ مثلا کتنے ترسیمہ جات ہیں ، مختلف جداول کا سائز وغیرہ وغیرہ
 
Top