! عماد نستعلیق کچھ بہتری کیساتھ !

arifkarim

معطل
عماد نستعلیق کی بعض اشکال مثلاَ ے درست نہیں تھیں۔ انکو درست کرکے یہیں‌پوسٹ کر رہا ہوں۔ یہ شپ ورژن ہے، اسلئے وولٹ ورژن سے تیز چلے گا! اگر مزید اشکال کو مزید بہتر بنانا ہو تو بتائیں۔۔۔
لنک: http://unicodequran.freesitespace.net/unicodequran/Urdu_Umad_Nastaliq1.rar
a86.gif
 
مغزل

محفلین

عارف کریم صاحب
اس فونٹ (رسم الخط) کا اطلاق اس بزم پر کیسے ممکن ہے ؟
 
باسم

محفلین
بہت خوب عارف بھائی اور مغل صاحب شاید یہ کہنا چاہ رہے ہیں
محفل کو اس فونت میں کیسے دیکھ سکتے ہیں؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے پوسٹ پیج کے فونٹ مینو میں عماد نستعلیق کا نام شامل کر دیا ہے۔ اس لسٹ میں یہ فونٹ Urdu_Umad_Nastaliq کے نام سے موجود ہے۔ اب آپ ٹیکسٹ کو اس فونٹ کے ذریعے بھی فارمیٹ کر سکتے ہیں۔ اس کی مثال ذیل میں موجود ہے۔ اسے درست طور پر دیکھنے کے لیے آپ کے کمپیوٹر پر عماد نستعلیق فونٹ کا انسٹال ہونا ضروری ہے۔

[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]کریں گے اہل نظر تازہ بستیاں آباد
نہیں ہے میری نظر سوئے کوفہ و بغداد
[/FONT]
 
arifkarim

معطل
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]شکریہ نبیل بھائی! [/FONT]
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]اگر اسے محفل کا ڈیفالٹ‌فانٹ بنا دیں تو کیسا رہے گا؟[/FONT]
 
الف عین

لائبریرین
اس میں واحد کیریکٹر ہمزہ بڑی ے اور چھوٹی ہ پر ہمزہ اب بھی نہیں ہے۔ میں نے ان دو کیریکٹرس کا اضافہ تو کیا ہے، لیکن نالۂ دل والی ہ کی شکل ممکن نہیں ہو رہی ہے جب تک کہ اس شکل کو لے آؤٹ ٹیبل میں وولٹ میں نہ دیا جائے۔ جب تک یہ درست نہیں ہو جاتا، میں اس فانٹ کو قبولیت نہیں دے سکتا۔ اور جب یہ ہو جائے گا، تو میرا ’سمت‘ کا ڈیفالٹ فانٹ یہی ہوگا انشاء اللہ۔ عارف،جواد ذرا یہ کام جلدی کر دو۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]شکریہ نبیل بھائی! [/FONT]
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]اگر اسے محفل کا ڈیفالٹ‌فانٹ بنا دیں تو کیسا رہے گا؟[/FONT]
میرے خیال میں‌ ابھی یہ فونٹ اس کوالٹی تک نہیں پہنچا ہے کہ اسے فورم کا ڈیفالٹ فونٹ بنایا جائے یا یہ کہ اس پر مبنی کوئی ٹمپلیٹ فورم میں شامل کی جائے۔
 
arifkarim

معطل
اس میں واحد کیریکٹر ہمزہ بڑی ے اور چھوٹی ہ پر ہمزہ اب بھی نہیں ہے۔ میں نے ان دو کیریکٹرس کا اضافہ تو کیا ہے، لیکن نالۂ دل والی ہ کی شکل ممکن نہیں ہو رہی ہے جب تک کہ اس شکل کو لے آؤٹ ٹیبل میں وولٹ میں نہ دیا جائے۔ جب تک یہ درست نہیں ہو جاتا، میں اس فانٹ کو قبولیت نہیں دے سکتا۔ اور جب یہ ہو جائے گا، تو میرا ’سمت‘ کا ڈیفالٹ فانٹ یہی ہوگا انشاء اللہ۔ عارف،جواد ذرا یہ کام جلدی کر دو۔

لیجئے استاد محترم: http://unicodequran.freesitespace.net/unicodequran/Urdu_Umad_Nastaliq3.rar
a88.gif
 
الف عین

لائبریرین
گریٹ عارف۔۔۔ اب اسے بہترین فانٹ کا خطاب دیا جا سکتا ہے خوبصورتی اور استعمال میں۔ رفتار کا معائنہ کرنے کی ضرورت ہے۔ پاک نستعلیق سے اب اس کا مقابلہ کیا جائے۔
 
الف عین

لائبریرین
فی الحال میں نے اپنے نوٹ پیڈ کا ڈیفالٹ فانٹ تو یہ بنا ہی دیا ہے۔
اور عارف۔۔۔ ایک املا کی تصحیح۔ ہمزۂ اضافت جب لگائی جاتی ہے تو کسرِ اضافت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ سانحۂ ہی کافی ہے، سانحۂِ غلط ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
ڈاؤن لوڈ کرنے پر پتہ چلا کہ یہ وہی وولٹ ورژن فائل ہے۔۔ اس کو شِپ کر کے اپ لوڈ کر دو تو بہتر ہے۔
 
مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں " داغ"
سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے

بہت شکریہ باسم صاحب آپ میرا مطمعءِ نظر سمجھ گئے ۔۔
اور ادھر میرا معاملہ بھی حل ہوگیا۔۔

بہت خوب نتیجہ ہے اس فونٹ کا۔ (مگر نتیجہ (رزلٹ) ن سےلکھا تھا جو(ب) بتیجہ ہوگیا ؟ چہ معنی دارد)
بہر کیف یہ تو آپ درست کر ہی لیں گے۔۔۔۔
سدا خوش ر ہیئے جناب۔
نیاز مشرب
م۔م۔مغل[/FONT]
 
الف عین

لائبریرین
واقعی ابھی بھی مسائل ہیں۔۔ ذرا سب لوگ استعمال کر کے خامیاں بتاتے رہیں تو عارف اور جواد ان کو درست کرتے رہیں۔ شکریہ م م م اس طرف توجہ دلانے کا۔
 
arifkarim

معطل
واقعی ابھی بھی مسائل ہیں۔۔ ذرا سب لوگ استعمال کر کے خامیاں بتاتے رہیں تو عارف اور جواد ان کو درست کرتے رہیں۔ شکریہ م م م اس طرف توجہ دلانے کا۔

نقاط کے مسائل کو جواد نے کافی حد تک درست کرنے کی کوشش کی تھی۔ میں اس فیلڈ میں ماہر نہیں، اگر محسن بھائی تھوڑا وقت اس میں دے دیں تو اسکے اور بہت سے مسائل دور کئے جا سکتے ہیں!
وگرنہ پھر جواد کو ہی کھینچ کر واپس لانا پڑے گا۔ ;)
 
arifkarim

معطل
فی الحال میں نے اپنے نوٹ پیڈ کا ڈیفالٹ فانٹ تو یہ بنا ہی دیا ہے۔
اور عارف۔۔۔ ایک املا کی تصحیح۔ ہمزۂ اضافت جب لگائی جاتی ہے تو کسرِ اضافت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ سانحۂ ہی کافی ہے، سانحۂِ غلط ہے۔

جی میں جانتا ہوں، صرف ٹیسٹنگ کیلئے لکھا تھا :)
 
Top