تعارف علی حسن مرزا کا تعارف

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
کیا تعارف کی لڑی ایسے سوالات کی متحمل ہو سکتی ہے؟
صاحبِ دھاگہ کی کہی کچھ باتوں پر شک گزرا تو سوال پوچھ لیا۔ بجائے اس کے کہ میں کسی کے متعلق کوئی رائے قائم کروں خود اسی شخص سے پوچھ لینا میرے خیال سے بہتر ہے
 
شکریہ عبد القیوم صاحب
فی الحال تو الحمد للہ مسلمان ہوں۔ خدا تعالیٰ کو اپنا خالق اور مالک سمجھتا ہوں۔ اور حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو اپنا آقا اور مطاع خیال کرتا ہوں۔

اوپر انتہا صاحب کے سوال کے ذیل میں جواب لکھا ہے۔ میرے نزدیک اوّل ذریعہ ہدایت کا قرآن کریم ہے، دوسرے نمبر پر سنت نبویﷺ اور اس کے بعد احادیث ۔ اس لئے علم و حکمت کی وہی بات درست مانتا ہوں جو اس معیار پر پوری اترے۔
مثال دیجیے۔
 
جناب مثال کس چیز کی؟ اپنے مسلمان ہونے کی؟ اوپر میں نے لکھا ہے کہ اللہ کو اپنا خالق مانتا ہوں اور محمد ﷺ کو اپنا مطاع خیال کرتا ہوں۔ ابھی کچھ دیر پہلے عشاء کی نماز قبلہ رُخ ہو کر ادا کی ہے۔ اسی طرح بڑی عید کے موقع پر مسلمانوں کا ذبیحہ کھایا ہے۔ اس لئے آنحضرت ﷺ کے قول کے مطابق میں مسلمان ہی بنتا ہوں۔ (سنن نسائی 3986، Sunan an-Nasa'i 3968 - The Book of Fighting [The Prohibition of Bloodshed] - كتاب تحريم الدم - Sunnah.com - Sayings and Teachings of Prophet Muhammad (صلى الله عليه و سلم))
 
جہاں حکمت اور علم کی صحیح بات ہو مان لیتا ہوں جہاں غلط ہو تو محض اس لئے نہیں مانتا کہ وہ فلاں اکابرین میں سے کسی نے کہی ہے، اسے غلط ہی کہتا ہوں۔


مسلمانیت برقرار ہونے کی بابت آپ وضاحت کر چکے ہیں۔ اس لیے اس پر کوئی سوال نا تھا۔ معذرت چاہوں گا کہ اگر آپ نے اس سے غلط مطلب لیا۔

اکابرین وغیرہ کی کسی بات کی مثال دیجیے کہ فلاں بات حکمت اور علم کے مطابق صحیح ہے اور اس اکابر کی غلط۔
 
خوش آمدید علی حسن مرزا
امید ہے کہ یہاں آپ کا وقت اچھا گذرے گا۔
جی ان شاء اللہ۔ شکریہ
فیض صاحب کا ایک شعر یاد آتا ہے۔
دیار غیر میں محرم اگر نہیں کوئی
تو فیضؔ ذکر وطن اپنے روبرو ہی سہی

یہاں کم ازکم اپنی زبان اپنے لوگوں سے بات چیت رہے گی۔
 
Top