علوی نستعلیق ۔۔ تمغہ افتخار ۔ نقد انعام

شاکرالقادری

لائبریرین
75000 روپے نقد انعام​
القلم کو یہ فخر حاصل ہے کہ جناب امجد حسین علوی کو علوی نستعلیق کی تخلیق پر نہ صرف تمغہ افتخار پیش کیا جا رہا ہے بلکہ
تقریب کے مہمان خصوصی جناب فاروق سرور خان
اور اعزازی سائٹ ایڈمن جناب سید تفسیر احمد کی طرف سے
بالترتیب 50،000 اور 25،000
روپیہ پاکستانی سکہ رائج الوقت کا اعلان کیا گیا ہے
ادارہ القلم
امجد حسین علوی کو مبارکباد پیش کرتا ہے
 

مکی

معطل
بہت خوش آئند قدم ہے.. اس کے لیے آپ کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے.. علوی صاحب کو مبارک ہو..
 

بلال

محفلین
بہت خوب۔۔۔ بہت بڑا کام کیا ہے علوی بھائی نے۔۔۔ اللہ امجد علوی کو جزا دے۔۔۔آمین
ہم تو صرف دعا ہی کر سکتے ہیں۔
 

بنگش

محفلین
بہت بات مبارک ہو علوی صاحب، اللہ آپ کو آپ کے عمل کی جزا دے۔ اور آپ اسی طرح اردو کے ليئے خدمات انجام دیتے رہیں۔
 
محبان اردو کو یہ کامیابی مبارک ہو محترم جناب امجد حسین صاحب کا شکریہ اور انکو بھی میں مبارک باد دیتا ہوں‌فونٹ کو کامبیابی سے ریلیز کرنے پر اسکے علاوہ جناب فاروق سرور خان بھائی اور جناب تفسیر احمد صاحب کا بھی بہت شکریہ
 

فرخ

محفلین
[FONT="Alvi Nastaleeq v1.0.0"]
شاکر القادری بھائی، تفسیر بھائی اور فاروق بھائی۔۔۔۔
بہت زبردست اور بہت اعلٰی :hatoff:

واقعی، امجد علوی بھائی نے جو اردو کی عظیم خدمت انجام دی ہے، ویسے تو اسکو انعامات میں نہیں‌تولا جاسکتا،مگر آپ کی طرف سے یہ انعام ایک بہت حوصلہ افزا قدم اور ان کی اس خدمت کے اعتراف کا ایک بہت اچھا طریقہ ہے

آپ سب کو، اور خاص طور پر امجد علوی صاحب، کو یہ یادگار دن بہت بہت مبارک ہو.

اللہ تعالٰی اس میں‌اور زیادہ برکتیں اور رحمتیں‌ ڈالے اور آپ سب لوگوں کو دونوں جہانوں میں اپنی بہتری رحمتوں میں رکھے ۔ جنہوں نے اس سنگ میل کو طے کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کیااور اپنی زبان کی ایک عظیم خدمت سرانجام دی۔

آمین[/FONT]
 

ساجداقبال

محفلین
میرے خیال میں‌ہوسٹنگ کی فنڈنگ کیطرح‌ اس کے لئے بھی اگر میری طرح کے ممبران اگر کوئی مشترکہ ہدیہ دیتے تو کچھ اچھا نہ ہوتا؟
تفسیر اور فاروق بھائی کا بہت بہت شکریہ۔
 

mujeeb mansoor

محفلین
بہت خوب ؛۔واقعی ایسی محنتی ،مخلص اور ماہرین شخصیات ہی انعام کی مستحق ہیں
ہماری دعاہے کہ اللہ تعالی انہیں ترقیوں سے نوازے۔آمین۔
 

ابوشامل

محفلین
میرے خیال میں‌ہوسٹنگ کی فنڈنگ کیطرح‌ اس کے لئے بھی اگر میری طرح کے ممبران اگر کوئی مشترکہ ہدیہ دیتے تو کچھ اچھا نہ ہوتا؟
تفسیر اور فاروق بھائی کا بہت بہت شکریہ۔
ساجد بھائی آپ کی یہ تجویز بہت اچھی ہے۔ اس سلسلے میں اگر عملی طور پر کوئی قدم اٹھایا جائے تو میں بھی اس میں اپنی بساط کے مطابق حصہ ضرور ڈالنا چاہوں گا۔
اس طرح وہ افراد جو تکنیکی طور پر اردو کی ترویج میں حصہ نہیں ڈال سکتے وہ مالی طور پر منصوبوں میں شرکت کر سکتے ہیں۔
 

مکی

معطل
ساجد بھائی آپ کی یہ تجویز بہت اچھی ہے۔ اس سلسلے میں اگر عملی طور پر کوئی قدم اٹھایا جائے تو میں بھی اس میں اپنی بساط کے مطابق حصہ ضرور ڈالنا چاہوں گا۔
اس طرح وہ افراد جو تکنیکی طور پر اردو کی ترویج میں حصہ نہیں ڈال سکتے وہ مالی طور پر منصوبوں میں شرکت کر سکتے ہیں۔

میری بھی تائید..
 
میں جناب امجد حسین علوی صاحب کو ان کی اس عظیم اور تاریخی کارنامے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ کارنامہ سنہری حروف میں لکھنے کے لائق ہے۔
بھائی امجد آپ کو اور اردو رسم خط سے محبت رکھنے والوں اور اردو سے محبت کرنے والوں کو ڈھیروں مبارکباد میری طرف سے

من جانب
محمد عمران لطیف الحسینی
 

وجی

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو امجد حسین علوی صاحب کو اور اللہ انعام دینے والوں اور لینے والے کو جزائے خیر دے آمین
 

پپو

محفلین
میرے خیال میں اردو کےلیے یہ بہت بڑی خدمت اور اس کے لیے علوی صاحب کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے اللہ تعالی ہی ان کو اس کا اجر دے گا
 

ہمسفر

محفلین
سلام
علوی بھائی مبارک ہو آپ کو میری طرف سے بھی
آپ نے جس محنت سے کام کیا تھا اس کا صلہ آپ کو ملا ہے
 
Top