علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

zahid

محفلین
علوی صاحب! السلام و علیکم!
بہت خوبصورت فونٹ ہے، آپ اور آپ کی ٹیم بلاشبہ اس کام پر مبارکباد کی مستحق ہے۔میں اس فونٹ کو اپنی ویب سائٹ کےلئے استعمال کرنا چاہتا ہوں۔ چونکہ اس فونٹ کے استعمال کے لئے آپ نے پیشگی اجازت کی شرط رکھی ہے اس لئے میں اخلاقی طور پر اس بات کا پابند ہوں کہ بغیر اجازت اسے استعمال نہ کروں۔ میرا ای میل ایڈریس درج ذیل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپکی طرف سے حوصلہ افزا جواب ملنے کی امید ہے۔
[/b]
 

نبیل

تکنیکی معاون
زاہد، علوی امجد نے یہ بات فونٹ کے کمرشل استعمال سے متعلق کی ہے۔ اپنی ویب سائٹ پر استعمال کرنے میں آپ کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔
 

zahid

محفلین
درخواست برأے اجازت علوی فونٹ

علوی صاحب! السلام و علیکم!
بہت خوبصورت فونٹ ہے، آپ اور آپ کی ٹیم بلاشبہ اس کام پر مبارکباد کی مستحق ہے۔میں اس فونٹ کو اپنی ویب سائٹ کےلئے استعمال کرنا چاہتا ہوں۔ چونکہ اس فونٹ کے استعمال کے لئے آپ نے پیشگی اجازت کی شرط رکھی ہے اس لئے میں اخلاقی طور پر اس بات کا پابند ہوں کہ بغیر اجازت اسے استعمال نہ کروں۔ میرا ای میل ایڈریس درج ذیل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپکی طرف سے حوصلہ افزا جواب ملنے کی توقع ہے۔
 

zahid

محفلین
وضاحت کا شکریہ نبیل!
ایک ذرا سی وضاحت کمرشل استعمال کے بارے میں بھی کردیں تاکہ اس بارے میں لوگ واضح اسکی وجہ یہ ہے کہ کمرشل استعمال دراصل ایک وسیع مفہوم ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس کی بہتر وضاحت خود علوی امجد ہی کر سکیں گے۔ اگر آپ علوی نستعلیق فونٹ کو اپنی کسی پراڈکٹ میں بنڈل کریں تو یہ کمرشل استعمال ہوگا۔ لیکن اگر کوئی اس فونٹ کے ذریعے پروفیشنل کمپوزنگ کرے یا اسے پبلشنگ میں استعمال کیا جائے تو یہ بھی کمرشل استعمال بنتا ہے۔ بہرحال اس کے بارے میں علوی امجد بہتر بتا سکیں گے۔
 

طاہر

محفلین
علوی نستعلیق ڈاون لوڈ نہیں ہورہا۔۔۔لنک پر جاو تو کچھ بھی نہیں ہے خالی پیج ملتا ہے۔۔۔ذرا اس مسلے کی طرف توجہ دیں۔۔۔۔۔۔
 

sayani

محفلین
اے اردو دانوں السلام علیکم
آپ لوگ کیوں اس بات پر غور نہیں کرتے ۔۔۔۔ کہ سنگترہ اس طرح لکھا جاتا ہے مگر علوی نستعلیق کا بھی عجیب حال ہے وہ صاحب سنتگرہ لکھتے ہیں ۔۔۔
کیا کوئی اس پر تبصرہ کرنا چاہے گا ؟؟
 
Top