علی ذاکر
محفلین
شکریہ علی ذاکر اور یہ آخری جواب میں اتنے سوالیہ نشان کیوں؟؟؟
اب انتظار ہے مقدس کے سوالات کا اگر انہوں نے نا کیے تو ایک دو دن میں ،میں نئے سوالات پوسٹ کر دونگی ان شاءاللہ
ویسے علی ذاکر آپ بہت بدل گئے ہیں پہلے کتنا ہنسی مذاق چلتا تھا ماوراء،میں اور بوچھی آپ کو کتنا تنگ کرتے تھے اور آپ ہنس ہنس کر جواب دیتے تھے لیکن اب تو بات ہی نہیں کرتے
میں اسی پرانی جان پہچان کی وجہ سے ہنسی مذاق کرتی ہوں اور اپنے بڑے ہونے کا حق استعمال کرتی ہوں اگر برا لگا ہو تو معذرت خوش رہیے اور مسکراتے رہیے
کوئ حال نہیں تعبیر آپ کا میں آج بھی ہنسی مذاق کرنے والا ہی ہوں ہاں آپ یہ کہہ سکتی ہیں کہ محفل میں اب کم آنا ہوتا ہے اور ویسے بھی ہمارا ہنسی مذاق جن دوستوں سے تھا ان میں سے اب میں اور آپ ہی رہ گئے ہیں باقی نہ ماوراء ، نہ بوچھی، نہ زینب ، عبداللہ ، طالوت،شمشاد بھائ ، ان میں سے اب بہت ہی کم آتے ہیں کچھ تعبیر جیسے وقت گزر رہا ہے ویسے ویسے ذمداریاں بڑھ رہ ہیں آپ اور میں مل کر محفل میں دوبارہ مذاق کا دور شروع کرتے ہیں!
مع السلام