! علوی نستعلیق کے اسکرین شارٹس !

پراگریس آپ کو عید ملن پارٹی کے وقت پتہ چلے گی ;)
جناب عارف کریم صاحب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عید ملن پارٹی والی بات تو آدھی رہ گئی۔ آپ نے یہ ارشاد تو فرمایا نہیں کہ عید ملن پارٹی کونسی عید پر ہوگی۔ عید الفطر تو گزر گئی اب رہ گئی عید الضحٰی اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیک وسلم۔
تو کونسی والی؟
 
عویدص بھائی کیا عید الفطر کے موقع پر المصحف قرآنی فونٹ کافی نہیں تھا۔ اور علوی نستعلیق بھی انشاءاللہ قریب کے دنوں میں مکمل ہونے والا ہے فی الحال فونٹ ٹیسٹنگ کے مراحل سے گذر رہا ہے ۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ نستعلیق فونٹ بنانا پتھر سے سونا بنانے کے مترادف ہے
 
دل جس چیز کو چاہیے دراصل طلب بھی تو صرف اسی کی رہ جاتی ہے ۔ ۔۔۔
اب اس کی کیا مثال دو آپ خود با علم ہے۔۔ ماشاء اللہ عزوجل۔۔۔۔
والسلام
 
الف عین

لائبریرین
پچھلے ہفتے وائس آف امریکہ واشنگٹن سے زیف سید کا فون آیا تھا . وہ علوی نستعلیق کا انتظار کر رہے ہیں کہ وائس آف امریکہ کی اردو ویب سائٹ کو نستعلیق بنا سکیں اس امید پر کہ ویب پر یہ تیز رفتار ثابت ہو گا. ذرا جلدی کریں بھائی. ’سمت‘ بھی اسی فانٹ میں کرنے کا ارادہ ہے میرا.
 
arifkarim

معطل

یقینا اس فانٹ کے بعد ویب کیلئے کسی دوسرے نستعلیق فانٹ کی ضرورت باقی نہ رہے گی۔ ٹیسٹس کے مطابق اسکی اسپیڈ نفیس نسخ جتنی ہے! میرے خیال میں سب سے پہلے ''محفل'' کو اس فانٹ کیلئے لیبارٹری کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے، کیا خیال ہے؟
 
علوی امجد

محفلین
شاید24 اکتوبر کو رلیز ہو رہا ہے!!

ارادہ تو تھا کہ جمعۃ المبارک کو ریلیز کردوں لیکن شائد ایسا ممکن نہ ہوپائے گا۔ کچھ مسائل ہیں جن کو درست کرنے میں وقت لگ رہا ھے۔ انشاء اللہ اگلے چند دن میں امید ہے کہ سب ٹھیک ہوجائے گا۔
 
arifkarim

معطل
ارادہ تو تھا کہ جمعۃ المبارک کو ریلیز کردوں لیکن شائد ایسا ممکن نہ ہوپائے گا۔ کچھ مسائل ہیں جن کو درست کرنے میں وقت لگ رہا ھے۔ انشاء اللہ اگلے چند دن میں امید ہے کہ سب ٹھیک ہوجائے گا۔

خدا تعالی آپ کی مدد فرمائے۔ ا'مین۔۔۔۔۔
 
شاکر القادری لکھ رہے ہیں کہ
جناب امجد حسین علوی کی شبانہ روز محنتوں کا ثمر علوی نستعلیق بھی القلم اور اردو محفل دونوں پر ریلیز کیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں میری جناب امجد حسین علوی سے بات ہو چکی ہے اور یہ تاریخ علوی نستعلیق کی ریلیز کے لیے حتمی ہے تمام احباب اپنے اپنے فورمز اور بلاگز پر اس ری لیز کی بھر پور تشہر کریں تاکہ ریلیز کے دن اردو محفل اور القلم پر علوی نستعلیق کا بھر پور استقبال کیا جا سکے اور اس فونٹ کو اپنے فورمز، بلاگز اور ویب سائٹس پر اپلائی کرنے کی تیاریاں بھی کر لیں
کوئی خبر آئی ریلیز کے حوالے سے؟
 
Top