علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

arifkarim

معطل
خاکسار نے اسکی 5 فارمز پر تشہیر کر دی ہے۔ مزید اردو فارمز پر تشہیر کی ضرورت ہے۔ وہ دن دور نہیں جب یہ ٹی وی اسکرینز پر دوڑتا ہوا نظر آئے گا۔
اس تھیم میں فانٹ کا سائز بہت چھوٹا ہے۔ اسکو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر علوی امجد، یہ فونٹ یقیناً اردو کمپیوٹنگ کی دینا میں ایک نئے انقلاب کا پیش خیمہ ہے۔ اس فونٹ کے اجرا کے مضمرات کا ادراک کرنے کے لیے بھی ایک مدت درکار ہوگی۔ مجھے فخر ہے کہ آپ نے اس فونٹ کا اعلان کرنے کے لیے محفل فورم کا انتخاب کیا ہے۔ آپ کے اس کارنامے کے سامنے کوئی بھی اعزاز چھوٹا ہے۔

ہم انشاءاللہ علوی نستعلیق فونٹ کی ہر اعتبار سے ٹیسٹنگ کریں گے اور اس حوالے سے گفتگو کرتے رہیں گے۔ مجھے اس فونٹ کو اس کے ریلیز ہونے سے قبل مختصر طور پر استعمال کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس وقت میں نے اسے ویب پر زیادہ تسلی بخش نہیں پایا تھا لیکن اس وقت میں نے اسے صرف انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 اور فائر فاکس 2 پر آزمایا تھا۔ آج میں نے علوی نستعلیق فونٹ کی فائنل ریلیز کو انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 پر رینڈر ہوئے دیکھا ہے اور میں عش عش کر اٹھا ہوں۔ آپ کی سہولت کے لیے فورم میں ایک نئے سٹائل Default Alvi Nastaleeq کا اضافہ کر دیا گیا ہے جسے آپ فورم کے صفحے کے نیچے دائیں طرف والے ڈراپ ڈاؤن لسٹ باکس سے منتخب کر سکتے ہیں۔ ذیل میں فورم کا اس سٹائل کے ساتھ ایک سکرین شاٹ موجود ہے:


attachment.php


Default Alvi Nastaleeq سٹائل میں اردو ایڈیٹر میں بھی علوی نستعلیق کا استعمال کیا گیا ہے اور اوپن پیڈ میں ٹائپنگ کرتے ہوئے بالکل ان پیج کی طرح ٹائپنگ ہوتی ہے۔ ذیل میں Default Alvi Nastaleeq سٹائل میں ایڈیٹر کا سکرین شاٹ موجود ہے:

attachment.php

علوی نستعلیق کے اجرا سے بلاشبہ اردو کمیونٹی کا ایک دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر ہوگیا ہے۔ میرے ذہن میں علوی نستعلیق فونٹ کا استعمال کرکے کئی پراجیکٹس کے منصوبے ہیں۔ ان پراجیکٹس کے بارے میں میں انشاءاللہ جلد ہی پوسٹ کروں گا۔
 

Attachments

  • forum.gif
    forum.gif
    44.8 KB · مناظر: 86
  • editor.gif
    editor.gif
    40.7 KB · مناظر: 86

جہانزیب

محفلین
امجد علوی صاحب، ایک اور بات، ابھی میں‌ نے محفل کو علوی امجد فانٹ‌ میں‌ بدل کر دیکھا ہے، جو الفاظ‌ اوبنٹو پر اوپن آفس میں‌ گڈ‌ مڈ‌ ہو رہے تھے، وہ فائر فاکس میں‌ نہیں‌ ہو رہے، اور صحفہ کی رفتار پر تو جیسے اثر ہی پڑا نستعلیق فانٹ‌ سے، بہت بہت مبارک ہو، ذیل میں‌ محفل کا علوی نستعلیق میں‌ حلیہ دیکھیں‌ ۔



