جاسمن
لائبریرین
علی وقار کو اردو محفل میں آئے محض تین سال ہوئے لیکن بہت ہی کم وقت میں وہ محفل کا جاندار حصہ بن گئے۔یوں لگتا ہے کہ تین نہیں، تیرہ برس بیت گئے ہوں ۔ کئی بار انگلیوں پہ گنتی کی ہے کہ واقعی یہ تین سال ہیں یا گنتی غلط ہے۔
علمی وقار کا دیا جانے والا نام ان کے لیے نہایت مناسب معلوم ہوتا ہے۔ بہت شائستہ، سمجھ دار، صاحب الرائے، معاملہ فہم اور خوش گمان علمی وقار ہماری اردو محفل کے لیے ایک تحفہ اور محفلین کے لیے بہترین ساتھی ہیں۔
مبارک ہو ۔
اللہ پاک آپ اور آپ سے منسلک تمام پیاروں کو دونوں جہانوں کی تمام تر کامیابیاں، خوشیاں، نعمتیں، آسانیاں اور اپنا فضل و کرم عطا کرے۔ شاد و آباد رہیں۔پھلیں پھولیں۔ اللہ پیارا آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین! ثم آمین!