عماد نستعلیق اڈوبی میں!

arifkarim

معطل
ایک عرصہ قبل خاکسار کو تاج نستعلیق کے سلسلہ میں عماد نستعلیق کے سورس کو اڈوبی سافٹوئیرز کے تابے کرنے کو کہا گیا۔ یہ کام کافی مشکل تھا کیونکہ جواد بھائی نے جس طریقہ سے اسکو حاصل کیا تھا۔ اسمیں اسکی بنیادی انفارمیشن کے کونسا ٹیبل کہاں ہونا چاہئے غلط ملط ہو گئی تھی۔ جسکی وجہ سے یہ فانٹ پیشتر پلیٹ فارمز پر چلنے سے قاصر رہتا تھا۔
البتہ اب بفضل تعالیٰ ایک ایک ٹیبل کو درست سیٹ کرنے کے بعد صورت حال کافی بہتر ہو گئی۔ نتیجہ حاضر ہے:
پہلےانڈیزائن میں:
b238.gif
بعد انڈیزائن میں:
b239.gif
پہلے فوٹوشاپ میں:
b241.gif
بعد فوٹوشاپ میں:
b240.gif
امید ہے اس کاوش کے بعد تاج نستعلیق منصوبہ کو ایک نئی زندگی ملے گی :)
 
مدیر کی آخری تدوین:

شاکرالقادری

لائبریرین
بہت خوب عارف خوش رہو
عماد کو ایڈوبی میں چلنے لائق بنانے کے لیے بہت شکریہ واقعی اب تاج نستعلیق کی افادیت میں اضافہ ہو جائے گا
 

arifkarim

معطل
لگیچر مکمل ہوں گے تو فانٹ ریلیز کریں گے نا۔ بلاوجہ جلد ی جلدی کی تلقین نہ کریں۔ بیٹا ورژن ریلیز کرنے کا بھی کوئی فائدہ نہیں۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
عارف تم ٹھیک کہتے ہو لیکن ان دوستوں کے "جلدی جلدی" کہنے سے ہی تو ہمارے کام کی رفتار بڑھتی ہے اور تھکن دور ہوتی ہے
:)
 

arifkarim

معطل
عارف تم ٹھیک کہتے ہو لیکن ان دوستوں کے "جلدی جلدی" کہنے سے ہی تو ہمارے کام کی رفتار بڑھتی ہے اور تھکن دور ہوتی ہے
:)
آپنے بجا فرمایا۔ لیکن مجھے ڈر ہے کہ کہیں یہ جلدیاں کام کی مہارت اور نزاکت پر منفی اثر نہ ڈالیں۔ یہاں کوئی مقابلہ تو ہو نہیں رہا۔ جہاں اتنے سال بیکار فانٹس سے گزارہ کیا، وہاں کچھ دیر اور کر لیں گے۔ نتیجہ کوالٹی کے لحاظ سے اچھا ہونا چاہئے۔
 
مجھے نستعلیق کا ایرانی انداز بہت پسند ہے۔ ایران نستعلیق فونٹ استعمال کرتا ہوں مگر اس میں بہت مسائل ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو جلد اور بہترین طریقے سے یہ پروجیکٹ مکمل کرنے کی توفیق دے۔ 
 

نبیل

تکنیکی معاون
عارف، کیا تم نے یہ ترمیم شدہ عماد نستعلیق فونٹ کہیں اپلوڈ کیا ہے؟ اور اگر فونٹ کے سورس کو ایڈوبی پراڈکٹس کے لیے ایڈجسٹ کرنے کا طریقہ بھی بتا دو تو اچھا ہوگا۔ اگر واقعی ایسا ممکن ہو گیا ہے تو اب ایک نئے نستعلیق کیریکٹر فونٹ کی تیاری آسان ہو جانی چاہیے۔
 

arifkarim

معطل
عارف، کیا تم نے یہ ترمیم شدہ عماد نستعلیق فونٹ کہیں اپلوڈ کیا ہے؟ اور اگر فونٹ کے سورس کو ایڈوبی پراڈکٹس کے لیے ایڈجسٹ کرنے کا طریقہ بھی بتا دو تو اچھا ہوگا۔ اگر واقعی ایسا ممکن ہو گیا ہے تو اب ایک نئے نستعلیق کیریکٹر فونٹ کی تیاری آسان ہو جانی چاہیے۔

