مبارکباد عمار ابن ضیا کے ہاں آئی ایک ننھی پری

آپ تمام احباب کے پُر خلوص پیغامات کا بہت شکریہ۔ اس وقت ہسپتال میں موبائل سے آن لائن ہوں اس لیے فرداً فرداً سب کے پیغامات کا جواب دینا مشکل ہے۔ اللّٰہ تعالٰی میری بیٹی کے حق میں آپ سب کی دعائیں قبول فرمائے۔ آمین۔
خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
 
ایک دلچسپ بات بھی اپنے محفلین ساتھیوں سے بانٹتا چلوں۔ اس ماہِ رحمت رمضان کے عشرۂ رحمت کے آخری تین ہمارے خاندان میں لگاتار رحمتوں کا نزول رہا۔ آٹھ رمضان کو میری خالہ زاد بہن کے ہاں، نو رمضان کو خالہ زاد بھائی کے ہاں، اور دس رمضان کو میرے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی۔ دوسرا اتفاق یہ کہ ان تینوں ماؤں کا ماہِ ولادت بھی ایک ہی ہے۔
اللّٰہ تعالٰی ان تینوں ماؤں اور تینوں بیٹیوں کو صحت و تندرستی کے ساتھ طویل زندگی دے۔ آمین۔
 

نایاب

لائبریرین
ماشاءاللہ
بیٹیاں گھنی چھاؤں جیسی ہوتی ہیں ۔۔بلاشبہ
اللہ سوہنا گڑیا بٹیا کے نصیب اچھے فرمائے دین و دنیا کی رحمتوں برکتوں کو مقدر فرمائے ۔ آمین ثم آمین
محترم عمار اب ضیا بھائی دلی دعاؤں بھری مبارکباد
 
Top