بڑا دیکھنے کے لئے عکس پر کلک کریں‌ ۔
 

جہانزیب

محفلین
میرے بلاگ کا خط بھی علوی نستعلیق ہو گیا ہے ۔ اور میں نے ڈاؤنلوڈ‌ کے لئے بھی وہاں‌ رکھ دیا ہے ۔
 

خاور بلال

محفلین
ویسے تو بہت توقعات لگا رکھی تھیں اس فونٹ سے اور ڈرتے ڈرتے انسٹال کیا کہ جانے کیسا کام کرے لیکن اس نے تو چونکا ہی دیا۔ علوی صاحب جگ جگ جئیں!
 

arifkarim

معطل
آج میں نے علوی نستعلیق فونٹ کی فائنل ریلیز کو انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 پر رینڈر ہوئے دیکھا ہے اور میں عش عش کر اٹھا ہوں۔

بلاشبہ یہ فانٹ انٹرنیٹ اسکپلورر پر بہترین رزلٹ دے رہا ہے۔ فائر فاکس 3 میں الفاظ کے درمیاں فاصلہ قدرے بڑھ جاتا ہے۔ یہی مسئلہ میں نے جوہر نستعلیق میں بھی نوٹ کیا تھا کیونکہ اس میں بھی انگریزی حروف کیلئے الگ اسپیس استعمال کی گئی ہے:
3.gif


اور نبیل بھائی : فانٹ کا ڈیفالٹ سائز پلیز تھوڑا بڑا کر دیں۔ مجھے خوردبین لگاکر بھی متن نظر نہیں آرہا :)
 
مجاہدین پاکستان

پاکستان کے مجاہدین کی یہ عظیم صلاحیت ہے کہ ان کی لگن سچی، محنت یقینی اور فتح عالمگیر ہوتی ہے۔ لگن ایسی کہ ڈٹ جاتے ہیں تو توپ کیا تاریخ کا دھارے پھیر دیتے ہیں اور دنیا کا جغرافیہ بدل دیتے ہیں، زور بازو پر اعتماد ایسا کہ اکیلا ، لاکھوں پر ہی نہیں قوموں پر بھاری، اور دانش و محنت ایسی کہ عالم کو فائیدہ پہنچا کر انکی دعاوں سے ایک عالمگیر فتح حاصل کرتے ہیں۔ ان میں سے کسی نے پاکستان کا خواب دیکھا، کسی نے اس کی تعمیر کی اور کسی نے اس قوم کی ترقی کے لئے نت نئی ایجادات کیں اور تمام عالم سے دعائیں حاصل کرکے ان کے دل جیت لئے کہ اصل فتح دلوں کی فتح ہے،

ایسی ہی محنت شاقہ، سچی لگن ، اور عالمگیر فتح کا مالک ، حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے قبیلے کا یہ بہادراور جری مجاہد ہے امجد حسین علوی۔

علوی نستعلیق کے اجراء کےاس تاریخی موقع پر ہم سب امجد علوی کو اپنی دعاؤن کا نذرانہ اور اپنی نیک تمناؤں کا خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہوئے ہم پاکستان کے عوام یہ دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی سرزمین پاکستان کو ایسے ہی جری ، بہادر اور دانش مند جوان عطا کرتے رہیں۔ آج ہم پاکستان کے عوام امجد حسین علوی کو مجاہد پاکستان کی صف میں کھڑا کرتے ہیں۔



والسلام
فاروق سرور خان
2 نومبر 2008
 

مکی

معطل
اس کی ویب کی رفتار ناقابلِ یقین ہے.. تاہم الفاظ کے درمیان فاصلہ کچھ زیادہ معلوم ہوتا ہے..

اوپن آفس (لینکس پر) کچھ مسئلہ کر رہا ہے:

ooyr4.png



اردو آپ کی مقروض ہوگئی ہے.. آپ کا شکریہ ادا کرنے کی ہمت ہی نہیں ہورہی.. شکریہ بہت چھوٹا معلوم ہورہا ہے.. آپ نے ان پیج جیسے گھٹیا سوفٹ ویر کو کتے کی موت مار دیا ہے..

تم سلامت رہو ہزار برس
ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار

خدا آپ کو سلامت رکھے..
 

