فاروق سرور خان
محفلین
فاروق بھائی اگر آپ کی مراد اس عاجز سے ہے تو میرا نام نبیل حسن نقوی ہے۔
جی نبیل، آپ نے درست سمجھا ،
نام کی غلطی کی معذرت چاہتا ہوں ، درست کردیا ہے۔
والسلام
فاروق بھائی اگر آپ کی مراد اس عاجز سے ہے تو میرا نام نبیل حسن نقوی ہے۔
[font="]علوی نستعلیق کے اجراء کے حوالے سے خبریں گزشتہ چند ہفتوں سے انٹرنیٹ پر اردو برادری میں گردش کر رہی تھیں اور جوں جوں اس کے اجراء کے لمحات قریب آتے گئے جوش و خروش میں اضافہ ہوتا گیا۔ لیکن میں مشکور ہوں محترم شاکر القادری کا کہ انہوں نے لینکس پر ٹیسٹنگ کے لیے مجھے اجراء سے چند روز قبل ہی یہ فونٹ ارسال کر دیا تھا اور اس ناچیز سے لینکس پر خط کے تجربات کے بعد اپنی تجاویز اُنہیں ارسال کر دی تھیں۔ لیکن اس امر پر اتفاق کیا کہ فی الحال اگر تجاویز پر عملدرآمد کیا گیا تو ہو سکتا ہے کہ خط کے اجراء میں کچھ تاخیر ہو جائے اس لیے فی الوقت اسے مؤخر کیا جائے اور بعد ازاں موقع ملنے پر اس میں مناسب تبدیلیاں کی جائیں۔ لینکس پر خط علوی نستعلیق کے نتائج حیران کن تھے، اور سوائے چند چھوٹی موٹی تبدیلیوں کے میں نے اسے بہت عمدہ پایا۔ میں قبل از وقت استعمال کا موقع دیے جانے پر شاکر القادری صاحب کا ممنون ہوں۔ اور اسے اپنے لیے قابل افتخار سمجھتا ہوں۔ علاوہ ازیں علوی نستعلیق کے اجراء کے حوالے سے کچھ گرافکس تشکیل دینے کو بھی اس کار عظیم میں اپنا ادنٰی سا حصہ سمجھتا ہوں۔ [/font][font="]بہرحال ۔۔۔۔۔[/font][font="]یہ وقت ہے نوری نستعلیق کے خالق مرزا جمیل احمد ، پاک ، رعنا، صدف و فجر نستعلیق کے خالقین اور اردو کی ترویج کے لیے خدمات انجام دینے والے ان گمنام افراد کو یاد کرنے کا بھی، جنہوں نے تمام تر نامساعد حالات اور محدود وسائل کے باوجود اپنی بساط کے مطابق اردو کے لیے عظیم خدمات انجام دیں اور جن کے کام نے آج ہمیں یہ "یوم مسرت" منانے کے لیے بنیاد فراہم کی۔ [/font][font="]میں کیا پوری اردو زبان اس وقت مشکور ہے امجد علوی، شاکر القادری،فاروق سرور صاحب اور ان کی ٹیم کے دیگر اراکین کی جن کی بدولت آج "دیوانوں کا خواب" مکمل ہوا ۔ [/font][font="]اللہ ان تمام افراد کو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے۔ [/font][font="] [/font]
وہ تو سب ہے لکھ سکتے ہے اگر " ئ " + " ے" ملایا جایے تو بن گیا " ئے" ۔۔۔ بات دراصل ہورہی ہے ایک ہی حرف کی یعنی " ئے"الف عین بھائی
یہ دیکھیں "ئے" میری طرف یہ بالکل ٹھیک دکھائی دے رہا ہے۔
اور کاما بھی ٹھیک لگ رہا ہے:
'اے اجنبی'
اور
"اے لوگو"
اسی طرح
’یہ بھی کاما ہی ہے‘
