علوی نستعلیق یا جمیل نوری نستعلیق کے ساتھ ورڈ میں کام کرتے ہوئے مسئلہ

محمد مسلم

محفلین
یہ سب کچھ تو میں پہلے ہی کر چکا ہوں۔ کسٹومائز سٹیٹس بار کی ساری سیٹنگ ایسے ہی ہے کوئی فرق نہیں ہے۔
 
محمد مسلم

محفلین
میرے خیال میں آفس کا مسئلہ نہیں ہے فونٹس کا کوئی مسئلہ ہے، کیونکہ درجن بھر افراد سے رابطہ کیا سب اس مسئلہ کا شکار ہیں۔ بالکل ایک جیسا مسئلہ اور سارے مسائل نستعلیقی فونٹس میں ہیں اگر نسخ فونٹ لگا لیں تو کوئی مسئلہ نہیں آتا۔
 
محمدصابر

آپ ایک سیمپل فائل شیئر کریں میں اپنے پاس کھول کر دیکھتا ہوں کیا مسئلہ ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
میں نے ونڈوز 7 اور ونڈوز 8 پر آفس 2007، 2010 اور 2013 تک میں یہ فانٹس استعمال کئے ہیں۔ کبھی مسئلہ نہیں ہوا
 
mfdarvesh

محفلین
میں نے چیک کیا ہے، کوئی مسئلہ نہیں ہے، ورڈ 2010 میں جمیل نستعلیق ٹھیک کام کررہا ہے۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلامُ علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
میرے ساتھ مسئلہ کچھ یوں ہے کہ ٹائپ کرنے سے فونٹ نظر تو ٹھیک آتے ہیں لیکن پرنٹ کرنے پر کچھ فونٹ کی جگہ الٹے سیدھے نشانات گاربیج پرنٹ ہوتا ہے۔اگر کوئی اس بارہ میں کچھ جانتا ہو تو رہنمائی کرے۔ ممنون رہون گا۔
اللہ تعالیٰ آپ کیلئے آسانیاں پیدا کرے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے
اللہ حافظ و ناصر
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلامُ علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
میں ونڈوز 7 استعمال کر رہا ہوں اور م س آفس 2010 ہے۔ میرے ساتھ مسئلہ کچھ یوں ہے کہ ٹائپ کرنے سے فونٹ نظر تو ٹھیک آتے ہیں لیکن پرنٹ کرنے پر کچھ فونٹ کی جگہ الٹے سیدھے نشانات گاربیج پرنٹ ہوتا ہے۔اگر کوئی اس بارہ میں کچھ جانتا ہو تو رہنمائی کرے۔ ممنون رہون گا۔
اللہ تعالیٰ آپ کیلئے آسانیاں پیدا کرے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے
اللہ حافظ و ناصر
 
اسد

محفلین
پرنٹر کی سیٹنگز میں ٹرو ٹائپ فونٹس کی سیٹنگ دیکھ لیں۔
Prn-2.png
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلامُ علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جذاک اللہ احسن الجزا
چیک کر کے بتاؤں گا کہ مسئلہ حل ہوا یا نہیں
بحر حال بہت بہت شکریہ
اللہ تعالیٰ آپ کیلئے آسانیاں پیدا کرے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے
اللہ حافظ و ناصر
 
دوست

محفلین
مجھے بھی اردو کے حوالے سے ہمیشہ یہ مسئلہ رہتا ہے۔ میں نے پھر دیسی جگاڑ یہ لگائی کہ پہلے پی ڈی ایف پرنٹ کر لیتا ہوں پھر اس سے پرنٹ نکالتا ہوں۔
 
Top