تعارف عمار ضیاء خاں کو خوش آمدید

عمار ضیاء خاں ہماری محفل کے نئے رکن ہیں

ان کو خوش آمدید کہا جاتا ہے :)

ان سے درخواست ہیں کے وہ اپنا مختصر تعارف کرادیں تاکہ ان سے جان پہچان ہوسکے :)
 
شکریہ

بہت بہت شکریہ۔
میرا نام ہے: عمار ضیاء خاں، مابدولت کے اس دنیا میں ابھی 20 سال بھی مکمل نہیں ہوئے۔ تعلیمی قابلیت کچھ خاص نہیں، ابھی انٹرمیڈیٹ کررہا ہوں۔ ایک تحقیقی ادارہ میں شعبہ کمپیوٹر کا نظام سنبھالا ہوا ہے۔ مشاغل میں اردو ادب اور نت نئے فنون سیکھنے کا شوق ہے۔ کمپیوٹر میری زندگی ہے، اس کے بغیر تو جیسے زندگی ہی نامکمل ہے۔۔۔
ہر اس چیز سے بے حد پیار ہے جو میرے دین و مذہب اور میرے وطن اور میری قوم سے تعلق رکھتی ہو۔ اسی سبب اردو زبان سے بے حد لگاؤ ہے اور یہی لگاؤ مجھے “اردو محفل“ تک کھینچ لایا ہے۔ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔۔۔۔؟
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید خان صاحب، ابھی میں آپ کی ڈائری پڑھ کے آ رہا ہوں۔

ابھی ذرا تھھھھھھھوڑا سا پرانا ہو لیں، پھر سلسلہ شروع کرتا ہوں آپ سے سوال جواب کا۔
 

شمشاد

لائبریرین
عمار ضیاء خاں نے کہا:
شمشاد نے کہا:
ابھی ذرا تھھھھھھھوڑا سا پرانا ہو لیں، پھر سلسلہ شروع کرتا ہوں آپ سے سوال جواب کا۔

جی بالکل۔۔۔ میں پوری طرح تیار ہوں ہر متوقع اور غیر متوقع حملے کے لیے۔۔۔ :lol:

نہیں ابھی نہیں، ابھی آپ مورچے وغیرہ بنا لیں، اس کے بعد،
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن یہ عمار صاحب کہاں رہ گئے؟ لگتا ہے کچھ زیادہ ہی مورچہ بندی میں مصروف ہو گئے ہیں۔
 
مورچہ بندی کا طریقہ تو آپ نے بتایا ہی نہیں۔۔۔ مجھے تو آپ کے جواب کا انتظار ہے۔۔۔۔۔۔

اور حجاب، ماروا، پاکستانی، نوید ملک، اعجاز اختر سمیت وہ تمام دیگر محترم صاحبان جنہوں نے مجھے خوش آمدید کہا، اس عزت افزائی پر ان کا بے حد شکریہ۔
 
Top