گوکہ سائز بڑھ جاتی ہے مگر اسپیڈ اور رینڈرنگ پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم نے پاک نوری نستعلیق میں 18000 سے زائد لگیچر ڈالے تھے پھر بھی اسپیڈ پر کوئی فرق پڑا۔ اور بات کہ اس فونٹ اردو/عربی کے ہندسے نہیں ہیں۔کیا حتی الممکن یا الممکن ایسے الفاظ ہیں جن کے ترسیمہ جات کا مہیا کیا جانا لازمی ہو؟ میری معلومات کے مطابق علوی امجد نے ترسیمہ جات خود سے نہیں بنائے ہیں اور انہوں نے کوئی ایسا ارادہ بھی ظاہر نہیں کیا ہے کہ وہ علوی نستعلیق فونٹ کی اگلی ریلیز میں نئے ترسیمہ جات کا اضافہ کریں گے۔
فونٹ میں کسی بھی ترسیمے کا اضافہ اس کے سائز میں اضافے کا باعث بنتا ہے اور کسی ترسیمے کے اضافے کے لیے ضروری ہے کہ یہ کثرت سے استعمال ہوتا ہو۔ اس کا انداز صرف ایک ایسے Statistical Analysis کے ذریعے کیا جا سکتا ہے جس میں بڑے سائز کے اردو ڈیٹا کا تجزیہ کیا جائے اور اس سے ترسیمہ جات کے تعدد (frequency) کا اندازہ لگایا جا سکے۔ محسن حجازی نے پاک نستعلیق فونٹ کی تیاری کے دوران اس طرح کا تجزیہ کیا تھا اور وہ اس کے نتائج کے بارے میں بہتر بتا سکتے ہیں۔
گوکہ سائز بڑھ جاتی ہے مگر اسپیڈ اور رینڈرنگ پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم نے پاک نوری نستعلیق میں 18000 سے زائد لگیچر ڈالے تھے پھر بھی اسپیڈ پر کوئی فرق پڑا۔ اور بات کہ اس فونٹ اردو/عربی کے ہندسے نہیں ہیں۔
امجد بھائی میں نے غلط نہیں لکھا تھا آپ شاید اس کو ذاتیات پر لے گئے میں نے صرف ایک غلطی کی نشاندھی کی تھی آپ نے اس کو عجیب و غریب کہا خیر آئندہ کوئی غلطی نہیں نکالوں گا۔ آپ کو پتا ہوگا کہ یونیکوڈ میں عربی کے حوالے سے دو طرح کے ہندسے پائے جاتے ہیں۔ ملاحظہ کریںیہ بات کچھ سمجھ میں نہیں آئی۔ ہندسوں سے کیا مراد آپ کی؟
۱۲۳۴۵۶۷۸۹۰
آپ شائد انگلش موڈ میں ٹائپ کررہے ہوں گے۔
ظہور بھائی آپ تو مجھ سے زیادہ ٹیکنیکل اور سمجھ بوجھ والے آدمی ہیں۔آپ سے ایسی عجیب و غریب غلطیاں نکالنے کی امید نہیں تھی مجھے؟
امجد بھائی میں نے غلط نہیں لکھا تھا آپ شاید اس کو ذاتیات پر لے گئے میں نے صرف ایک غلطی کی نشاندھی کی تھی آپ نے اس کو عجیب و غریب کہا خیر آئندہ کوئی غلطی نہیں نکالوں گا۔ آپ کو پتا ہوگا کہ یونیکوڈ میں عربی کے حوالے سے دو طرح کے ہندسے پائے جاتے ہیں۔ ملاحظہ کریں
٠١٢٣٤٥٦٧٨٩۰۱۲۳۴۵۶۷۸۹
اب یہی ہندسے علوی نستعلیق میں دیکھیں
آپ کو پہلے والے تو صحیح نظر آئیں گے اور آگے والے نہیں
٠١٢٣٤٥٦٧٨٩۰۱۲۳۴۵۶۷۸۹
یہ اسکرین شاٹ دیکھیں باقی دوستوں سے بھی گزارش ہے کہ یہ ہندسے کاپی کرکہ کسی ورڈ پروسیسر میں علوی نستعلیق اپلائی کرکہ دیکھیں۔
کچھ کی بورڈ میں پہلے والی انٹریز ہیں اور کچھ میں دوسری والی۔
ایک بار پھر معذرت کہ آپ کو پرسنل لے گئے۔
اس تھریڈ میں ہم صرف ان لگیچرز کی فہرست جمع کریں گے جنہیں علوی نستعلیق میں ڈالنا ضروری ہے ورنہ کیریکٹر بیسڈ فونٹ کی رینڈرنگ کی صورت میں الفاظ اوپر والی لائن میں گھس جائیں گے یا پھر اور کوئِی پرابلم پیدا ہو جائے گی۔
1۔ حتی اللممکن ۔۔۔ الممکن
نہیں بھیا یہ دونوں ہندسے اردو میں میں استعمال کرتے ہیں۔ ہم جیسے لوگ تو خیرانگریزی کے ہندسے استعمال کرتے ہیں مگر کچھ لوگ جو ماہر لسانیات ہیں وہ دونوں استعمال کرتے ہیں۔مجھے سر محسن کے بعد انڈیا سے ایک اردو کے پروفیسر نے یہی خواہش کی تھی کہ پاک نستعلیق میں دونوں طرح کے ہندسے شامل کیے جائیں۔ آپ کے لئے کوئی بڑا مسئلہ نہیں اگلی رلیز میں شامل کردینا۔ مجھ اس کا ادراک نہیں مگر پہلے سے ٹائپ شدہ اردو فائل پر جب اطلاق کیا تو پتہ لگا تھا۔
خیر کوئی بات نہیں غلط فہمی ہوجاتی ہے۔
اسکرین شاٹ میں پاک نستعلیق میں دونوں ہندسے ایک جیسے ہیں جبکہ ایسا نہیں تھوڑا فرق ہے۔ پاک نستعلیق کے نئے ورژین میں وہ ہندسے ڈال دیے گئے تھے مگر بڑی سرکار نے شاید وہ رلیز نہیں کیا۔
اس تھریڈ میں ہم صرف ان لگیچرز کی فہرست جمع کریں گے جنہیں علوی نستعلیق میں ڈالنا ضروری ہے ورنہ کیریکٹر بیسڈ فونٹ کی رینڈرنگ کی صورت میں الفاظ اوپر والی لائن میں گھس جائیں گے یا پھر اور کوئِی پرابلم پیدا ہو جائے گی۔
1۔ حتی اللممکن ۔۔۔ الممکن
اگر غلط نہیں تو حتی الامکان لفظ ہوتا ہے