عماد نستعلیق ۔۔۔۔۔ بریکنگ نیوز

کرلپ کی فہرست میں تمام الفاظ شامل نہیں جب میں نے پاک نوری نستعلیق کو ٹیسٹ کیا تھا توکافی اور بھی ترسیمے رہتے تھے خیر آپ فونٹ مکمل کریں میں بھی ایک ترسیموں کی فہرست دوں گا آپ کو۔
مجھے یہ بھی بات سمجائیں کہ جب ایک مبنی بر حرف فونٹ موجود ہے تو پھر لگیچر بیسڈ فونٹ کی کیا ضرورت پڑی؟
 
شاکرالقادری

لائبریرین

آپ کی بات بالکل بجا ہے
لیکن اس مبنی بر حروف فونت میں
////// سب سے بڑی خامی نقاط کی غلط جاگزینی ہے
/////// بعض الفاظ حرفی جڑاٶ کے ساتھ درست طور پر نہیں لکھے جاتے

۔۔۔۔۔۔ اس مسئلہ پر قابو پانے کے لیے لگیچرز ڈالے جا رہے ہیں
۔۔۔۔۔۔ اس سے اس کی رفتاز میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
تین حرفی اور چار حرفی ترسیموں کے بعد
اس فونت میں ہم صرف وہی ترسیمے ڈالیں گے جن کے نقاط درست طور پر جاگزین نہیں ہوتے یا وہ الفاط درست نہیں لکھے جاتے
 
دوست

محفلین
ماشاءاللہ
بہت تیزی سے کام جاری ہے۔ یہ ہوجائے تو ظہور بھائی والی بھی ڈال کر فونٹ کو ہر لحاظ سے مکمل کردیا جائے۔ میری رائے ہے کہ علوی امجد بھی اپنے فونٹ میں ظہور احمد سولنگی سے ترسیموں‌ کی فہرست لے کر ڈال لیں۔ یعنی جو کرلپ والی لسٹ کی شمولیت کے بعد بھی شامل نہیں۔ جیسا کہ ظہور اس کے نامکمل ہونے کی نشاندہی کرچکے ہیں۔
وسلام
 
arifkarim

معطل
زبردست! احباب اپنا کام ثابت قدمی سے جاری رکھیے۔ مجھے اس فانٹ میں‌ کچھ کرننگز کے مسائل نظر آئے ہیں، لیکن ان کو وقت کیساتھ ساتھ دور کر دیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔
 
مہوش علی

لائبریرین
لگتا ہے کہ مدتیں گذر گئیں۔
اب تو عماد نستعلیق کا وجود بھی دھندلا دھندلا سا ہی یاد آتا ہے۔
عید کے اس موقع پر آپ لوگ ہماری عید کر دیں نا۔
 
کاش ہم آپ کی خواہش پوری کر سکتے
لیکن
کوئی بھی کام ہو اس میں وقت تو درکار ہوتا ہے
عماد نستعلیق کے لگیچر ہمارے پاس پہلے سے تیار نہیں ہیں بلکہ انہیں ہم خود سے تیار کر رہے ہیں اور یہ کام اتنا آسان نہیں کورل ڈرا میں ایک ایک لفظ پر محنت کرنا پڑتی ہے ہم نے جو ٹیم بنائی تھی اس میں
میرے علاوہ ، ایم بلال ، خاور بلال اور ایم ایم مغل نے یہ لگیچر تیار کرنا تھے
ایم بلال اور ایم ایم مغل تو شاید کام کی نوعیت سے گھبرا گئے
ایم بلال نے ٹیم سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے معذرت کر لی
ایم ایم مغل صاحب نے اپنے ذمہ کچھ لگیچر کی تیاری کا کام لیا تھا باوجود یادھانیوں کے وہ کام آج تک مکمل نہیں ہوا
اب رہ گئے میں اور برادرم خاور بلال
جناب خاور بلال نے ہر ممکنہ حد تک تعاون فرمایا اور لگیچرز کی تیاری میں وہ میرا ساتھ دے رہے ہیں نتیجہ کے طور پر
اب تک ہم نے
سہ حرفی ترسیموں کی تیاری کا کام مکمل کر لیا
اور
چار حرفی ترسیموں پر کام جاری ہے جن کی کل تعداد 7000 کے لگ بھگ ہے جن میں سے تین ہزار تیار ہو چکے ہیں
پانچ حرفی، چھ حرفی، سات حرفی اور آتھ حرفی ترسیمے ابھی باقی ہیں
جو ہم نے تیار کرنا ہیں ۔۔۔۔۔ اور یہ کام کچھ عرصہ تو لے گا
\\\\\\\\
ٹیم کا دوسرا حصہ
جناب امجد حسین علوی اور برادرم عبدالمجید پر مشتمل ہے
جن کے ذمہ لگیچرز کو فونٹ فائل میں ڈھالنا اور ڈالنا ہے ۔۔۔ یہ دونوں صاحبان بھی اپنے حصہ کا کام بطریق احسن انجام دے رہے ہیں لیکن ان کا کام بھی تبھی تسلسل کے ساتھ جاری و ساری رہ سکتا ہے جب انہیں مطلوبہ ترسیمے بغیر کسی تعطل کے مہیا ہوتے رہیں
ہماری شدید خواہش تھی کہ ہم اس عید کے موقع پر چار حرفی ترسیمے مکمل کر کے فونٹ پبلک کے لیے مہیا کر دیتے لیکن ایسا نہیں ہو سکا
لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس پروجیکٹ پر کام رک گیا ہے۔۔۔۔ کام ہو رہا ہے لیکن ذرا سست روی سے اور انشاء اللہ امید ہے کہ مستقبل قریب میں اردو نستعلیق خطاطی کے لیے ایک بہترین فونٹ میسر ہو سکے گا
\\\\\\\\\\
:)
 
\\\\

\\\\\
:)
السلام علیکم،
محترم شاکر القادری برادرم، آپکا یہ جوابی پیغام ہی عید کے اس موقع پر ہمارے لیے بہت بڑا تحفہ ہے۔ اللہ تعالی آپکو اور خاور برادر کو مزید ہمت عطا فرمائے کہ آپ لوگ اس نیک نیتی سے اس پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ امین۔
 
شکریہ بہن مہوش علی!
بس آپ لوگون کی ہمت افزائی ہی ہے جس کے بل بوتے پر یہ کام آسان ہو سکتا ہے بس یونہین ہمیں حوصلہ دیتی رہیں انشاء اللہ یہ کام ہو کر رہے گا۔
 
Top