علی نستعلیق فونٹ

سروش

محفلین
ویب پر ایک فونٹ ملا ہے جسکا نام علی نستعلیق فونٹ ہے ، پہلے میں سمجھا کہ شاید علوی نستعلیق کا کوئی اور نسخہ ہے مگر یہ فونٹ الگ ہے ۔
ملاحظہ فرمائیں :
Screenshot_21.png

فونٹ یہاں ہے ۔
 
جب یہ فونٹ اپنے مکمل خد و خال کے ساتھ سامنے آئے گا تو اب تک کا سب سے بہتر دہلوی خط ثابت ہوگا۔ اس کی کتابت از سر نو کسی ماہر کاتب سے کرائی گئی ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
مجھے تو ایسا لگ رہا ہے جیسے نوری نستعلیق کے لگیچرز کو ہی کھینچ کے یا دبا کے نئی شکلیں بنانے کی کوشش کی ہے۔
سیاہ رنگ میں جمیل نوری نستعلیق اور سرخ میں علی نستعلیق:
ali-noori.png~original
 
مجھے بھی کچھ ایسا ہی لگ رہا ہے کہ نوری نستعلیق میں ہی کچھ چھیڑ چھاڑ کرکے بنایا گیا ہے، لیکن پھر بھی کچھ نقطوں وغیرہ کے حوالے سے اچھی سیٹنگ دیکھنے میں آرہی ہے۔
 
باسم

مجھے تو لگ رہا ہے خطاطی دوبارہ ہوئی ہے مماثلت شاید دونوں کے دہلوی خط ہونے کی وجہ سے ہے.
 
کیا صرف مجھے ہی یہ نوری نستعلیق سے بہت زیادہ ملتا جلتا لگ رہا ہے یا کسی اور کو بھی؟

مجھے تو ایسا لگ رہا ہے جیسے نوری نستعلیق کے لگیچرز کو ہی کھینچ کے یا دبا کے نئی شکلیں بنانے کی کوشش کی ہے۔
سیاہ رنگ میں جمیل نوری نستعلیق اور سرخ میں علی نستعلیق:
ali-noori.png~original

مجھے بھی کچھ ایسا ہی لگ رہا ہے کہ نوری نستعلیق میں ہی کچھ چھیڑ چھاڑ کرکے بنایا گیا ہے، لیکن پھر بھی کچھ نقطوں وغیرہ کے حوالے سے اچھی سیٹنگ دیکھنے میں آرہی ہے۔

مجھے تو لگ رہا ہے خطاطی دوبارہ ہوئی ہے مماثلت شاید دونوں کے دہلوی خط ہونے کی وجہ سے ہے.

اس فونٹ کے ڈیزائنر عارف انجم صاحب بتا رہے تھے کہ اس کی خطاطی از سر نو ممبئی کے کاتب عثمان علی جونپوری مرحوم نے کی تھی. نوری نستعلیق اور اس میں کافی فرق ہے. جب بڑے سائز میں دونوں کا تقابل کریں گے تب فرق ظاہر ہوگا. وہ بھی علی نستعلیق لگیچر والے سے موازنہ کرنے پر۔ یہ تو 2013 کا کیریکٹر بیسڈ ہے۔
 
Top