واپسی مبارک!
نبیل بھائی، اسکام کیلئے آپ شاکرالقادری بھائی سے اجازت لے لیں۔ اگر انہیں منظور ہے تو میں آج ہی سورس اپلوڈ کر دیتا ہوں۔
اڈوبی پر کسی بھی سابقہ یونیکوڈ فانٹ کو سیٹ کرنا زیادہ مشکل نہیں ہے۔ میں صرف یہ کرتا ہوں کہ اڈوبی عربک فانٹ لیکر اسمیں سے تمام گلفس نکال دیتا ہوں۔ اور پھر انمیں جس فانٹ کو تبدیل کرنا ہو اسکے گلفس ایڈ کر دیتا ہوں۔ جسکے بعد اسمیں اسی فانٹ کے سورس کو وولٹ کے ذریعہ امپورٹ کر لیتا ہوں۔
اسکے بعد اڈوبی انڈیزائن سی ایس 5 پر اسکو اچھی طرح چیک کرتا ہوں۔ جیسے کچھ ٹیبلز ادھر ادھر کرکے۔ یا انکی قدریں چھیڑ کر- 90 فیصد مرحلوں میں یہ طریقہ کامیاب رہتا ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اڈوبی کا عربی ریگولر ایسی سیٹنگز سے تخلیق کیا گیا ہے کہ اسپر کوئی بھی فانٹ لگا دیں، وہ اوپن ٹائپ کے اسٹینڈرز کے مطابق ہو جاتا ہے :)
باقی میں نے پاک نستعلیق کو فانٹ فورج میں کھول کر دیکھا تھا اور یہ پتا لگا یا تھا کہ اسکا کیلٹ ٹیبل ریورس میں ہونے کی وجہ سے اڈوبی اسکو رینڈر نہیں کر پاتا۔ محسن بھائی اس طرف توجہ کریں-
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہمم۔۔
یہ میری توقعات سے قدرے مختلف ہے۔
کیا تم نے فجر نستعلیق پر یہی تجربہ کرکے دیکھا ہے؟
 

arifkarim

معطل
ہمم۔۔
یہ میری توقعات سے قدرے مختلف ہے۔
کیا تم نے فجر نستعلیق پر یہی تجربہ کرکے دیکھا ہے؟
نہیں۔ فجر نستعلیق پر نہیں کر سکا، اگر وقت ملا تو کر دوں گا۔ شاید مجید نے اسکا سورس جنریٹ کیا تھا کسی زمانہ میں۔ کنگھال کر دیکھا پڑے گا-
یاد رہے کہ عماد نستعلیق کا وولٹ ہر لحاظ سے ٹھیک تھا، بس مسئلہ یہ تھا کہ اسکے ٹیبلز اپنے درست مقام جیسے: انیشل، میڈیل، فائنل، یا کرس، کیلٹ اور مارکس کے حساب سے درست نہیں پڑے تھے- اب اللہ بخشے مائکروسافٹ کے یونی اسکرائب کو جو اتنی غلطیوں کے باوجود فانٹ کو درست دکھا رہا تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ مائکروسافٹ نے اپنا انجن اس ڈھیٹ نسل کا بنایا ہے کہ اوپن ٹائپ غلطیاں ہونے کے باوجود وہ درست نتیجہ ہی دکھاتا ہے۔ یہ تو اڈوب کا کرم ہے کہ کراس پلیٹ فارم حقیقی اوپن ٹائپ رینڈرنگ کا نتیجہ دکھاتا ہے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
واپسی مبارک!
نبیل بھائی، اسکام کیلئے آپ شاکرالقادری بھائی سے اجازت لے لیں۔ اگر انہیں منظور ہے تو میں آج ہی سورس اپلوڈ کر دیتا ہوں۔
نیکی اور پوچھ پوچھ ۔ ۔۔۔۔ ۔!ارے بھائی میں نے منع کب کیا تھا کہ اب مجھ سےکوئی اجازت لے، اور میرا اس سورس پر حق ہی کیا ہے، یہ تو جواد بہت پہلے ریلیز کر چکا ہے اسی کا حق ہے
 

arifkarim

معطل
ارے بھائی میں نے منع کب کیا تھا کہ اب مجھ سےکوئی اجازت لے، اور میرا اس سورس پر حق ہی کیا ہے، یہ تو جواد بہت پہلے ریلیز کر چکا ہے اسی کا حق ہے

شکریہ۔ چونکہ یہ کام تاج نستعلیق پراجیکٹ کیلئے خاص طور پر کیا گیا۔ اسلئے میں نے سوچا کہ پہلے آپسے پوچھ لیا جائے۔ خیر اب تو کوئی مسئلہ ہی نہیں۔ میں جلد ہی اسے پرانے فانٹ کیساتھ اپلوڈ کر دیتا ہوں، تاکہ احباب موازنہ کر سکیں کہ کیا مسئلہ تھا۔ اور کیا درست کیا گیا :)
 
Top