اور
’’ یہ بھی‘‘
اگر آپ اسے انٹرنیٹ ایکسپلوریر میںاستعمال کر کے دیکھیں تو شائید باقی چیزیں بھی نظر آجائیں۔ مگر ہوسکتا ہے، فائر فاکس میںمسئلہ ہو۔
ویسے بھی فائر فاکس فونٹ کے معاملے میںانٹرنیٹ ایکسپلورر سے پیچھے ہی پایا گیاہے
وہ تو سب ہے لکھ سکتے ہے اگر " ئ " + " ے" ملایا جایے تو بن گیا " ئے" ۔۔۔ بات دراصل ہورہی ہے ایک ہی حرف کی یعنی " ئے"
اوپر والا کومہ دراصل اردو میں تین یا زیادہ چیزیں کو جدا کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے عموماً۔ جبکہ نیچے والا کومہ لگتا ہے پورے فقرے میں وقتی ٹہراؤ کے لیے۔
بھائی جی اردو کا مزا ہی اپنا ہے ہر چیز جدا جدا ۔۔۔ واہ
والسلام
جی ہاں کچھ ایسی ہی بات میں نے جناب امجد حسین علوی کا نام کے بارے میں بیشتر جگہوں پر لکھے دیکھا ہے مثلا حسین امجد علوی، حسین علوی یا صرف امجد علوی ہی لکھے دیکھا ہے۔ امجد علوی تک تو ٹھیک ہے پر یہ حسین امجد علوی ؟یقنا علوی صاحب کی طرح اردو کے ایک اور بہت بڑے محسن مرزا احمد جمیل صاحب ہیں، اور نوری نستعلیق فانٹ بھی اردو کے لیےایک عظیم تحفہ ہے یہ بات اس لیے یہاں لکھنے کی ضرورت پیش آئی کہ لوگ ان کا نام مرزا جمیل احمد لکھ رہے ہیں حالانکہ ان کا نام مرزا احمد جمیل ہے۔
جی ہاں کچھ ایسی ہی بات میں نے جناب امجد حسین علوی کا نام کے بارے میں بیشتر جگہوں پر لکھے دیکھا ہے مثلا حسین امجد علوی، حسین علوی یا صرف امجد علوی ہی لکھے دیکھا ہے۔ امجد علوی تک تو ٹھیک ہے پر یہ حسین امجد علوی ؟
والسلام
السلام علیکم
محترم امجد علوی صاحب
آپ کو اس خوبصورت فانٹ کی ریلیز پر بہت زیادہ مبارکباد
چند سال پہلے جب اردو کمپیوٹنگ کا رحجان چلا تھا تو ایک تیزرفتار اور خوبصورت نستعلیق فانٹ ، بقول نبیل بھائی ، دیوانے کا خواب نظر آتا تھا۔ وہ خواب آج آپ کے ہاتھوں پایہ تکمیل کو پہنچ گیا۔
والسلام
سیفی بھائی
اگر برا نہ مانیں تو چھوٹی سی بات آپ کی بات سے نکال رہا ہوں
دیوانے کے اس خواب کی امجد بھائی کے ہاتھوں پایہء تکمیل تک پہنچنے سے آپ امجد بھائی کو کیا ثابت کرنا چاہ رہے تھے۔
یہ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں جب میں فانٹ بنا رہا تھا تو میری حالت دیوانوں جسی ہی تھی۔ داڑھی بہت زیادہ بڑھی ہوئی، نہ کھانے کا ہوش، نہ سونے کا۔ حتیٰ کہ دوستوں سے بھی دور ہوگیا تھا۔ میرے دوست مجھے کہتے تھے کہ لگتا ہے جیسے پہلے سونا بنانے والوں کا جنون ہوتا تھا ایسا تمہارا حال ہوگیا۔ شائد وہ صحیح ہی کہہ رہے تھے۔ لیکن آج میرا خیال ہے میں نے اس انتہائے جنون میں بالاآخر گوہر نایاب کو پاہی لیا۔