عمار خاں کی شاعری برائے اصلاح

السلام علیکم
شاعری، اگر صرف تک بندی کی حد تک ہو تو یہ انتہائی آسان ہے اور اگر تمام لوازمات پورے کرتے ہوئے شاعری کی جائے تو یہ بے انتہا مشکل کام ہے۔
اپنی شاعری کے کچھ منتخبات یہاں پیش کرنے کی جسارت کررہا ہوں۔ مناسب اصلاح فرمایئے
!
 
عجیب کچھ بھی نہ تھا، پھر بھی کچھ عجیب ہی تھا
وہ مجھ سے دور تھا لیکن مِرے قریب ہی تھا

خبر انوکھی نہیں یہ کہ میں مرا لیکن
انوکھا یہ ہے کہ قاتل مِرا طبیب ہی تھا

مجھے قبول کہ غلطی نہ تھی امیر کی کچھ
کچل دیا جسے گاڑی نے وہ غریب ہی تھا

جسے میں اپنا سمجھتا تھا غم دیا اس نے
سکون جس سے ملا وہ مرا رقیب ہی تھا

نہیں ہے غم کہ اسے پاکے کھودیا عمار!
کہ اس سے مل کے بچھڑنا مِرا نصیب ہی تھا
 
Top