مجاہدین پاکستان
پاکستان کے مجاہدین کی یہ عظیم صلاحیت ہے کہ ان کی لگن سچی، محنت یقینی اور فتح عالمگیر ہوتی ہے۔ لگن ایسی کہ ڈٹ جاتے ہیں تو توپ کیا تاریخ کا دھارے پھیر دیتے ہیں اور دنیا کا جغرافیہ بدل دیتے ہیں، زور بازو پر اعتماد ایسا کہ اکیلا ، لاکھوں پر ہی نہیں قوموں پر بھاری، اور دانش و محنت ایسی کہ عالم کو فائیدہ پہنچا کر انکی دعاوں سے ایک عالمگیر فتح حاصل کرتے ہیں۔ ان میں سے کسی نے پاکستان کا خواب دیکھا، کسی نے اس کی تعمیر کی اور کسی نے اس قوم کی ترقی کے لئے نت نئی ایجادات کیں اور تمام عالم سے دعائیں حاصل کرکے ان کے دل جیت لئے کہ اصل فتح دلوں کی فتح ہے،
ایسی ہی محنت شاقہ، سچی لگن ، اور عالمگیر فتح کا مالک ، حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے قبیلے کا یہ بہادراور جری مجاہد ہے امجد حسین علوی۔
علوی نستعلیق کے اجراء کےاس تاریخی موقع پر ہم سب امجد علوی کو اپنی دعاؤن کا نذرانہ اور اپنی نیک تمناؤں کا خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہوئے ہم پاکستان کے عوام یہ دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی سرزمین پاکستان کو ایسے ہی جری ، بہادر اور دانش مند جوان عطا کرتے رہیں۔ آج ہم پاکستان کے عوام امجد حسین علوی کو مجاہد پاکستان کی صف میں کھڑا کرتے ہیں۔
والسلام
فاروق سرور خان
2 نومبر 2008
سلام علیکم،
کچھ بھائیوں نے اردو کےکچھ دوسرے سوفٹ وئیرز کے بارے میں برا لکھا اور کچھ نے اس کو ریفرنس دیا۔ میری استدعا ہے کہ یہ دونوں قسم کے افراد اسے مٹا دیں۔ اس کی وجہ درج ذیل
جب میں نے اس میدن میں قدم رکھا تو جس پتھر کو بابائے اردو مولوی عبد الحق اٹھانے کے کوششیں کرچکے تھے اس کو مرزا جمیل احمد نے نوری نستعلیق کی مدد سے اکیلے اٹھانے کی کامیاب کوشش کی تھی، جس دوران میں اس پر کام کررہا تھا تو ضیاء حمید طور اور فاروق حمید طور نے شاہکار تخلیق کیا۔ اس میدان میں اتنے کم جدو جہد کرنے والے دیکھ کر میں بھی ان کے پیچھے پیچھے خلیل احمد اقبال صاحب کے ساتھ چل پڑا، اس جد و جہد کرنے والوں کی صف میں انعام علوی اپنی سرخاب نستعلیق لے کر صدف نستعلیق اور ظط رعنا کے ساتھ ساتھ ہی وارد ہوئے۔ ایک اور سوفٹوئیر آئی بی ایم نے متعارف کروایا، اس کے موجد کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ ساتھ ساتھ کرل پی والے ، پھر پاک نستعلیق لے کر محسن حجازی اور ظہور احمد سولنگی، فجر نستعلیق لے کر احمد عباس صاحب اور بہتیرے گمنام مجاہد اس صف میں آ کر اپنی سچی لگن اور عالمگیر فتح کے ساتھ لگ گئے، ان لوگوں نے اگر اردو کی خدمت میں نستعلیق پر کام کیا تو شبانہ روز محنت کرنے والوں میں اردو محفل کے نبیل حسن نقوی اور ان کے ساتھیوں، شاکر القدری کے اردو القلم اور پاک نیٹ کے بانیوں کے ساتھ ساتھ کئی ایسے جدوجہد کرنے والے ہیں جن کے بغیر اس صف کا کوئی وجود نہیں۔ جب میں نے مجاہدین پاکستان کے بارے میں لکھا تو یہ تمام اور اس صف میں شامل اوربہت سے دوسرے میرے ذہن میں تھے جنہوں نے اردو سے محبت کرنے والوں کے دلوں پر فتح حاصل کی ہے ۔
آج ہم کو اس محنت کشوں ، ان جدو جہد کرنے والے ، ان جہاد بالقلم کرنے والئے مجاہدین پاکستان کی صف میں تمام تر اعزاز کے ساتھ جناب امجد حسین علوی صاحب کو کھڑا کرنے میں بہت فخر ہے۔
ایک بار پھر اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہم کو محنت کرنے والے بہترین دماغ اور موجدین عطا فرماتا رہے۔
والسلام