اردو

محفلین
مبارک صد مبارک

مبارک صد مبارک ۔
محترم علوی امجد صاحب ۔جزاکم اللہ ۔ اسی طرح آپ کے ساتھ کام کرنے والے دوسرے تمام احباب اور خاص طور پر محترم شاکرالقادری صاحب ۔ جزاکم اللہ ۔ اللہ تعالی آپ سب کو اپنے فضلوں سے نوازے ۔ فونٹ کو دیکھ اور استعمال کرکے کر جو خوشی ہورہی ہے ان کو الفاظ میں‌بیان نہیں کرسکتا ۔ قرآنی فونٹس کے بعد اب نستعلیق فونٹ پیش کرنے پر بہت بہت مبارکباد ۔ اور پھر جیسا کہ محترم نبیل صاحب نے بھی فرمایا ہے یہ فونٹ یقیناً اردو کمپیوٹنگ کی دنیا میں ایک نئے انقلاب کا پیش خیمہ ہے آپ کے اس کارنامے کے سامنے کوئی بھی اعزاز چھوٹا ہے۔ ایک دفعہ پھر محترم علوی صاحب اور ساتھیوں کی خدمت میں‌مبارکباد
 

arifkarim

معطل
اردو آپ کی مقروض ہوگئی ہے.. آپ کا شکریہ ادا کرنے کی ہمت ہی نہیں ہورہی.. شکریہ بہت چھوٹا معلوم ہورہا ہے.. آپ نے ان پیج جیسے گھٹیا سوفٹ ویر کو کتے کی موت مار دیا ہے..
Quote]

انپیج کیا، پاک ڈیٹا جیسے لٹیروں کی بھی مٹی پلید کر دی علوی بھائی نے!
 

مکی

معطل
اردو آپ کی مقروض ہوگئی ہے.. آپ کا شکریہ ادا کرنے کی ہمت ہی نہیں ہورہی.. شکریہ بہت چھوٹا معلوم ہورہا ہے.. آپ نے ان پیج جیسے گھٹیا سوفٹ ویر کو کتے کی موت مار دیا ہے..
Quote]

انپیج کیا، پاک ڈیٹا جیسے لٹیروں کی بھی مٹی پلید کر دی علوی بھائی نے!

:mrgreen::mrgreen::mrgreen::mrgreen::mrgreen::mrgreen::mrgreen::mrgreen::mrgreen::mrgreen::mrgreen::mrgreen:
 

عارف انجم

محفلین
امجد علوی صاحب اردو پر اس عظیم احسان کا بہت بہت شکریہ۔ واقعی اردو بولنے لکھنے اور پڑھنے والے آپ کے مقروض ہو گئے ہیں۔

فونٹ توقعات سے بھی بڑھ کر ہے۔ سچ تو یہ ہے میرے ذہن میں کچھ خدشات تھے کہ یہ فونٹ نستعلیق لکھنے میں بالکل ان پیج جیسی سہولت نہیں دے پائے گا ، اب ان خدشات کے غلط ثابت ہونے پر خوشی محسوس ہورہی ہے۔

لیکن وہ کہتے ہیں کہ خواہشات کی کوئی حد نہیں ہوتی :) تو اسی وجہ سے یہ سوال کر رہا ہوں: کیا اس فونٹ کی مزید ہنٹنگ ہو گی کیونکہ چھوٹے فونٹ پر الفاظ زیادہ واضح نہیں ہیں۔

دوسرا ایک مشورہ۔۔۔۔ اس فونٹ کو لینکس کے لیے بہتر سے بہتر بنایا جائے تاکہ پائیرسی سے جان چھوٹ جائے اور ہم لینکس کی بے شمار خوبیوں کا فائدہ اٹھا سکیں۔

ایک بار پھر تہہ دل سے بہت بہت شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
عارف انجم، میرے خیال میں لینکس پر علوی نستعلیق فونٹ کے بہتر طور پر استعمال کے لیے ضروری ہے کہ خود لینکس میں کیریکٹر شیپنگ انجن کو بہتر بنایا جائے۔
 
Top