علوی نستعلیق کا لائسنس

دوست

محفلین
علوی نستعلیق کو ڈیبئن پر ڈلوانے کا ارادہ ہے۔ اور اس کام کے لیے ایک عدد لائسنس بھی ساتھ درکار ہے۔ اور لائسنس بھی جی پی ایل، گنو جی پی ایل جسے اوپن سورس اجازوں‌کا باپ کہتے ہیں۔ یعنی ہر چیز اوپن اور فری۔ تو علوی امجد ہمیں اس بات کی اجازت دیں‌ گے؟
لائسنس کے علاوہ اس کا ایک ویب پیج ہونا چاہیے جو کہ اردو ویب پر بن سکتا ہے۔
اس سے لینکس صارفین کو اپنی ڈِسٹرو کی ریپازٹری سے ہی اردو سپورٹ تلے یہ مل جائے گا۔ الگ سے اتارنا نہیں پڑے گا۔
وسلام
 

نعمان

محفلین
مجھے نہیں معلوم کہ علوی صاحب یہ خوبصورت فونٹ کس لائسنس کے تحت جاری کررہے ہیں۔ لیکن میری یہ گزارش ہے کہ وہ اپنے فونٹ کو جی این یو جی پی ایل کے تحت جاری کرنے کے لئے غور فرمائیں۔ اس سے لینکس کی مشہور ترین ڈسٹروز جیسے ابنٹو اور ڈیبیان پر یہ فونٹ‌ فوری شامل ہوجائیگا۔ جیسے ہی کوئی صارف ابنٹو پر اردو سپورٹ انسٹال کرے گا ویسے ہی نفیس ویب نسخ کے ساتھ یہ فونٹ انسٹال ہوجائے گا۔

ویسے دوسری چوائس کرلپ کے نفیس ویب نسخ کے لائسنس کی ہے جو ابنٹو اور ڈیبیان دونوں پر شامل ہے۔

ساتھ ہی میری گزارش ہے کہ فونٹ کے ڈاؤنلوڈ میں لائنسنس کو شامل کردیا جائے۔ اور جو ویب صفحہ بنایا جائے اس میں فونٹ کے ڈاؤنلوڈ ہونے پر اس کے ساتھ لائسنس بھی ڈاؤنلوڈ ہو اور لائسنس سے متعلق معلومات فونٹ کے ویب صفحے پر بھی موجود ہو۔ اس طرح دیگر سوفٹ ویر میں فونٹ کی باآسانی شمولیت ممکن ہوجائیگی اور ڈیولپرز اپنے سوفٹ ویر کے ساتھ فونٹ بھی تقسیم کرسکیں گے۔
 

علوی امجد

محفلین
اس معاملے میں مجھے آپ لوگوں کی رہنمائی چاہیئے۔ کیونکہ آج ایک مشہور ٹی وی چینل کی سلائیڈ ساری اس فانٹ سے چل رہی تھیں۔ چونکہ یہ فانٹ کمرشل نہیں ہے اور جو بھی کمرشل ادارہ استعمال کرے اسکو باقاعدہ تحریری اجازت نامہ یا پھر لائسنس لینا پڑے گا۔

اگر آپ اس فانٹ کی پراپرٹیز دیکھیں تو اس میں اسکا لائسنس بھی شامل ہے۔ جو کہ کچھ یوں ہیے۔


License Agreement

1. This product is can only be used for educational/research purpose , it cannot be sold in any form or used commercially. Sale of this product is prohibited.
2. This product cannot be modified, sublicensed, or distributed except with a written permission from the developer.
3. Also a written certificate of permission is required if this product or any of its components are to be used in a package. Contents of this product in part or whole cannot be copied or\\and used for any other development.
4. There is no warranty for this product. Also the production team is not liable for any indirect, special, incidental or consequential damages arising out of the use or inability to use the product.

All rights reserved. This font cannot be distributed, copied or used commercially in any manner.


آپ دوستوں سے مشورہ ہیں کہ اس کا کیا حل کیا جائے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں فی الحال جی پی ایل مناسب نہیں رہے گا۔ جی پی ایل کا مطلب فونٹ کا وولٹ سورس ریلیز کرنا بھی ہوگا جو کہ اس سٹیج پر ٹھیک نہیں ہوگا۔ کوئی ایسا لائسنس دیکھیں جس میں صرف فونٹ کو فری فراہم کرنے کی ضرورت پیش آئے۔
 

دوست

محفلین
تو دو تین لائنوں کا لائسنس لکھ دیتے ہیں۔ بلکہ اوپر والی عبارت خاصی بہتر ہے بس فری کا لفظ شامل کردیں‌ پہلے پوائنٹ‌ میں اور نعمان جی بتادیں‌ اسے نفیس نسخ کی طرح کس جگہ فونٹ میں لگا دیا جائے کہ ٹھاہ کرکے نظر لائسنس پر جا پڑے۔ باقی وہ کسی بھی ریپازٹری میں رکھ دیں‌ کوئی مسئلہ نہیں۔
 

نعمان

محفلین
مجھے تو لائسنس لکھنے کے متعلق کچھ معلوم نہیں۔ تاہم میرا خیال ہے کہ اوپر بیان کردہ لائسنس کے تحت اس فونٹ کو جاری کرنے پر یہ شاید ہی ڈیبیان اور ابنٹو کی ریسٹریکٹڈ کنٹرپ یا نان فری میں شامل کیا جاسکے گا۔ مرکزی ریپازٹری میں تو بالکل شامل نہیں ہوسکے گا کیونکہ فونٹ کلوزڈ سورس ہے اور اس کا کمرشل استعمال کے لئے علیحدہ سے اجازت نامہ درکار ہے۔


فونٹ کے ساتھ لائسنس ایک ٹیکسٹ فائل license.txt میں لائسنس لکھ کر زپ فائل تقسیم کی جائی۔ اور ویب سائٹ پر بھی لائسنس کا لنک موجود ہو۔
 

عارف انجم

محفلین
اس معاملے میں مجھے آپ لوگوں کی رہنمائی چاہیئے۔ کیونکہ آج ایک مشہور ٹی وی چینل کی سلائیڈ ساری اس فانٹ سے چل رہی تھیں۔ چونکہ یہ فانٹ کمرشل نہیں ہے اور جو بھی کمرشل ادارہ استعمال کرے اسکو باقاعدہ تحریری اجازت نامہ یا پھر لائسنس لینا پڑے گا۔

امجد علوی صاحب، جیو، آج اور اے آر وائی جیسے بڑے چینلز پاک ڈیٹا والوں کا فونٹ پہلے ہی خرید چکے ہیں۔ دیگر جو چینلز علوی نستعلیق استعمال کررہے ہیں وہ تو شاید کسی کو بھی رقم نہ دیں۔ ہاں البتہ بی بی سی وہ واحد ادارہ ہوسکتا ہے جو اس فونٹ کو استعمال کرنے کی صورت میں ادائیگی بھی کرے۔ لیکن میرے خیال میں بی بی سی والے پرفیکٹ ہونے کی صورت میں ہی فونٹ خریدیں گے۔ایسا فونٹ جو ایشیاٹائپ کو مات دیتا ہو۔انشااللہ علوی نستعلیق اس منزل کو ضرور پہنچےگا۔ آپ دل گرفتہ نہ ہوں۔تاریخ میں آپ کا نام رقم ہوچکا ہے اور اجربعض اوقات غیرمتوقع ذرائع سے ملتا ہے۔
 
Top